اکنامک ٹرانسفارمیشن پلان کی مکمل حمایت کرتے ہیں،شیخ امتیاز
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
کراچی (کامرس رپورٹر )امریکہ پاکستا ن بزنس ڈیولپمنٹ فورم کے پریذیڈینٹ شیخ امتیاز حسین نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات اور بین الصوبائی رابطہ احسن اقبال چوہدری کومعاشی اقتصادی بحالی کا منصوبہ “اڑان پاکستان” کے آغاز پربزنس کمیونٹی کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی کاوشوں سے پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے انہوںنے کہا کہ “اڑان پاکستانـ” کا منصوبہ خوش آئند اقدام ہے جس کا مقصد پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنا، پائیدار ترقی کو فروغ دینا اور جامع ترقی کو فروغ دینا ہے یہ قوم کے خوشحال مستقبل کی جانب ایک قابل ستائش قدم ہے شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ ہم نیشنل اکنامک ٹرانسفارمیشن پلان کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور پاکستان کی معیشت کی بحالی کے لیے اس کی بے پناہ صلاحیت کو بروئے کار لانے کیلئے پر عظم ہیں اس منصوبے کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم عنصر کاروباری برادری اور دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز کی فعال شمولیت ہے انہوںنے کہاکہ معیشت کی بہتری کیلئے بنائے جانے والے منصوبوں کی کامیابی کیلئے معروف کاروباری شخصیات ، پالیسی سازوں اور ماہرمعاشیات پر مشتمل ایک سیکٹر ٹاسک فورس کی تشکیل دی جائے یہ ٹاسک فورس اس بات کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی کہ قومی اقتصادی تبدیلی کے منصوبے کے اہداف کو طے شدہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کرنے کو یقینی بنایا جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستانی معیشت کیلئے ایک اور خوشخبری، عالمی ریٹنگ ایجنسی نے ایک درجہ بہتر کردیا
اسلام آباد:بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پورز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ کو ایک درجہ بہتر کرتے ہوئے ٹرپل سی پلس سے بڑھا کر بی مائنس کر دی جو معیشت کی بہتری کا اعتراف ہے۔
اسٹینڈرڈ اینڈ پورز نے ملکی معیشت کی بہتری کو مدنظر رکھتے ہوئے آؤٹ لک کو مستحکم قرار دیا ہے اور یہ پیش رفت تین سال بعد دیکھنے میں آئی ہے۔
کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری مالیاتی شعبے میں بہتری اور پالیسیوں کے تسلسل کی عکاسی کرتی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کو آخری مرتبہ جولائی 2022 میں بی مائنس کی درجہ بندی دی گئی تھ، تاہم اُس وقت آؤٹ لک منفی تھا۔
اس سے قبل فروری 2019 میں پاکستان کو بی مائنس کے ساتھ مستحکم آؤٹ لک حاصل ہوا تھا اور اب آوٹ لک دوبارہ بحال ہوگیا ہے۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی درجہ بندی میں یہ بہتری بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔