لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2024ء )پنجاب کے اسکولوں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ ہو گا یا نہیں؟ موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کا بیان سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اختتام قریب آنے پر والدین اور بچے یہ جاننے کیلئے کوشاں تھے کہ آیا اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کیا جائے گا یا نہیں؟۔

اس حوالے سے اب پنجاب کے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کر دیا گیا ہے۔ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن خالدنذیروٹو نے کہا ہے کہ تمام نجی و سرکاری سکول پیر 13 جنوری کو کھل جائیں گے،موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ نہیں ہو گا۔ واضح رہے کہ پنجاب سے قبل خیبرپختونخواہ اور اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اختتام ہو چکا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گئیں۔وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں28 دسمبر سے 8 جنوری تک تعطیلات کی گئیں۔ چھٹیوں کے خاتمے کے بعد اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گئیں۔ تعلیمی اداروں میں کلاسز کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ کچھ اداروں میں اسمبلی اور دعا کروائی گئی۔ چھٹیوں کے دوران تعلیمی اداروں میں غیر تدریسی عملے نے اداروں کی صفائی ستھرائی کروائی۔

جبکہ 8 جنوری سے خیبرپختونخواہ کے میدانی علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے پر تعلیمی ادارے پیر سے کھل گئے۔ میدانی علاقوں میں سکولز، کالجز اور جامعات میں پیر سے دوبارہ تعلیمی سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ خیبرپختونخواہ کے میدانی علاقوں میں پہلے یکم دسمبر تک تعطیلات دی گئی تھیں تاہم سردی کی شدت میں اضافے کے باعث چھٹیوں میں توسیع کی گئی تھی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ میں موسم سرما کی تعطیلات تعلیمی اداروں میں پنجاب کے

پڑھیں:

سندھ اور جنوبی پنجاب میں آج موسم شدید گرم رہنے کا امکان

فائل فوٹو

سندھ اور پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آج موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ 

گزشتہ روز درجہ حرارت جیکب آباد میں سب سے زیادہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

لاڑکانہ، لسبیلہ، مٹھی، دادو، میرپورخاص میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • تعلیمی خودمختاری کیلئے ہارورڈ کی جدوجہد
  • پنجاب: تعلیمی اداروں میں داخلے کیلئے تھیلیسیمیا اور دیگر جینیٹک امراض کا ٹیسٹ لازمی قرار
  • تعلیمی اداروں میں داخلے سے قبل طلبہ کا تھیلیسیمیا سمیت جینیٹک امراض کا ٹیسٹ لازمی قرار
  • پنجاب؛ تعلیمی اداروں مع دینی مدارس میں داخلے کے وقت طلبا کا تھیلیسیمیا ٹیسٹ لازمی قرار
  • مدارس سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں داخلے کے لیے تھیلیسیمیا اور دیگر جینیٹک لازمی قرار
  • سندھ اور پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آج موسم شدید گرم رہنے کا امکان
  • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ستمبر میں کرانیکا فیصلہ ، امیدواروں کیلئے تعلیمی قابلیت کی نئی شرط
  • سندھ اور جنوبی پنجاب میں آج موسم شدید گرم رہنے کا امکان
  • طلباء کے لیےرجسٹریشن فیس میں اضافہ، نیا شیڈول جاری
  • پنجاب میں فتنۃ الخوارج ٹی ٹی پی کی موجودگی اور کارراوئیوں میں اضافہ، رپورٹ