خواتین کو بااختیار بنانا ترقی کیلئے ایک ضروری قدم ہے، ایس جے شنکر
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ خواتین کو مساوی مواقع فراہم کرنے سے انکی بھرپور صلاحیتیں سامنے آئینگی جس سے قوم کی ترقی میں مدد ملے گی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے خواتین کو بااختیار بنانے کو ہندوستان کی ترقی کے لئے ایک اہم بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف خواتین کے حقوق کا احترام ہے بلکہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے بھی انتہائی ضروری ہے۔ڈاکٹر ایس جے شنکر نے حکومت کی جانب سے خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے خواتین کی معاشی، سماجی اور ذہنی حالت کو بہتر بنانے کے لئے کئی اسکیمیں شروع کی ہیں تاکہ وہ معاشرے میں اپنے حقوق اور مقام کا مکمل ادراک کر سکیں۔ ڈاکٹر جے شنکر نے خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں اپنے خیالات کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ "ناری شکتی" کو سمجھنا اور اسے فروغ دینا کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے، اس کے لئے صرف صحیح سمت، موقع اور مدد کی ضرورت ہے۔
ایس جے شنکر نے یہ بھی کہا کہ خواتین کو مساوی مواقع فراہم کرنے سے ان کی بھرپور صلاحیتیں سامنے آئیں گی جس سے قوم کی ترقی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا کسی معاشرے کی سماجی اور اقتصادی ترقی کی راہ ہموار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ترقی نہ صرف ان کے لئے بلکہ پوری قوم کے لئے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ خواتین کو خود روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے "مدرا اسکیم" شروع کی گئی ہے، جس کے تحت انہیں چھوٹے کاروبار شروع کرنے کے لئے قرض دیا جا رہا ہے، اس اسکیم سے خواتین کو معاشی آزادی کی طرف بڑھنے میں مدد مل رہی ہے۔ ایس جے شنکر نے کہا کہ صنفی تناسب کو بہتر بنانے اور خواتین کی تعلیم کو فروغ دینے کے لئے "بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ اسکیم" شروع کی گئی ہے، اس اسکیم کے تحت لڑکیوں کی تعلیم اور حفاظت کے لئے خصوصی کوششیں کی جارہی ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایس جے شنکر نے نے کہا کہ کی ترقی کے لئے
پڑھیں:
پنجاب حکومت نے آسان اقساط پر پہلی بلاسود ای ٹیکسی اسکیم کا آغاز کر دیا
پنجاب حکومت نے اپنی پہلی ای ٹیکسی اسکیم کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔
پہلے مرحلے میں درخواست دہندگان کو گیارہ سو الیکٹرک گاڑیاں فراہم کی جائیں گی جن میں سے کاروباری شعبے کو ایک ہزاراور انفرادی درخواست گزاروں کو سو گاڑیاں دی جائیںگی جبکہ تیس الیکٹرک ٹیکسیاں خواتین کیلئے مختص کی گئی ہیں۔
درخواستیں e-taxi.punjab.gov.pkپر آن لائن جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ گاڑیاں پانچ سالہ، بلاسود آسان اقساط پر دی جائیں گی جس میں سود کی رقم حکومت خود ادا کرے گی۔
پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ اس اسکیم سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ حاصل ہو گا اور الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کی حوصلہ افزائی ہوگی۔