Islam Times:
2025-08-12@23:13:38 GMT

بعض عناصر نے جان بوجھ کر کرم ایشو کو غلط رنگ دیا، محسن نقوی

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT

بعض عناصر نے جان بوجھ کر کرم ایشو کو غلط رنگ دیا، محسن نقوی

جے یو آئی (ف) کیساتھ ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کرم میں قیام امن کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا، صورتحال کی بہتری کیلئے گرینڈ جرگہ کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی جے یو آئی کے سربراہ سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچے اور خیریت دریافت کی۔ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان کی صحت کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، خیبر پختونخوا خصوصاً کرم میں قیام امن کیلئے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔

محسن نقوی اور مولانا فضل الرحمان نے امدادی اشیاء کے قافلوں کی پاراچنار آمد پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کرم میں قیام امن کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا، بعض عناصر نے جان بوجھ کر کرم ایشو کو غلط رنگ دیا، صورتحال کی بہتری کیلئے گرینڈ جرگہ کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے دیرینہ نیاز مندی ہے، پاکستان کی سیاست میں سربراہ جے یو آئی ف کا مثبت کردار قابل تعریف ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان وزیر داخلہ محسن نقوی

پڑھیں:

کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دینے کے امریکی فیصلے کا خیر مقدم

اسلام آباد:

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کالعدم بی ایل اے اور کالعدم مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دینے کے امریکی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور  ان کی انتظامیہ کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ یہ  پاکستان کی سفارتی محاذ پر اہم کامیابی اور ہمارے ازلی دشمن کے لیے ایک اور شکست ہے۔ امریکی اقدام دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوں کا اعتراف ہے۔

انہوں نے کہا کہ  دہشت گردی کے خلاف پاک امریکہا تعاون خوش آئند ہے۔ کالعدم بی ایل اے اور کالعدم مجید بریگیڈ کے خلاف عالمی سطح پر کارروائی کی راہ ہموار ہو ئی ہے۔  دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ  موقف وقت کی ضرورت ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ  امریکی اقدام سے خطے میں امن و استحکام کو فروغ ملے گا۔

متعلقہ مضامین

  • حملہ بروقت ناکام نہ بناتے تو مولانا فضل الرحمان کے جلسے میں بڑی تباہی ہوتی، آئی جی کے پی
  • کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دینے کے امریکی فیصلے کا خیر مقدم
  • محسن نقوی کا کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دینے کے امریکی فیصلے کا خیرمقدم
  • 3 بھارتی سرپرست دہشتگرد ہلاک، محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ عمان بھی رنگ لانے لگا؛11 کیٹیگریز کا ویزا کھول دیا گیا
  • پاکستان عدل، مساوات اور رواداری کے اصولوں پر قائم ہوا ،انہی بنیادوں پر ہمیشہ قائم رہے گا، محسن نقوی
  • ملک میں بسنے والا ہر شہری خواہ کسی بھی مذہب سے ہو، برابر کا پاکستانی ہے، وزیر داخلہ
  • پاکستان مساوات اور رواداری پر قائم ہوا اور انہی بنیادوں پر ہمیشہ قائم رہے گا: محسن نقوی
  • حنیف محمد کی عمدہ بلے بازی کا ہر کوئی مداح تھا: محسن نقوی
  • ملک دشمن عناصر ساختہ افراتفری پیدا کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں، آرمی چیف