ڈی آئی خان ، صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے میگا پراجیکٹس پر کام جاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
ڈی آئی خان ، صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے میگا پراجیکٹس پر کام جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز
ڈیرہ اسماعیل خان ( محمد ریحان) وزیراعلی خیبر پختونخواہ سردار علی امین خان گنڈاپور کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے میگا پراجیکٹس پر تیزی سے کام جاری ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان سارہ رحمن نے میگا پروجیکٹس کا دورہ کیا اور کارکردگی کا معائنہ کیا۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ایم ٹی آئی ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان کے دورے کے موقع پر انہوں نے مختلف جاری منصوبوں کا جائزہ لیا اور مریضوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کا معائنہ کیا جب کہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فرحان احمد بھی انکے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سارہ رحمن نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں کڈنی سنٹر اور مدر چائلڈ کیئر سنٹر بھی اپروو ہوا ہے اور ٹرانسپلانٹ کی سہولت بھی میسر ہو گی۔انہوں نے کہا کہ اس دورے کا بنیادی مقصد ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینا ہے کیونکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی خوش قسمتی ہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا کا تعلق اس ضلع سے ہے اور وزیر اعلی کی جانب سے ہیلتھ سنٹر میں اپڈیشن ترجیحا ت میں شامل ہے اسکے ساتھ ساتھ ڈیرہ اسماعیل خان میں میگا پراجیکٹس کی منظوری دی جا چکی ہے جن پر تیزی سے کام جاری ہے۔ اسی طرح مفتی محمود ہسپتال میں برن سنٹر بھی قائم کیا جا رہا ہے۔ ڈی ایچ کیو ٹراما سنٹر میں مزید بیڈز کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ڈیرہ اسماعیل خان ڈپٹی کمشنر کام جاری
پڑھیں:
پاکستانی معیشت کیلئے ایک اور خوشخبری، عالمی ریٹنگ ایجنسی نے ایک درجہ بہتر کردیا
اسلام آباد:بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پورز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ کو ایک درجہ بہتر کرتے ہوئے ٹرپل سی پلس سے بڑھا کر بی مائنس کر دی جو معیشت کی بہتری کا اعتراف ہے۔
اسٹینڈرڈ اینڈ پورز نے ملکی معیشت کی بہتری کو مدنظر رکھتے ہوئے آؤٹ لک کو مستحکم قرار دیا ہے اور یہ پیش رفت تین سال بعد دیکھنے میں آئی ہے۔
کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری مالیاتی شعبے میں بہتری اور پالیسیوں کے تسلسل کی عکاسی کرتی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کو آخری مرتبہ جولائی 2022 میں بی مائنس کی درجہ بندی دی گئی تھ، تاہم اُس وقت آؤٹ لک منفی تھا۔
اس سے قبل فروری 2019 میں پاکستان کو بی مائنس کے ساتھ مستحکم آؤٹ لک حاصل ہوا تھا اور اب آوٹ لک دوبارہ بحال ہوگیا ہے۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی درجہ بندی میں یہ بہتری بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔