2025-11-03@18:20:07 GMT
تلاش کی گنتی: 2169
«ایک جملہ»:
لہسن، الکحل گوشت اور یہاں تک کہ روزہ رکھنا بھی ہمارے جسم کی خوشبو کو متاثر کر سکتا ہے اور یہ طے کر سکتے ہیں کہ دوسروں کے نزدیک ہم کتنے پرکشش محسوس ہوتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کون سی غذائیں پرسکون نیند لاسکتی ہیں؟ بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق ہر انسان کی اس کے فنگر پرنٹس کی طرح اپنی خوشبو بھی منفرد ہوتی ہے۔ ہماری شخصیت، مزاج، صحت اور یہاں تک کہ ہارمونز بھی ہماری خوشبو میں کردار ادا کرتے ہیں۔ اسکاٹ لینڈ کی یونیورسٹی آف اسٹرلنگ کے پروفیسر کریگ رابرٹس کہتے ہیں کہ گزشتہ چند دہائیوں کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ہماری خوشبو ہمارے جینز، ہارمونز صحت اور صفائی سے بنتی ہے خواہ ہم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک میراتھون میں کینیا کے کھلاڑیوں کے درمیان انتہائی سنسنی خیز ریس ہوئی جس میں ’’فوٹو فنش‘‘ نے فیصلہ کیا اور فاتح کا فرق صرف ایک سیکنڈ رہا۔نیویارک میراتھون کے سنسنی خیز مقابلے میں کنییا سے تعلق رکھنے والے 2 رنرز کا ’فوٹو فنش‘ ہوا اور کپرٹو نے یہ مقابلہ ایک سیکنڈ کے فرق سے جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق کینیا سے تعلق رکھنے والے کپروٹو (Kipruto) نے فائنل لائن 2 گھنٹے 8 منٹ اور 9 سیکنڈ میں عبور کی جب کہ الیگزینڈر موٹیسو (Alexander Mutiso) ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت کے ساتھ رنر اپ رہے۔اس کے علاوہ کینیا کی ہیلن اوبیری (Hellen Obiri) نے خواتین کی دوڑ ریکارڈ 2 گھنٹے 19 منٹ اور 51 سیکنڈ میں جیت...
افغانستان کے شہر مزارِ شریف کے قریب پیر کی صبح 6.3 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد جاں بحق اور تقریباً 150 زخمی ہوگئے۔ یہ زلزلہ صرف چند ماہ بعد آیا ہے جب اگست کے آخر میں آنے والے زلزلے اور اس کے جھٹکوں سے 2 ہزار 200 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: افغانستان: مزارِ شریف کے قریب زلزلہ، 7 افراد جاں بحق، 150 زخمی افغانستان میں زلزلے کیوں عام ہیں؟ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پہاڑوں میں گھرا ہوا افغانستان مختلف قدرتی آفات کا شکار رہتا ہے، تاہم زلزلے سب سے زیادہ تباہ کن ثابت ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ملک میں ہر سال اوسطاً 560 افراد زلزلوں...
کراچی: شہر قائد میں پاکستان بازار پولیس نے اورنگی ٹاؤن کے علاقے گلشنِ بہار میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت اسد کے نام سے کرلی گئی ہے، جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ مقابلے کے دوران پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ، متعدد موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کرلی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
لندن: برطانیہ کے علاقے کیمرج شائر میں ٹرین کے اندر چاقو کے حملے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ڈانکاسٹر سے لندن کنگز کراس جانے والی ٹرین میں پیش آیا، جو شام 6 بج کر 25 منٹ پر روانہ ہوئی تھی۔ واقعے کے بعد پولیس نے ہنٹنگڈن اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ دیگر مسافروں کو لندن جانے والی بسوں کے ذریعے روانہ کیا گیا۔ پولیس نے اس واقعے کو ’بڑا حادثہ‘ قرار دیا ہے اور بتایا کہ انسدادِ دہشت گردی ماہرین تحقیقات میں معاونت...
بھارت میں شادیوں کا تذکرہ اکثر شان و شوکت اور روایات کے امتزاج کے حوالے سے ہوتا ہے، مگر کیرالا میں ہونے والی ایک شادی نے منفرد انداز میں ٹیکنالوجی اور ثقافت کو یکجا کر کے سب کو حیران کر دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن کے والد نے اپنی قمیض کی جیب پر پی ٹی ایم کا کیو آر کوڈ لگا رکھا ہے، تاکہ مہمان روایتی لفافوں کی بجائے موبائل کے ذریعے براہِ راست شگون (سلامی) دے سکیں۔ یہ بھی پڑھیے: کیش لیس اکانومی کے مراحل کو آسان بنایا جائے، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت ویڈیو میں خوشیوں اور رنگوں سے بھرا شادی کا منظر دکھایا گیا ہے، مگر...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنماؤں نے عمران خان کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں اور دیگر سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔گزشتہ روز شاہ محمود قریشی سے جمعہ کو پارٹی کے سابق رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں اور دیگر سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔رابطہ کاری مشن میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی، سبطین خان سمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا ن لیگ کے رہنماؤں اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سابق قیادت ملک میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: برطانیہ کے علاقے کیمرج شائر میں خوفناک واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز دھار آلے سے حملے کے نتیجے میں ٹرین میں سوار 10 مسافر زخمی ہو گئے، جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ڈانکاسٹر سے لندن کنگز کراس جانے والی ٹرین میں پیش آیا جو مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 25 منٹ پر روانہ ہوئی تھی، واقعے کے فوراً بعد ہنٹنگڈن اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، واقعے کے باعث ٹرین میں سوار...
ہفتے کی شام لندن جانے والی ایک ٹرین میں بڑے پیمانے پر چاقو سے حملے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے 9 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے واقعے میں ملوث 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس کے مطابق یہ ٹرین شمال مشرقی شہر ڈانکاسٹر سے لندن کے کنگز کراس اسٹیشن جا رہی تھی، یہ ایک مصروف راستہ ہے جس پر عام طور پر مسافروں کا ہجوم رہتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: امریکی ریاست مشی گن کے وال مارٹ اسٹور میں چاقو سے حملہ، 11 افراد زخمی یہ افسوسناک واقعہ شام 7 بج کر 30 منٹ پر اس وقت پیش آیا جب ٹرین پیٹر بورو اسٹیشن سے...
لاہور(نامہ نگار)پاکستان نے ٹی 20 سیریز کے فائنل مقابلے میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں ٹیمیں ایک، ایک میچ جیت کر سیریز میں برابر ہیں۔ٹاس کے موقع پر کپتان سلمان علی آغا نے بتایا کہ پاکستانی اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، اسپنر ابرار احمد اور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو آرام دیا گیا جبکہ اسپنر عثمان طارق پاکستان کے لیے آج اپنا ٹی 20 ڈیبیو کریں گے۔ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی بھی پاکستان کی فائنل الیون میں واپسی ہوئی ہے۔سلمان علی آغا کی قیادت میں صائم ایوب، صاحب زادہ فرحان، بابراعظم اور عثمان خان ٹیم میں شامل ہیں، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ...
تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کرلیا۔لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان کی پلیئنگ الیون میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، نسیم شاہ اور ابرار احمد کو باہر کیا گیا جبکہ ان کی جگہ شاہین آفریدی اور عثمان طارق شامل ہیں۔عثمان طارق ڈیبیو کررہے ہیں، شاہین شاہ آفریدی نے عثمان طارق کو ڈیبیو کیپ دی جبکہ ساتھی کھلاڑیوں نے عثمان طارق کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔...
کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق زرمبادلہ کے تسلسل سے بڑھتے سرکاری ذخائر 14 ارب 47کروڑ ڈالر سے متجاوز ہونے، عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی پی آئی اے کے 45ارب روپے ٹیکس واجبات کا تصفیہ کرنے، نئے طیاروں پر جی ایس ٹی معاف کرنے کی اجازت سے دسمبر تک قومی ایئر لائن کی نج کاری کی راہ ہموار ہونے اور جیو پولیٹیکل حالات میں بہتری کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعے کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب میں باہمی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک، تجارت...
ایف بی آئی نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ اس نے ریاست مشی گن میں دہشت گردی کے ایک ممکنہ حملے کو ناکام بنا دیا ہے جو ہالووین ویک اینڈ کے دوران ہونے والا تھا۔ ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ آج صبح ایف بی آئی نے ایک ممکنہ دہشت گرد حملہ ناکام بنادیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایف بی آئی نے پاکستان میں ایرانی سفیر کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کرلیا ’مشی گن میں متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جو ہالووین ویک اینڈ کے دوران پرتشدد حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔‘ This morning the FBI thwarted a potential terrorist attack and arrested...
ویب ڈیسک : پاکستان ریلوے کی جانب سے نئے طریقہ کار کے تحت ٹرینوں کو آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت 11 ٹرینوں کی بولی کی بجائے اوپن نیلامی کی جائے گی۔ محکمہ ریلوے کی جانب سے ٹرینوں کو آوٹ سورس کرنے کےعمل میں شفافیت لانے کے لئے ٹرینوں کو بڈز کی بجائے اوپن نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس فیصلے کے تحت 11 ٹرینوں کی اوپن نیلامی کے لئے محکمہ ریلوے کی جانب سے اشتہار بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نیلام کی جانے والی ٹرینوں میں فرید ایکسپریس، میانوالی ایکسپریس اور فیض احمد فیض پسنجر ٹرین بھی شامل ہے۔ فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ...
کوئٹہ: محکمہ داخلہ نے کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر موبائل ڈیٹا سروس کو ایک دن کے لیے بند کرنے کی سفارش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق موبائل ڈیٹا سروس رات 12 بجے سے اگلے دن رات 12 بجے تک بند رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق یہ اقدام شہر میں امن و امان کی بہتر صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ موبائل ڈیٹا سروس کے بند ہونے سے افواہوں کی روک تھام اور امن قائم رکھنے میں مدد ملے گی۔ یہ فیصلہ حکومتی حکام کی جانب سے حالات کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے اور اس کا مقصد کسی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حماس تنظیم کا کہنا ہے کہ اسلحہ ترک کرنے کا معاملہ نہایت پیچیدہ ہے اور اس کے لیے فلسطینیوں کے درمیان مکمل اتفاقِ رائے درکار ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ فلسطینیوں کو امن اور جنگ، دونوں فیصلوں پر جامع اتفاق تک پہنچنے کی ضرورت ہے۔انھوں نے زور دیا کہ حماس غزہ میں سیکیورٹی کی ذمے داری حوالگی کے عمل پر متفقہ سمجھوتوں کے تحت عمل کی پابند ہے، اور یہ کہ تنظیم نے ثالثوں کے ذریعے غزہ کی مکمل انتظامی ذمے داری حوالے کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔قاسم نے مزید کہا کہ اسرائیل پر دباؤ ڈالا جانا چاہیے تاکہ معاہدے کے تمام مراحل مکمل...
دبئی: ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کے زیرِ اہتمام ماسکوٹ ڈیزائن مقابلے کا نتیجہ جاری کر دیا گیا۔ اس تخلیقی مقابلے میں لیون ویروئے فرنینڈس کے ڈیزائن “حبیبی اور حبیبتی” کو فاتح قرار دیا گیا، جو اب لیگ کے سرکاری ماسکوٹ کے طور پر آئندہ سیزنز میں پیش کیا جائے گا۔یہ منفرد مقابلہ 4 جولائی سے 21 ستمبر تک جاری رہا، جس میں متحدہ عرب امارات کے مختلف اسکولوں کے طلبا نے بھرپور شرکت کی۔ ہزاروں انٹریز موصول ہوئیں، جنہوں نے نوجوان نسل کے اندر کرکٹ کے شوق، تخلیقی صلاحیتوں اور جوش و خروش کو اجاگر کیا۔فاتح ماسکوٹ کا شاندار انکشاف انڈین ہائی اسکول، عود میثا، دبئی میں ایک رنگارنگ تقریب میں کیا گیا، جہاں لیون ویروئے فرنینڈس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اضافے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 24 اکتوبر کو 14 ارب 47 کروڑ 16 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔مرکزی بینک نے بتایا کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 19 ارب 68 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔ جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 21 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
پاکستان کو ایک اور بڑی سفارتی کامیابی حاصل ہوئی ہے، جہاں مسئلہ کشمیر ایک بار پھر عالمی سطح پر نمایاں ہو گیا ہے۔ اب یہ بات ایک بار پھر واضح ہو چکی ہے کہ جموں و کشمیر کا معاملہ کسی ملک کی اندرونی سیاست نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی تنازع ہے، جس کا منصفانہ حل عالمی امن کے لیے ناگزیر ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے جنرل سیکرٹریٹ نے ایک بار پھر کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ او آئی سی کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 27 اکتوبر 2025 کو بھارت کے غیر قانونی قبضے کو 78 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ جنرل سیکرٹریٹ نے اس موقع پر...
پاکستان کی ایک اور سفارتی کامیابی، مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوگیا اور عالمی سطح پر واضح ہو چکا ہے کہ جموں و کشمیر کا مسئلہ کسی کی اندرونی سیاست نہیں بلکہ ایک عالمی تنازع ہے۔ او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ نے جموں و کشمیر کے عوام کی حق خود ارادیت کیلئے بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ اسلامی تعاون تنظیم کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ؛ 27 اکتوبر 2025 کو جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو 78 سال ہو گئے ہیں، او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت اور جائز جدوجہد میں مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ مسئلہ کشمیر پر اسلامی سربراہی اجلاس...
محمد الفرح نے کہا ہے کہ امارات کے زیرِ حمایت مسلح گروہ کسی قومی نظریے یا خودمختار منصوبے کا نتیجہ نہیں، جن کا مقصد عرب معاشروں کو تقسیم کرنا، انہیں اندرونی خانہ جنگیوں میں الجھانا، مزاحمتی قوتوں کو کمزور کرنا اور معیشت و سیاست کو امریکی و مغربی نظام کے تابع بنانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے رکن محمد الفرح نے کہا ہے کہ امارات کے پاس کوئی خودمختار یا اسٹریٹجک منصوبہ نہیں ہے، بلکہ وہ صرف امریکی صہیونی منصوبوں کے دائرے میں عمل کرتا ہے۔ ان کے مطابق ابوظہبی عرب اقوام کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کا ایک علاقائی آلہ بن چکا ہے۔ خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق حالیہ دنوں میں غزہ اور سوڈان میں ہونے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کلثوم خالق ایڈووکیٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ خاتون وکیل کلثوم خالق کا وکالت کا لائسنس معطل کرنے اور ریفرنس اسلام آباد بار کونسل کو بھجوانے کے معاملے پر جسٹس خادم حسین سومرو نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔ درخواست گزار وکیل کلثوم خالق ذاتی حیثیت میں عدالت کے سامنے پیش ہوئیں۔ وکیل کلثوم خالق نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے میرے خلاف غیر قانونی آبزرویشنز دیں، میرا نام سپریم کورٹ میں پریکٹس کا لائسنس ملنے والے وکلا کی فہرست میں شامل تھا اور عدالتی آبزرویشن کے بعد مجھے سپریم کورٹ کا...
سعید احمد:پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کے لیے نیا طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ اب ٹرینوں کی الاٹمنٹ بڈز کے بجائے اوپن نیلامی کے ذریعے کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق 11 ٹرینوں کو اوپن نیلامی کے تحت دیا جائے گا، جن میں ہزارہ ایکسپریس، بہاؤالدین زکریا ایکسپریس، ملت ایکسپریس، بدر ایکسپریس، غوری ایکسپریس، راول ایکسپریس، تھل ایکسپریس، موہنجوداڑو پسنجر، فرید ایکسپریس، میانوالی ایکسپریس اور فیض احمد فیض پسنجر ٹرین شامل ہیں۔اوپن نیلامی 20 نومبر کو منعقد کی جائے گی۔اس سے قبل نو ٹرینوں کے لیے مجموعی طور پر 7 کروڑ 90 لاکھ روپے کی فنانشل بڈز موصول ہوئیں تھیں، تاہم وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ان تمام فنانشل بڈز کو منسوخ کرتے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کلثوم خالق ایڈووکیٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ خاتون وکیل کلثوم خالق کا وکالت کا لائسنس معطل کرنے اور ریفرنس اسلام آباد بار کونسل کو بھجوانے کے معاملے پر جسٹس خادم حسین سومرو نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔ درخواست گزار وکیل کلثوم خالق ذاتی حیثیت میں عدالت کے سامنے پیش ہوئیں۔ وکیل کلثوم خالق نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے میرے خلاف غیر قانونی آبزرویشنز دیں، میرا نام سپریم کورٹ میں پریکٹس کا لائسنس ملنے والے وکلا کی فہرست میں شامل تھا اور عدالتی آبزرویشن کے بعد مجھے سپریم کورٹ کا...
لاہور: پاکستان ریلوے نے نئے طریقے کار کے تحت ٹرینوں کو آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ریلوے حکام نے اس حوالے سے اشتہار جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 11 ٹرینوں کو بڈز کے بجائے اوپن نیلام کیا جائے گا۔ آؤٹ سورس کیے جانی والی ٹرینوں میں ہزارہ ایکسپریس، بہاالدین زکریا ایکسپریس، ملت ایکسپریس، بدر ایکسپریس، غوری ایکسپریس، راول ایکسپریس، تھل ایکسپریس، موئن جو داڑو پسنجر، فرید ایکسپریس، میانوالی ایکسپریس اور فیض احمد فیض پسنجر ٹرین شامل ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرینوں کی اوپن نیلامی 20 نومبر کو کی جائے گی۔ اس سے قبل 9 ٹرینوں کو پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے چلانے کے لیے ریلوے حکام کو 7 ارب 90 کروڑ...
اسلام آباد‘ مستونگ‘ نصیر آباد‘ ڈیرہ مراد جمالی (خبرنگار خصوصی‘ نمائندہ خصوصی‘ اپنے سٹاف رپورٹر سے‘ نوائے وقت رپورٹ‘ نیٹ نیوز) سکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع کرم کے علاقے ڈوگر میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران سات بھارتی سپانسرڈ خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران بہادر میڈیکل آفیسر کیپٹن نعمان سلیم (عمر: 24 سال، ساکن ڈسٹرکٹ میانوالی) جو طبی نگہداشت کے فرائض سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ اپنے پانچ جوانوں کے ساتھ بہادری سے دہشتگردوں سے لڑے اور شہادت کو گلے لگا لیا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(آن لائن)پاکستان ریلوے نے نئے طریقے کار کے تحت ٹرینوں کو آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کرلیا ریلوے حکام نے اس حوالے سے اشتہار جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 11 ٹرینوں کو بڈز کے بجائے اوپن نیلام کیا جائے گا۔آؤٹ سورس کیے جانیوالی ٹرینوں میں ہزارہ ایکسپریس، بہاالدین زکریا ایکسپریس، ملت ایکسپریس، بدر ایکسپریس، غوری ایکسپریس، راول ایکسپریس، تھل ایکسپریس، موئن جو داڑو پسنجر، فرید ایکسپریس، میانوالی ایکسپریس اور فیض احمد فیض پسنجر ٹرین شامل ہیں۔ریلوے حکام کے مطابق ٹرینوں کی اوپن نیلامی 20 نومبر کو کی جائے گی۔اس سے قبل 9 ٹرینوں کو پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے چلانے کے لیے ریلوے حکام کو 7 ارب 90 کروڑ روپے کی فنانشل بڈز موصول ہوئیں۔وفاقی وزیر...
فورسز کی جوابی فائرنگ سے دہشتگرد فرار، جعفر ایکسپریس کو ڈیرہ مراد جمالی اسٹیشن پر روک دیا گیا راکٹ داغے جانے سے بوگیوں کو نقصان پہنچا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سرچ آپریشن شروع ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے نوتال میں مسلح افراد نے جعفر ایکسپریس پر فائرنگ کی اور چار راکٹ داغے، فورسز کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق فائرنگ اور راکٹ داغے جانے سے بوگیوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، فورسز کی جوابی فائرنگ سے دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام ہوگیا اور وہ فرار ہوگئے۔ریلوے ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد جعفر ایکسپریس کو ڈیرہ مراد جمالی اسٹیشن پر روک دیا گیا اور سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
سوڈان میں ایک اور خونی باب کھل گیا — باغی فورس ریپڈ سپورٹ فورس (آر ایس ایف) نے حکومت کے مضبوط گڑھ الفشر شہر پر قبضہ کر کے اسے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 اکتوبر کو کیے گئے اس حملے میں دو ہزار سے زائد شہری مارے گئے، جبکہ درجنوں زخمی اور بے گھر ہو گئے۔ سوڈانی حکومت کا کہنا ہے کہ آر ایس ایف نے شہر میں گھروں پر چھاپے مارے، عام شہریوں کو اجتماعی طور پر پھانسی دی، اور فرار ہونے والوں پر فائرنگ کی۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی تصدیق کی ہے کہ نہ صرف مرد بلکہ خواتین اور لڑکیوں کے خلاف جنسی تشدد کے واقعات بھی رپورٹ...
ایس ایس پی نصیر آباد غلام سرور بھیو نے بتایا کہ نوتال کے قریب ریلوے ٹریک پر نامعلوم مسلح افراد نے ٹرین پر 4 راکٹ داغ دیئے۔ جوابی فائرنگ پر حملہ آور فرار ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور جانیوالی جعفر ایکسپریس پر نامعلوم افراد نے راکٹ سے حملہ کیا ہے۔ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ٹرین کو بحفاظت جیکب آباد پہنچا دیا گیا۔ سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) نصیر آباد غلام سرور بھیو نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ ضلع نصیرآباد میں نوتال کے قریب ریلوے ٹریک پر نامعلوم مسلح افراد نے ٹرین پر 4 راکٹ داغ دیئے۔ پولیس کے مطابق حملہ جعفر ایکسپریس پر کیا گیا،...
ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے نوتال میں مسلح افراد نے جعفر ایکسپریس پر فائرنگ کی اور چار راکٹ داغے، تاہم فورسز کی بروقت جوابی کارروائی سے دہشت گرد اپنے ارادوں میں کامیاب نہیں ہو سکے اور فرار ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حملے کے دوران کچھ بوگیوں کو نقصان پہنچا، لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فورسز کی جوابی فائرنگ سے دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام ہوا اور وہ موقع سے فرار ہو گئے۔ ریلوے ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد جعفر ایکسپریس کو ڈیرہ مراد جمالی اسٹیشن پر روک دیا گیا اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
سٹی42: نوتال کے قریب جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں نے راکٹ فائر کئے ہیں۔ راکٹوں سے ٹرین کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ بلوچستان میں نوتال کی قریب دہشتگردوں نے جعفر ایکسپریس پر چار راکٹ فائر کئے ۔ اس کے ردعمل میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کے جوانوں نے فوری طور پر جوابی فائرنگ کی۔ سکیورٹی فورسسز اور پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشتگرد فرار ہو گئے۔ جعفر ایکسپریس کو اس حملے میں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ تمام مسافر اور ٹرین کی تمام بوگیاں محفوظ ہیں۔ ٹرین اس واقعہ کے بعد اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز Waseem Azmet
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نصیرآباد: نوتال کے قریب جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملے کا واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر نوتال کے مقام پر نامعلوم افراد نے راکٹ فائر کیا۔ خوش قسمتی سے حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی، تاہم حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ علاقے میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ حملے میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا جا سکے۔ذرائع کے مطابق حملے کے باعث مسافروں میں کچھ دیر کے لیے خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم ٹرین کو...
کوئٹہ سے پشاور جانے والے جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ ہوا ہے۔ رپورٹس کے مطابق نصیرآباد کے علاقے نوتال کے قریب جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ کیا گیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر نوتال کے مقام پر نامعلوم حملہ آوروں نے راکٹ فائر کیا، جس سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی، تاہم حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاکہ حملہ آوروں کو گرفتار کیا جا سکے۔ ابتدائی اطلاعات...
—فائل فوٹو محکمۂ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر سے غیر قانونی اسلحے کی نشاندہی، ضبطگی، تادیبی ایکشن کی رپورٹ طلب کر لی۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے اس ضمن میں صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز، سی سی پی او لاہور، ڈی پی اوز، سی پی اوز کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں 3 دن میں ضبط شدہ اسلحے کی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔مراسلے میں اسلحہ، ماڈل، سیریل نمبر، ایف آئی آر، ملزمان، کسٹڈی کی تفصیلات دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ تمام ڈیٹا محکمۂ داخلہ اور کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کو بھجوایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمہ میں گرفتار دو ملزمان کی ضمانت...
کراچی: صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا ہے کہ ای چالان صرف اسی شخص کے پاس جائے گا جس کے نام پر گاڑی رجسٹرڈ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں جہاں کہیں ٹریفک سگنل ہوگا وہاں ای چالان سسٹم بھی فعال ہوگا۔ ٹریفک سگنلز کے ساتھ نصب کیمرے آئندہ ایک ماہ میں فعال کر دیے جائیں گے، جبکہ ایک سے ڈیڑھ سال میں پورے شہر میں 12 ہزار کیمرے لگانے کا منصوبہ ہے۔ ضیا لنجار نے کہا کہ گزشتہ روز کراچی میں 2600 چالان کیے گئے، تاہم اتنے بڑے شہر کے لحاظ سے یہ تعداد بہت کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکلوں کے دو اقسام کے چالان ہوں گے، اور ای چالان ہمیشہ گاڑی کے...
پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کو نئے طریقۂ کار کے تحت آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے ریلوے حکام نے اشتہار جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق 11 ٹرینوں کو بڈز کے بجائے اوپن نیلامی کے ذریعے آؤٹ سورس کیا جائے گا۔ آؤٹ سورس کے لیے منتخب ٹرینوں میں ہزارہ ایکسپریس، بہاؤالدین زکریا ایکسپریس، ملت ایکسپریس، بدر ایکسپریس، غوری ایکسپریس، راول ایکسپریس، تھل ایکسپریس، موئن جو دڑو پسنجر، فرید ایکسپریس، میانوالی ایکسپریس اور فیض احمد فیض پسنجر شامل ہیں۔ریلوے حکام کے مطابق، ان ٹرینوں کی اوپن نیلامی 20 نومبر کو کی جائے گی۔ اس سے قبل ریلوے نے 9 ٹرینوں کو پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے چلانے کے لیے فنانشل بڈز طلب کی تھیں، جن...
علی ساہی :محکمہ ایکسائز نے بینکس اور لیزنگ کمپنیز کے نام پر رجسٹرڈ ہزاروں نادہندہ گاڑیوں کے حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا۔ ڈائریکٹر ریجن سی شاہد گیلانی کے مطابق پنجاب بھر میں بڑی تعداد میں ایسی گاڑیاں موجود ہیں جن کے گزشتہ کئی سالوں کے ٹوکن ٹیکس واجب الادا ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ بینکس اور لیزنگ کمپنیز اپنے زیرِ ملکیت گاڑیوں کے مالکان سے ٹیکس وصولی میں محکمہ ایکسائز کی مدد کریں۔ لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر شاہد گیلانی کے مطابق سرکاری محکموں کے زیرِ استعمال گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی وصولی کے لیے بھی متعلقہ اداروں کو مراسلے بھجوا دیے گئے ہیں۔یکم نومبر سے شہر کے داخلی و خارجی...
واشنگٹن: امریکی محکمۂ انصاف نے بتایا ہے کہ شکاگو سے جرمنی جانے والی ایک پرواز میں دو نوجوانوں پر حملے کے الزام میں ایک بھارتی شہری پر فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔ امریکی محکمۂ انصاف کی پریس ریلیز کے مطابق 28 سالہ پرنیت کمار نامی بھارتی شہری نے دورانِ پرواز ایک دھاتی کانٹے (metal fork) سے دو 17 سالہ لڑکوں پر حملہ کیا۔ واقعہ 25 اکتوبر کو پیش آیا اور پرواز کے بوسٹن پہنچنے پر ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پرنیت کمار نے پہلے ایک نوجوان کے کندھے پر حملہ کیا اور بعد ازاں دوسرے کے سر کے پچھلے حصے پر وار کیا۔ جب عملے نے اسے قابو کرنے کی کوشش کی تو...
افغان طالبان 3 حصوں میں تقسیم، یہ ٹی ٹی پی مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے: میجر جنرل (ر) انعام الحق
دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل (ر) انعام الحق نے کہا ہے کہ افغانستان میں قریبی مدت میں سیاسی و سماجی استحکام کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں اور پاکستان کے ساتھ طالبان حکومت کے تعلقات ’دوستی سے زیادہ مجبوری‘ پر مبنی ہیں۔ ان کے مطابق کابل حکومت کے پاس نہ تو تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خاتمے کی صلاحیت ہے اور نہ ہی اس کا کوئی سیاسی حل ہے۔ وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل (ر) انعام الحق نے کہاکہ افغانستان کو سمجھنے کے لیے صرف جغرافیہ نہیں بلکہ اس کی تاریخ، قبائلی سماج اور پشتون ولی جیسے روایتی نظام کو سمجھنا ضروری ہے۔ ان کے مطابق افغانستان ’ایک پیچیدہ معاشرہ‘ ہے جس کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ کے مغربی قصبے سندرگی میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں 3 عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ گزشتہ 3 ماہ سے بھی کم عرصے میں یہ اس علاقے میں آنے والا دوسرا زلزلہ ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ترکیہ کی ہنگامی امدادی ایجنسی آفاد نے بتایا کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 48 منٹ پر آیا اور اس کے جھٹکے استنبول اور سیاحتی مرکز ازمیر میں بھی محسوس کیے گئے۔ ابتدائی طور پر کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی۔زلزلے کے جھٹکے استنبول، بورصا، مانیسا اور ازمیر سمیت کئی شہروں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف پھیل گیا اور لوگ خوفزدہ ہو کر...
بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کا خاندان فلمی دنیا میں اپنی ایک مضبوط پہچان رکھتا ہے۔ ان کے بیٹے ابھیشیک بچن، بہو ایشوریا رائے بچن اور اہلیہ جیا بچن سبھی کامیاب اداکار ہیں۔ نئی نسل میں جہاں ان کے نواسے اگستیہ نندا نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا ہے، وہیں ان کی بہن نویہ نویلی نندا نے ایک مختلف راستہ چُنا۔ اگرچہ نویہ نے خود کو فلمی دنیا سے دور رکھا ہے، مگر وہ اپنے منفرد نظریے، بزنس وژن اور سماجی کاموں کے باعث آج اپنی الگ شناخت بنا چکی ہیں۔ ان سب باتوں سے قطع نظر مداحوں کے ذہنوں میں اکثر یہ سوال ابھرتا ہے، آخر ایک ایسے گھرانے سے تعلق رکھنے کے باوجود نویہ نے فلموں...
سٹی42: پنجاب حکومت نے ٹیکس چوری کے خاتمے اور بڑے پلازوں و کمرشل پراپرٹیز مالکان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ڈی جی ایکسائز نے کمرشل پراپرٹیز کی ری اسسمنٹ کا حکم دے دیا ہے۔ پنجاب بھر میں ساڑھے 7 لاکھ کمرشل پراپرٹیز مالکان ٹیکس ادا کر رہے ہیں، تاہم سالانہ پراپرٹی ٹیکس کا صرف 40 فیصد وصول ہوتا ہے۔ ایکسائز حکام کے مطابق ری اسسمنٹ کا مقصد ٹیکس چوری کی شکایات کا ازالہ کرنا ہے اور ابتدائی طور پر بڑے شہروں میں اس عمل کا آغاز کیا جائے گا۔ خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر موجودہ ٹیکس اور جائیداد کے ریکارڈ کی جانچ کی جائے گی۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟ پنجاب میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد (صباح نیوز) نیپرا نے کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف کے حالیہ ریویو میں وہ حقائق سامنے لائے ہیں جن سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ ادارہ اپنی کارکردگی بہتر بنانے میں مسلسل ناکام رہا ہے۔ پاور ڈویڑن کے ترجمان کے مطابق کچھ حلقے اس فیصلے کو غلط رنگ دے کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، حالانکہ نیپرا کا یہ اقدام کراچی کے صارفین کے مفاد میں ہے۔ترجمان نے کہا کہ کے الیکٹرک ایک نجی ادارہ ہے جس کی کارکردگی کا تقابل سرکاری کمپنیوں سے کیا جائے تو یہ واضح ہوتا ہے کہ فیسکو، آئیسکو اور گیپکو جیسے ادارے ریکوری، لائن لاسز میں کمی اور صارفین کی خدمت کے لحاظ سے...
وزیراعظم آزاد کشمیر نے تحریک عدم اعتماد کا سامنے کرنے کا فیصلہ کرلیا، پاکستان پیپلزپارٹی نے تاحال قانون ساز اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع نہ کرائی۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے تاحال وزارت عظمی کے امیدوار کا بھی اعلان نہ کیا گیا، قانون ساز اسمبلی کا اجلاس اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کسی بھی وقت طلب کئے جانے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے ایک مرتبہ پھر مستعفی ہونے سے انکار کردیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے تحریک عدم اعتماد کا سامنے کرنے کا فیصلہ کرلیا، پاکستان پیپلزپارٹی نے تاحال قانون ساز اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع نہ کرائی۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے تاحال وزارت عظمی کے امیدوار کا بھی اعلان نہ...
پیر کی شام بلوچستان کے ضلع کچھی میں نامعلوم مسلح افراد نے سرکاری عمارتوں پر حملہ کر دیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک حملہ آور مارا گیا۔ پولیس کے مطابق، کچھی کے علاقے بھاگ ناڑی میں درجنوں مسلح افراد نے سرکاری بینک، نادرا آفس، پولیس اور لیویز تھانوں پر بھاری اسلحے سے حملہ کیا۔ اس دوران شرپسندوں نے نادرا آفس اور لیویز تھانے کو نذرِ آتش کر دیا، جس کے نتیجے میں دفتر میں موجود ریکارڈ جل گیا۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: لیویز اور پولیس تھانوں پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچیں، جہاں مسلح افراد اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان...
باباقوم کےمزارپر45برس تک نصب فانوس کوقومی عجائب گھرمیں نصب کیاجائےگا۔سن 71میں تاریخی نوعیت کا حامل فانوس چینی مسلمانوں(مسلم ایسوسی ایشن آف چائنا)کی جانب سےتحفےمیں دیا گیا تھا۔قدیم فانوس کی عجائب گھرمیں بیک وقت سیمنٹ اور شیشےسے تعمیرکردہ مزارقائد سےمشابہہ نئی عمارت میں تنصیب ہوگی۔4منزلہ پرانا فانوس کئی کلوگرام سونے کے پانی،48برقی قمقموں اور10ہزارکے لگ بھگ جگمگاتےکرسٹلزکا حامل ہے۔سن 2016 میں نئے فانوس کی تنصیب کےبعد اتارے گئےفانوس کونصب کرنےلیے کراچی کےجناح ٹرمینل ایئرپورٹ،اسلام آباد ایئرپورٹ،پریذیڈنٹ ہاوس اورسندھ اسمبلی سمیت کئی مقامات زیرغورآئے۔ فانوس کی ازسرنوتنصیب کے لیے 4رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی،جنہوں نےتکنیکی پہلووں کا جائزہ لیا۔ پاکستان بننے کےلگ بھگ 12سال بعد سن 60کی دہائی میں بانی پاکستان کے مزارکی تعمیراتی کام کا آغازہوا۔معروف آرکٹیکٹ یحییٰ مرچنٹ کےڈیزائن کردہ...
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں آسٹریلیا کی 2 خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ جنسی ہراسانی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور کرکٹ حلقوں میں بھارت کی سیکیورٹی انتظامات پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین اور تجزیہ کاروں نے اس واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ جب بھارت عالمی سطح کے مقابلے منعقد کرا رہا ہے تو غیر ملکی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: 2 آسٹریلوی خاتون کرکٹرز سے دست درازی، بھارت غیرملکی کھلاڑیوں کے لیے غیر محفوظ ملک بن گیا اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی تجزیہ کاروں نے بھی ملک...
سعودی عرب کا پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی فراہم کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سعودی عرب رواں مالی سال 2025-26 میں پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی فراہم کرے گا جبکہ پانچ ارب ڈالر کے ڈیپازٹس بھی رول اوور کریگا۔وزارت خزانہ حکام کے مطابق سعودی عرب رواں مالی سال پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی دے گا جو 290 ارب روپے کے مساوی ہوگی۔ حکام کے مطابق سعودی عرب 5 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس بھی رول اوور کرے گا، دو ارب ڈالر دسمبر جبکہ 3 ارب ڈالر قرض جون 2026 میں واجب الادا ہے۔وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ رواں مالی...
شرح سود کو ایک بار پھر برقرار رکھنے کے فیصلے سے مایوسی ہوئی، عاطف اکرام شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ شرح سود کو ایک بار پھر 11فیصد پر برقرار رکھنے کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ، شرح سود کو برقرار رکھنے سے کاروباری ماحول شدید متاثر ہو گا۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں شرح سود برقر ار رکھنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ 11فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے ، مہنگائی کے تناسب سے شرح سود کو زیادہ سے زیادہ 6 سے 7 فیصد...
سعودی عرب کا پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی آئل فیسلٹی دینے اور 5 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس رول اوور کرنے کا فیصلہ
سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کے استحکام کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے رواں مالی سال 2025-26 میں ایک ارب ڈالر کی آئل فیسلٹی فراہم کرنے اور پانچ ارب ڈالر کے ڈیپازٹس رول اوور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے حکام کے مطابق، سعودی عرب کی جانب سے فراہم کی جانے والی یہ آئل فیسلٹی تقریباً 290 ارب روپے کے مساوی ہوگی۔ اس کے علاوہ، سعودی عرب نے پاکستان کو دیے گئے 5 ارب ڈالر کے ٹائم ڈیپازٹس کی مدت میں بھی توسیع پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ حکام کے مطابق، ان میں سے 2 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس دسمبر 2025 میں جبکہ 3 ارب ڈالر کے قرض جون 2026 میں واجب الادا ہیں، تاہم سعودی حکومت...
اسلام آباد: سعودی عرب رواں مالی سال 2025-26 میں پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی فراہم کرے گا جبکہ پانچ ارب ڈالر کے ڈیپازٹس بھی رول اوور کرے گا۔ وزارت خزانہ حکام کے مطابق سعودی عرب رواں مالی سال پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی دے گا جو 290 ارب روپے کے مساوی ہوگی۔ حکام کے مطابق سعودی عرب 5 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس بھی رول اوور کرے گا، دو ارب ڈالر دسمبر جبکہ 3 ارب ڈالر قرض جون 2026 میں واجب الادا ہے۔ وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں 85 ارب روپے سے زائد کی آئل فیسیلٹی دی گئی، سعودی عرب کی طرف سے...
دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے میدان میں ایک انوکھا قدم اٹھاتے ہوئے البانیا کے وزیرِاعظم ایڈی راما نے اعلان کیا ہے کہ ملک کی AI وزیر دییلا حاملہ ہے اور وہ 83 بچوں کو جنم دے گی۔ البانوی وزیر اعظم نے بعدازاں اس خبر کی مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ’بچے‘ انسان نہیں، بلکہ مصنوعی ذہانت پر مبنی 83 ڈیجیٹل اسسٹنٹس ہوں گے، جو البانیا کی پارلیمان کے ہر رکن کے لیے ذاتی معاون کا کردار ادا کریں گے۔ دییلا، سورج کی مانند روشن وزیر دییلا، جس کا مطلب البانوی زبان میں ’سورج‘ ہے، ستمبر 2025 میں البانیا کی تاریخ کی پہلی غیرانسانی (AI-based) وزیر کے طور پر مقرر کی گئی تھی۔ اس کا مقصد ملک کے...
ثقافتی اور فلمی تعاون کے ایک اہم سنگِ میل کے طور پر ایچ کے سی انٹرٹینمنٹ نے مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے اشتراک سے چینی اینیمیٹڈ شاہکار ’نی ژا 2‘ کو پاکستان بھر میں جمعہ 31 اکتوبر 2025 سے ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ریلیز ایک تاریخی موقع کی نمائندگی کرتی ہے، کیونکہ ’نی ژا 2‘ کئی برسوں بعد پاکستان میں ریلیز ہونے والی پہلی چینی فلم ہے، جو سرحد پار فلمی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چینی فلم ’نیژا 2‘، مشہور زمانہ ’ٹائیٹنک‘ کا ریکارڈ توڑنے کے قریب، 2.18 بلین ڈالرسے زیادہ کا بزنس ’نی ژا 2‘ نے پہلے ہی دنیا بھر میں ریکارڈ توڑ دیے ہیں، یہ دنیا کی سب سے زیادہ...
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکے میں شہید ہونے والے ایس پی اسد زبیر کے پاس حساس مقام پر جانے کے دوران بلٹ پروف گاڑی موجود نہیں تھی، جس کی وجہ سے ان کی گاڑی دھماکے کی زد میں آئی۔ ذرائع کے مطابق، اس مقام پر چند سال قبل ایک ایس ایچ او کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا اور کچھ عرصہ قبل ضلع ہنگو میں ڈی پی او پر بھی حملے کی کوشش کی گئی تھی۔ باوجود اس حساسیت کے، ضلع ہنگو کو صرف ایک بلٹ پروف گاڑی فراہم کی گئی تھی، جو ڈی پی او ہنگو کے زیر استعمال ہے، جبکہ ڈی ایس پی سطح تک پولیس کو بھی بلٹ پروف گاڑیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ واضح رہے...
محمد آصف تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی کی بنیاد ہوتی ہے ، مگر بدقسمتی سے پاکستان کا تعلیمی نظام کئی دہائیوں سے زوال کا شکار ہے ۔ یہ زوال کسی اتفاق یا وقتی بحران کا نتیجہ نہیں بلکہ پالیسی کی مسلسل ناکامیوں، بجٹ میں کٹوتیوں، سیاسی مداخلت اور سماجی بے حسی کا حاصل ہے ۔ آج ہم ایک ایسے مقام پر کھڑے ہیں جہاں تعلیم کو قومی ترقی کا ذریعہ نہیں بلکہ کاروبار بنا دیا گیا ہے ۔ تعلیم کو کبھی ترجیح نہ دینا :پاکستان کی قومی پالیسی میں تعلیم کو کبھی حقیقی ترجیح حاصل نہیں رہی۔ تعلیمی بجٹ ہمیشہ دوسرے شعبوں کے مقابلے میں کم رکھا گیا۔ یونیسف کے مطابق پاکستان اپنی مجموعی قومی پیداوار (GDP)کا صرف 2...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پوٹھی مکوالاں(آن لائن) سابق مندوب اقوام متحدہ و سینئر سفارت کار مسعود خان کو اہم ترین منصب پر فائز کرنے کا فیصلہ، منقسم ریاست جموں کشمیر کے دو حصوں کو ایک حکومتی سیٹ اپ میں لانے کا فیصلہ، صدر ریاست کا عہدہ موجودہ آزاد جموں کشمیر کو اور وزرات عظمیٰ گلگت بلتستان کو دی جائے گی ۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں کو مد نظر رکھتے بھارت کو بھرپور سیاسی و سفارتی جواب دینے اہم ترین منصوبہ بندی کی گئی ہے، یہ منصوبہ میاں نواز شریف کے دور حکومت 2018میں سامنے لایا گیا تھا مگر آخری وقت اس منصوبے پر عمل درآمد روک دیا گیا تھا، اب اس منصوبے پر دوبار ہ...
اسلام ٹائمز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ لگتا ایسا ہے کہ پاکستان میں ایک بار پھر دہشتگردی کے باپ کو کھولا جا رہا ہے اور دہشتگردی کو فروغ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پاکستان کے دارالخلافہ اسلام آباد میں کھڑے ہو کر ایک کتا میرے مکتب کی، میرے مسلک کی توہین کرتا ہے، زبان درازی کرتا ہے اور میرے مسلک کو گالیاں بکتا ہے، لیکن پاکستان میں نہ حکومت ہے اور نہ پاکستان میں کوئی ایک ادارہ کہ جو اس کتے کی زبان کو روکے۔ رپورٹ: سید عدیل عباس گذشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ہاکی گراونڈ میں کالعدم فرقہ پرست اور دہشتگرد جماعت سپاہ صحابہ...
پولیس کے مطابق مفرور ملزمان شمس الدین اور عبدالغفار بگٹی نے اقبالی بیان میں کہا تھا کہ عزیر بلوچ اور نور محمد عرف بابا لاڈلہ نے اسلحہ کی ترسیل میں سہولت فراہم کی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے غیر قانونی اسلحہ برآمدگی اور ملزمان کی سہولت کاری کے کیس میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کیخلاف ایک اور مقدمے کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ ملزم عذیر بلوچ کے خلاف مقدمے کا فیصلہ 29 اکتوبر کو سنائے جانے کا امکان ہے۔ پولیس کے مطابق مفرور ملزمان شمس الدین اور عبدالغفار بگٹی نے اقبالی بیان میں کہا تھا کہ عزیر بلوچ اور نور محمد عرف بابا لاڈلہ نے اسلحہ کی ترسیل میں سہولت فراہم کی۔ ملزم کے بیان...
کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے غیر قانونی اسلحہ برآمدگی اور ملزمان کی سہولت کاری کے کیس میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کیخلاف ایک اور مقدمے کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ملزم عذیر بلوچ کے خلاف مقدمے کا فیصلہ 29 اکتوبر کو سنائے جانے کا امکان ہے۔ پولیس کے مطابق مفرور ملزمان شمس الدین اور عبدالغفار بگٹی نے اقبالی بیان میں کہا تھا کہ عزیر بلوچ اور نور محمد عرف بابا لاڈلہ نے اسلحہ کی ترسیل میں سہولت فراہم کی۔ ملزم کے بیان پر عزیر بلوچ کیخلاف دفعہ 109 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزم سے بارود اور گولیاں برآمد ہوئی تھیں۔ ملزمان کیخلاف تھانہ سی آئی ڈی میں 2012 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
اسپیشل کورٹ سینٹرل لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ مؤخر کردیا۔پرویز الہٰی اور ان کے خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔قریبی رشتے دار کے انتقال کے باعث پرویز الہٰی کی جانب سے ایک پیشی سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی۔ پرویز الہٰی کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ قریبی رشتے دار کے انتقال کی وجہ سے میں عدالت میں پیش نہیں ہوسکتا۔اسپیشل کورٹ سینٹرل لاہور نے پرویز الہٰی کی ایک پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقے میں ایک مبینہ پولیس مقابلے کے دوران سنگین جرائم میں ملوث ایک اشتہاری ملزم ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم واہ کا رہائشی اور قتل کے مقدمے میں اشتہاری تھا۔ پولیس کے مطابق معمول کے گشت پر موجود پولیس ٹیم نے روات کے علاقے میں دو مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔ اس پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد فائرنگ کا تبادلہ کچھ دیر تک جاری رہا۔ جب فائرنگ کا سلسلہ تھما، تو ایک ملزم موقع پر ہلاک ہو گیا، جس کی شناخت حافظ تیمور کے نام سے ہوئی۔ پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم...
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی نے چار سدہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس دن وزیراعلیٰ کیلئے میرا نام آیا تو کہا گیا کہ ہمیں قبول نہیں۔ مجھے ان قبول نہ کرنے والوں کی فکر نہیں۔ ثابت ہوا کہ میں قبول ہوں۔ میرے خلاف پاکستان بھر میں پراپیگنڈا کیا گیا۔ مجھے دہشتگرد بنانے کی ناکام کوشش کی گئی۔ مجھے اپنے لیڈر سے عدالتی احکامات کے باوجود ملنے نہیں دیا گیا۔ میں نے عوام کی عدالت میں جانے اور اپنا مقدمہ ان کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا۔ مجھے کہا گیا چار سدہ، خیبر، کرک نہ جاؤ، جان کو خطرہ ہے، مارے جاؤ گے۔ ہمیں اعتماد میں لئے بغیر بند کمروں کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251025-08-19 واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی حکومت نے شٹ ڈائون کے باعث امریکی فوجیوں کی تنخواہیں امدادی رقم سے ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہائوس میں جاری ایک تقریب میں صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ ایک دوست نے 130 ملین ڈالر امریکی فوجیوں کی تنخواہوں کے لیے مختص کردیے۔ رپورٹ کے مطابق ری پبلکن اور ڈیموکریٹ ارکان نئے بجٹ پر متفق نہیں ہو سکے، جس کے باعث امریکی حکومت یکم اکتوبر سے شٹ ڈاؤن کا شکار ہے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکومتی شٹ ڈاؤن کے باعث ہزاروں وفاقی ملازمین اور فوجی اہلکاروں کی تنخواہ تاخیر کا شکار ہیں، بجٹ نہ بننے کی وجہ سے حکومتی محکمے جزوی بند ہیں۔ مانیٹرنگ ڈیسک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) مریم گوٹھ کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ تھانہ میمن گوٹھ پولیس کے مطابق مقابلہ اْس وقت پیش آیا جب گشت پر مامور اہلکاروں نے مشتبہ موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو موقع پر ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔ہلاک ڈاکو کی شناخت 27 سالہ عامر مرانی جبکہ زخمی ڈاکو کی شناخت 40 سالہ غلام رسول ولد محمد خان کے نام سے ہوئی ہے، جسے زخمی حالت میں جے پی ایم سی منتقل کیا گیا۔ پولیس نے جائے...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی جماعت نہیں ایک انتہا پسند گروپ ہے، ہمارا مذہب یہ اجازت نہیں دیتا کسی کو بھی قتل کر دیں، تحریک انصاف نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کیا، کسی اور جماعت پر پابندی لگانے کی بات کہیں ڈسکس نہیں ہورہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی پر پابندی کا فیصلہ واپس نہیں ہوگا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی سیاسی جماعت نہیں تھی، ہمیں اس مائنڈ سیٹ کے خلاف لڑنا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ریاست نے...
فائل فوٹو وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کو ایک پروجیکٹ کے طور پر لانچ کیا گیا۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ ماضی میں کچھ جماعتوں پر پابندیاں لگائی گئیں تو انہوں نے نام تبدیل کرلیا۔انہوں نے کہا ک ٹی ایل پی جو کر رہی تھی وہ سیاست نہیں انتشار تھا، حکومت کا فیصلہ کسی مذہبی جماعت کے خلاف نہیں، یہ ایک مائنڈ سیٹ کے خلاف ریاست کا فیصلہ ہے۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ کاہنہ میں ایک بار ایئر کوالٹی انڈیکس 660 تک چلا گیا تھا، کچھ گھنٹوں کی محنت کے بعد کاہنہ میں اے کیو آئی 160 پر آگیا، محکمہ ماحولیات آلودگی کو...
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا یہ بات درست ہے کہ ماضی میں کچھ جماعتوں پر پابندیاں لگائی گئیں تو انہوں نے نام تبدیل کر لیا لیکن ہم نے ایک اسپیشل پراسیکوٹر سیل بنایا ہے، ایسے معاملات میں ملوث افراد کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کو ایک پروجیکٹ کے طور پر لانچ کیا گیا تھا، ٹی ایل پی جو کر رہی تھی وہ سیاست نہیں انتشار تھا حکومت مذہبی جماعتوں کے خلاف نہیں لیکن ٹی ایل پر پابندی ایک مائنڈ سیٹ کیخلاف ریاست کا فیصلہ ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ...
ایک ہفتے میں ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 4کروڑ 30لاکھ ڈالر کا اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ایک ہفتے میں ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائرمیں چار کروڑ 30لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔سٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے میں ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 19ارب 85کروڑ 40لاکھ ڈالر ہوگئے ۔ اسٹیٹ بینک کے ڈالرریزرو 1 اعشاریہ 4 کروڑڈالراضافے سے 14ارب 45کروڑ 50لاکھ ڈالرہوگئے ۔ جبکہ ایک ہفتے میں بینکوں کے ڈالرڈپازٹس 2کروڑ90لاکھ ڈالر اضافے سے 5ارب 40کروڑ ڈالر ہو گئے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتحریک لبیک پر پابندی کیلئے سپریم...
پنجاب میں غیر قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت کے خلاف محکمہ داخلہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 28 اسلحہ ڈیلرز کے لائسنس منسوخ کر دیے ہیں۔ جعلی ڈیلرز کی دکانوں کو سیل کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:لاہور پولیس کی ہوائی فائرنگ اور غیرقانونی اسلحہ کے خلاف سخت کارروائیاں، سینکڑوں گرفتار ترجمان کے مطابق محکمہ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ صوبے بھر میں غیر قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔ اس ضمن میں تمام اسلحہ ڈیلرز کی ویریفکیشن کا عمل جاری ہے۔ پنجاب میں اب تک 511 ڈیلرز نے اپنے لائسنس کی توثیق کے لیے درخواستیں جمع کرائی ہیں،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز ایک بار پھر تنازع کی زد میں آ گئی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیم کو معاہدے کی منسوخی (نوٹس آف ٹرمینیشن) کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر معاملات طے نہ ہوئے تو پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں ٹیم نئے مالکان کے ساتھ شریک ہوگی۔واضح رہے کہ ملتان سلطانز اس وقت لیگ کی سب سے مہنگی فرنچائز ہے جو تقریباً سوا ارب روپے سالانہ فیس ادا کرتی ہے، تاہم ٹیم کے مالکان گزشتہ کچھ عرصے سے پی ایس ایل کے انتظامی ڈھانچے اور بورڈ کے...
ویب دیسک: وفاقی حکومت نےجعلی شناختی کارڈ رکھنے والوں کی فہرستوں کی تیاری شروع کر دی ہے اور جعلی دستاویزات پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق جعلی دستاویز پر مقیم غیر ملکیوں کے حوالے سے نادرا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ جعلی شناختی کارڈ رکھنے والوں کی فہرستوں کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اگلے مرحلے میں جعلی شناختی کارڈ منسوخ کئے اور ملزمان کو گرفتار کرکے جرمانہ کیا جائے گا۔ سابق رکنِ اسمبلی شاندانہ گلزار کیخلاف مقدمہ درج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سات اکتوبر 2023ء کے بعد غزہ کے مظلوم فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے۔ حالیہ انسانی تاریخ کے سب سے زیادہ مظالم غزہ کے فلسطینیوں پر ڈھائے گئے ہیں۔ اس عرصے میں جن دینی قوتوں نے اْن کے حق میں آواز بلند کی‘ جلسے منعقد کیے‘ ریلیاں نکالیں‘ یہ وہ کم از کم حمایت تھی‘ جو ہم کر سکتے تھے۔ بعض نے اپنے اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے اعانت بھی کی‘ یہ اْخوتِ اسلامی کی بنا پر اْن کی ذمے داری تھی۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ مسلم ممالک اْن کی عملی اور مادّی مدد کے لیے آگے بڑھتے لیکن ایسا نہ ہو سکا۔ آج یہی بے عملی اور مسلم سربراہانِ حکومت کا خوف امت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وڑن اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے منشور کی روشنی میں سماجی تحفظ کے فروغ میں دن رات کوشاں ہے۔ سندھ سماجی تحفظ اتھارٹی کے تحت جلد ہی صوبے بھر کے مستحقین افراد کا ڈیٹا نادرا اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ لنک کرکے مستحقین کی مالی مدد کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیم، صحت سمیت خواتین کو دوران زچگی ہر قسم کی سہولیات فراہم کرسکے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز سندھ سماجی تحفظ اتھارٹی کے دفتر میں آکسفورڈ پالیسی مینجمنٹ کے کنسلٹینٹ محمد عثمان چاچڑ اور...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کے درمیان سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو مخاطب کرکے پیغامات اور جوابات کا نیا سلسلہ چل نکلا ہے جس میں دونوں رہنماوں نے ایک دوسرے کا چیلنج قبول کر لیاہے اور جلد ہی سکولوں کے دورے اور اس کے بعد پریس کانفرنس پر اتفاق کر لیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں بچوں کی ابتدائی تعلیم کیلئے خصوصی 10,000 کمرے تعمیر کیے جا چکے ہیں، جبکہ ابتدائی تعلیمی بل اور پالیسی کی منظوری دے کر اس پر عملدرآمد بھی شروع ہو چکا ہےمریم نوازشریف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">الاباما : امریکی ریاست الاباما سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی بینائی کھو دینے کے بعد ایسا قدم اٹھایا جس نے سب کو حیران کر دیا۔چند سال قبل ایک حادثے میں اپنی ایک آنکھ کی بینائی مکمل طور پر گنوا بیٹھنے والے اس شہری نے روایتی علاج سے مایوس ہو کر ڈاکٹروں سے مشاورت کے بعد ایک منفرد فیصلہ کیا۔ڈاکٹروں نے اسے مصنوعی آنکھ لگانے کا مشورہ دیا، مگر اس نے صرف مصنوعی آنکھ پر اکتفا نہیں کیا بلکہ اس کے مرکز میں ایک اصلی ہیرا جڑوا لیا۔ یوں اُس کی غیر فعال آنکھ چمکنے لگی اور وہ دیکھنے کے بجائے چمکنے کی علامت بن گئی۔شہری کا کہنا تھا کہ میں نے سوچا اگر یہ آنکھ...
میڈیا سے گفتگو میں سید محسن نقوی نے کہا کہ گورنر صاحب بہت چاہت سے بلاتے ہیں اور ان کے ہاں کا حلیم بہت مزیدار ہوتا یے، جسے میں چھوڑ نہیں سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کسی ایک خاص تنظیم کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی بلکہ جو مسلح ہیں اُن کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ کراچی میں گورنر ہاؤس میں کامران ٹیسوری اور ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ میڈیا سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے کہا کہ گورنر صاحب بہت چاہت سے بلاتے ہیں اور ان کے ہاں کا حلیم بہت مزیدار ہوتا یے، جسے میں چھوڑ نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا...
کسی ایک تنظیم کے خلاف نہیں، جو مسلح ہوگا اس کیخلاف کارروائی ہوگی، وزیر داخلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کسی ایک خاص تنظیم کے خلاف کارروائی نہیں کررہی بلکہ جو مسلح ہیں ان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔کراچی میں گورنر ہاوس میں کامران ٹیسوری اور ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ میڈیا سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ گورنر صاحب بہت چاہت سے بلاتے ہیں اور ان کے ہاں کا حلیم بہت مزیدار ہوتا یے جسے میں چھوڑ نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر...
وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کسی ایک خاص تنظیم کیخلاف کارروائی نہیں کررہی بلکہ جو مسلح ہیں اُن کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ کراچی میں گورنر ہاؤس میں کامران ٹیسوری اور ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ میڈیا سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ گورنرصاحب بہت چاہت سے بلاتےہیں اوران کےہاں کا حلیم بہت مزیدارہوتا یے جسے میں چھوڑ نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اورفیلڈ مارشل عاصم منیر دونوں بہت محنت سے کام کررہےہیں جس کی وجہ سے ہمیں کامیابیاں بھی مل رہی ہیں، بس اب ہمیں متحدہ رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کا مشن ہے کہ...
وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ کوئی بھی جتھہ ہتھیاروں کے ساتھ ہوگا تو اُس کے خلاف ضرور ایکشن ہوگا۔محسن نقوی نے کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے وفد سے ملاقات کی، جس میں چیئرمین خالد مقبول صدیقی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، امین الحق اور فاروق ستار موجود تھے۔ملاقات کے بعد گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پُرتشدد جتھے کو چندے سے مدد دینے والوں سے متعلق اگلےچند دنوں میں صورتحال واضح ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ کسی کو کوئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے، کسی بھی جتھے کو مسلح سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ مدارس و مساجد...
مدارس اور مساجد کے معاملات میں حکومتی مداخلت نہیں ہوگی: وزیر داخلہ محسن نقوی کی علمائے اہلسنت کو یقین دہانی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح الفاظ میں یقین دہانی کروائی ہے کہ حکومت مدارس و مساجد کے معاملات میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کرے گی۔ یہ بیان انہوں نے کراچی میں معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان کی رہائش گاہ پر ممتاز علمائے اہلسنت سے ملاقات کے دوران دیا۔ اس ملاقات میں حالیہ پیش آنے والے واقعات پر تفصیل سے گفتگو ہوئی، اور علمائے کرام نے مختلف مذہبی و سماجی امور پر اپنا موقف وزیر داخلہ کے سامنے رکھا۔ محسن نقوی نے علمائے کرام کی بات نہ صرف توجہ سے سنی بلکہ ان کے تحفظات اور مسائل کوترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔ دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ...
ٹوئٹر، جو اب ایکس کے نام سے جانا جاتا ہے، نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے پرانے اور طویل عرصے سے غیر فعال رہنے والے یوزر نیمز کو مارکیٹ پلیس کے ذریعے فروخت کرے گا۔ یہ نیا فیچر صرف ایکس کے پریمیئم اور پریمیئم بزنس صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔کمپنی کے مطابق کچھ یوزر نیمز جو کم مقبول یا طویل ہوں گے، pirorityکی کیٹیگری میں مفت دیے جائیں گے، جبکہ زیادہ منفرد اور مختصر یوزر نیمز لیبل کے تحت فروخت یا انوائیٹ اونلی موڈ میں پیش کیے جائیں گے۔ ان منفرد یوزر نیمز کی قیمتیں2500 ڈالرز سے شروع ہو کر لاکھوں ڈالرز تک جا سکتی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ یوزر نیمز مکمل ملکیت کے ساتھ نہیں...
معروف بیوٹیشن، بزنس وومن اور سماجی کارکن مسرت مصباح نے پہلی بار اپنی طلاق سے متعلق کھل کر گفتگو کی ہے۔ مسرت مصباح پاکستان میں تیزاب گردی کا شکار خواتین کے لیے اپنی خدمات کے باعث جانی جاتی ہیں، انہوں نے درجنوں متاثرہ خواتین کو ناصرف نیا چہرہ بلکہ جینے کا حوصلہ بھی دیا اور وہ ہمیشہ خواتین کے حقوق اور ان کے بااختیار ہونے کی بات کرتی رہی ہیں۔ مسرت مصباح حال ہی میں ایک پروگرام میں مہمان کے طور پر شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر، ازدواجی زندگی اور سماجی خدمات پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ میری شادی صرف 18 سال کی عمر میں ہوئی تھی، لیکن بدقسمتی سے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے چینی صدر شی جن پنگ سے ایک منصفانہ تجارتی معاہدہ طے پانے کی توقع رکھتے ہیں، اور انہوں نے تائیوان کے معاملے پر کسی بڑی کشیدگی کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ چین تائیوان پر حملے کا ارادہ نہیں رکھتا، تاہم یہ مسئلہ جنوبی کوریا میں ہونے والی ملاقات کے دوران زیرِ بحث آ سکتا ہے۔ مزید پڑھیں: بھارت نے روسی تیل خریدا تو بھاری محصولات برقرار رہیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انہوں نے کہا کہ ہماری فوج دنیا کی بہترین ہے، اور کوئی ہمیں چھیڑنے کی ہمت نہیں کرے گا۔ مجھے لگتا ہے ہم ایک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز: یورپی یونین نے روسی توانائی پر انحصار ختم کرنے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے نئی قانون سازی کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت 2028 تک روسی قدرتی گیس کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے گی، یہ اقدام یورپی بلاک کے ری پاور ای یو (REPowerEU) منصوبے کا حصہ ہے، جس کا مقصد یورپ کو توانائی کے لحاظ سے خودمختار بنانا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی کونسل کے ترجمان نے کہاکہ نئے ضوابط روس سے پائپ لائن گیس اور مائع قدرتی گیس (LNG) کی مرحلہ وار بندش کی راہ ہموار کریں گے۔ منصوبے کے تحت روسی گیس کی درآمدات پر یکم جنوری 2026 سے پابندی لگائی جائے گی، موجودہ معاہدوں...
دوحا: دوحا میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے اہم مذاکرات کے بعد جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا۔ اس پیش رفت پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر افغانستان سے دہشت گردی کا سلسلہ فی الفور بند ہوگا، الحمداللہ۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک اب ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے جو خطے میں امن و استحکام کے قیام کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ وزیر دفاع نے اعلان کیا کہ 25 اکتوبر کو استنبول میں دونوں ممالک کے وفود دوبارہ ملاقات کریں گے جہاں تفصیلی معاملات پر بات چیت...
دس لاکھ سال پہلے ایک تاریک رات تھی جب قدیم انسان نے کسی خطرے سے بچاؤ کے لیے ایک پتھر پوری قوت سے پھینکا تو یہ پتھر ایک چٹان سے جا ٹکرایا تو اس سے چنگاریاں نکلیں ۔ تو انسان آگ سے آشنا ہوا۔ جس سے اس کی زندگی سہل ہو گئی ۔ انسان کا وجود اس کرہ ارض پر تین لاکھ سال پہلے وجود میں آیا اس وقت اس کا دماغ بہت چھوٹا تھا ایک بندر کے دماغ کی طرح ۔اس دماغ کو بڑھنے میں مزید ایک سال لگا اورتین لاکھ سال بعد اس کے دماغ نے موجودہ شکل اختیار کی ۔ آگ مقدس آگ، انسان نے اس کی طاقت سے متاثر ہو کر اس کی پوجا کرنی شروع...
چین نے امریکا پر اپنے نیشنل ٹائم سینٹر میں سائبر حملوں کا الزام عائد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ان حملوں سے بڑے پیمانے پر خلل پڑ سکتا تھا، جس میں مواصلاتی نیٹ ورک، مالی نظام، بجلی کی سپلائی متاثر ہو سکتی تھی۔ خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق چین کی وزارتِ ریاستی سلامتی نے اتوار کو اپنے وی چیٹ اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) طویل عرصے سے نیشنل ٹائم سروس سینٹر پر سائبر حملے کر رہی ہے ۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ 2022 سے چوری شدہ ڈیٹا اور اسناد کا سراغ لگایا گیا ہے، جو سینٹر کے اسٹاف کے موبائل ڈیوائسز اور نیٹ...
پاکستان اور افغانستان کے درمیان طویل تناؤ کے بعد بالآخر جنگ بندی (سیز فائر) پر معاہدہ طے پا گیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے تصدیق کی ہے کہ دونوں ہمسایہ ممالک نے ایک دوسرے کی سرزمین کے احترام اور دہشت گردی کے خاتمے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کی تصدیق اور اظہارِ تشکر پاکستانی وفد کے سربراہ اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بیان میں تصدیق کی کہ سیز فائر معاہدہ طے پا چکا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے مابین سیز فائر کا معاہدہ طے پاگیا۔ پاکستان کی سرزمین پہ افغانستان سے دھشت گردی کا سلسلہ فی الفور بند ھوگا۔ دونوں ھمسایہ ملک ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے الحمدوللہ 25اکتوبر...