امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں تاریخ کی خوفناک ترین آگ لگی جسے اب امریکی تاریخ کی سب سے مہنگی آفت قرار دیا جا رہا ہے۔ 

امریکی تاریخ میں اس آگ کو سب سے مہنگی آفت قرار دیا جا رہا ہے جس میں  آگ سے نقصان کا ابتدائی تخمینہ 150 ارب ڈالر تک لگایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فائر حکام کا کہنا ہے کہ 6 ہزار سے زائد گھر اور عمارتیں تباہ ہو چکے جبکہ 4 سے 5 ہزار مکانات کو نقصان پہنچا ہے، آتشزدگی کے باعث انشورنس انڈسٹری کو تقریباً 8 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہواہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق منگل سے لگی آگ نے 36 ہزار ایکڑ سے زائد رقبےکو لپیٹ میں لے رکھا ہے اور اس وقت جنگلات میں 5 مختلف مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے جبکہ  آسٹریلین حکام نے لاس اینجلس حکام کو مدد کی پیشکش کی ہے۔ 

امریکی میڈیا کا بتانا ہے کہ آگ لگنے کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو چکی ہے اوراس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہیں۔  دوسری جانب صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ لاس اینجلس میں آگ سے تباہی پر 6 ماہ تک 100 فیصد اخراجات اٹھائیں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: لاس اینجلس

پڑھیں:

پی آئی اے کی نجکاری کیلئے وسط دسمبر کی تاریخ مقرر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی آئی اے کی نجکاری کے لیے وسط دسمبر کی تاریخ مقرر کردی گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اس سلسلے میں وزیراعظم آج پری کوالیفائیڈ بولی دہندگان کی میزبانی کریں گے۔ 

پاکستان بلآخر  قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی طویل عرصے سے زیر انتظار نجکاری کے عمل کو آگے بڑھا رہا ہے اور بولی جمع کرانے کا مرحلہ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں مقرر کیا گیا ہے۔ 

باخبر حکام نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسی سلسلے میں تمام پری کوالیفائیڈ بولی دہندگان کو آج (بدھ) وزیراعظم ہاؤس میں ایک ظہرانے پر مدعو کیا ہے۔ 

این ڈی ایم اے نے پاک فوج کی ایلیٹ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم سری لنکا روانہ کردی

 حکام کے مطابق یہ اقدام اس بات کی علامت ہے کہ حکومت اس تاریخی معاملے کو مکمل کرنے کے لیے اپنی اب تک کی سب سے مضبوط کمٹمنٹ ظاہر کر رہی ہے۔ 

بولی کا عمل 12 سے 15 دسمبر 2025 کے درمیان متوقع ہے، ظہرانے کے دوران وزیر اعظم سے توقع ہے کہ وہ پری کوالیفائیڈ بولی دہندگان کا شکریہ ادا کریں گے اور اس عزم کا اعادہ کریں گے کہ حکومت سرمایہ کار دوست پالیسیوں اور قابلِ پیش گوئی کاروباری ماحول کو برقرار رکھتے ہوئے اسٹریٹیجک شعبوں میں اصلاحات جاری رکھے گی۔

 وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی نے قومی پرچم بردار ائیرلائن کی فروخت کے لیے بڑے کاروباری گروپس کو ساتھ لانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی سامنے آ گئی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں ایک روز میں ٹریفک چالانز کی تاریخ کا بڑا ریکارڈ قائم
  • جنوبی افریقا کیخلاف نامناسب حرکت بھارتی فاسٹ بولر کو مہنگی پڑگئی
  • پی آئی اے کی نجکاری کیلئے وسط دسمبر کی تاریخ مقرر
  • ٹویوٹا نے فورچیونر کی تاریخ کی سب سے بڑی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا
  • ہانگ کانگ : آتشزدگی میں حکام کی بڑی غفلت کا انکشاف
  • سونے سے قبل کون سے سپلیمنٹس نقصان دہ ہیں؟
  • ہانگ کانگ میں خوفناک آگ سے 151 اموات، حکام کی بڑی غفلت سامنے آگئی
  • ایل پی جی 7.39 روپے کلو مہنگی، گھریلو سلنڈر کی قیمت 87.21 روپے بڑھ گئی
  • نومبر، مہنگائی کی شرح میں 6.15 فیصداضافہ، متعدد اشیاء مہنگی
  • بلوچستان میں ایڈز سے ایک سال میں 452 اموات، مریضوں کی تعداد 3303 تک پہنچ گئی