طلبہ کوسہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے‘شرف علی شاہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
کراچی (پ ر) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر سید شرف علی شاہ نے کہا کہ طلباء وطالبات کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ یہ بات انہوں نے ایپکا میٹرک بورڈ ملازمین کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہی جس کی قیادت ملک خورشید احمد چیئرمین ایپکا کراچی ڈویژن ، صدر ایپکا میٹرک بورڈ سلمان احمد خان، جنرل سیکرٹری شکیل لقمان کررہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی ثانوی و اعلیٰ تعلیمی بورڈز کو ایک مثالی ادارہ بنانے کے لیے ہم سینیر اساتذہ کرام، ماہرین تعلیم اور شعبہ تعلیم سے وابستہ لوگوں سے مشاورت کر رہے ہیں وفد نے ملاقات میں انٹر بورڈ کا اضافی چارج سنبھالنے پر چیئرمین بورڈ کو مبارکباد اور گلدستے پیش کیے۔ اس موقع پر انہوں نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں بورڈ کے ملازمین میرا سرمایہ ہیں ان کے جائز مطالبات کو فوری حل کیا جائے گا وفد میں ریسرچ ایسوسییٹ اینڈ میڈیا کوآرڈینیٹر میٹرک بورڈ ایم اے جعفری، سابق صدر ایپکا میٹرک بورڈ عبد الوہاب لاکھو، ارشاد جمالی، شعیب سلیم ، بلال حسین اور دیگر ملازمین شامل تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میٹرک بورڈ
پڑھیں:
غلام حسین کو انٹر بورڈ کراچی کے چیئرمین کا اضافی چارج دینے کی منظوری
فائل فوٹو۔وزیر اعلیٰ سندھ نے میٹرک بورڈ کراچی کے چیرمین غلام حسین سہو کو بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی کے چیئرمین کے عہدے کا اضافی چارج دینے کی منظوری دیدی ہے۔
جبکہ ایڈیشنل سکریٹری بورڈز و جامعات سہیل بلوچ کو حیدرآباد بورڈ کے چیرمین کے عہدے کا چارج دینے کی منظوری دیدی۔
اس حوالے سے کچھ دیر میں ان کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوجائے گا۔
یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے چیف سکریٹری سندھ حیدر شاہ سے ان دونوں افسران سے انٹرویو لینے کی ہدایت کی تھی۔