ویب ڈیسک:  باکمال لوگ، لاجواب سروس، قومی ایئر لائن آج یورپ کیلئے اڑان بھرے گی۔

پی آئی اے کا تقریباً ساڑھے چار سال بعد یورپی ملکوں کیلئے فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا، پیرس کیلئے پہلی پرواز آج روانہ ہوگی، بوئنگ 777 طیارہ 300 مسافروں کو لے کر اسلام آباد سے اڑان بھرے گا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پیرس کیلئے پہلی پرواز مکمل فل جارہی ہے، پیرس کیلئے ہفتہ وار دو براہ راست پروازیں چلا رہے ہیں۔
 

مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے:گورنر سٹیٹ بینک

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پیرس کیلئے

پڑھیں:

ایران اسرائیل تنازع: امریکی بحری بیڑہ بحیرہ جنوبی چین سے مشرق وسطیٰ کی جانب روانہ

تہران (نیوز ڈیسک)بحری جہازوں کی نگرانی کے ڈیٹا سے معلوم ہوا ہے کہ امریکی طیارہ بردار جہاز آج صبح بحیرہ جنوبی چین سے روانہ ہو کر مغرب کی سمت مشرق وسطیٰ کی جانب روانہ ہو گیا ہے۔

برطانوی اخبار دی ٹیلیگراف کے مطابق ’رائٹرز‘ نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ یو ایس ایس نیمٹز کا اس ہفتے کے آخر میں وسطی ویت نام میں طے شدہ بندرگاہ کا دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ امریکی سفارت خانے نے ہنوئی میں ایک ’ہنگامی آپریشنل ضرورت‘ بتائی ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہو رہی ہے، جب اس بات پر بڑھتی ہوئی تشویش پائی جاتی ہے کہ امریکا، ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع میں مزید الجھ سکتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے تہران کو خبردار کیا تھا کہ اگر اس نے امریکی اہداف کو نشانہ بنایا تو امریکا کی فوجی طاقت ’پوری شدت‘ سے استعمال کی جائے گی۔

چند گھنٹے بعد ایران نے اسرائیلی شہروں پر میزائلوں کی بارش کر دی، جس کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک، درجنوں زخمی اور تل ابیب میں امریکی سفارت خانے کو نقصان پہنچا تھا۔

امریکی فوج نے جمعہ کو ایران اور اسرائیل کے درمیان کھلی جنگ چھڑنے کے بعد سے مشرق وسطیٰ میں اپنے فوجی وسائل منتقل کرنا شروع کر دیے تھے، اور ایران کے فضائی حملوں سے بچانے میں اسرائیل کی مدد بھی کی ہے۔
مزیدپڑھیں:’اصل کارروائیاں‘ اب شروع ہوں گی، ایرانی مسلح افواج کا فیصلہ کن فوجی مرحلے کا اعلان

متعلقہ مضامین

  • ایران اسرائیل تنازع: امریکی بحری بیڑہ بحیرہ جنوبی چین سے مشرق وسطیٰ کی جانب روانہ
  • عبداللہ چوک تا پرانی نمائش گرین لائن بس سروس کا آغاز: کل افتتاح ہوگا
  • پیرس ایئر شو میں اسرائیلی کمپنیوں کے اسٹالز بند کروادیے گئے
  • پیرس ائیر شو :فرانس نے 5 اسرائیلی کمپنیوں کے اسٹالز تک رسائی روکدی
  • آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور 5روزہ نجی دورے پر ترکی روانہ
  • ایران میں پھنسے پاکستانی طلبا و طالبات کا قافلہ تہران سے روانہ
  • ایران میں پھنسے پاکستانی طلباء و طالبات کا قافلہ تہران سے روانہ
  • بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 7 افراد ہلاک ہوگئے
  • انسداد پولیو مہم: ساڑھے 4 کروڑ بچوں کو ویکسین پلائی گئی
  • مظفرآباد کا رتا قلعہ، ساڑھے 400 سال پرانا تاریخی ورثہ