پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد اسکول کب کھلیں گے؟ محکمہ تعلیم نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
لاہور:
محکمہ تعلیم پنجاب کے سیکریٹری نے سردیوں کی تعطیلات میں اضافے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 13 جنوری سے صوبے کے تمام تعلیمی ادارے کھلیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سردیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جعلی نوٹی فکیشن وائرل ہونے کے بعد سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے اہم بیان جاری کیا۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب کے تعلیمی ادارے کل 13 جنوری 2025$ سے کھلیں گے، سردی کی چھٹیوں میں اضافہ نہیں کیا جا رہا نہ ہی کوئی تجویز زیر غور ہے۔
سیکریٹری ایجوکیشن نے کہا کہ والدین افواہوں پر کان دھرنے کے بجائے محکمہ تعلیم کے آفیشل سوشل میڈیا پیج سے تصدیق کریں کیونکہ محکمہ تعلیم کسی بھی قسم کا اعلان اپنے آفیشل سوشل میڈیا پیج کے ذریعے کرتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ والدین صرف آفیشل پیج "سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب" سے ہی راہنمائی لیں کیونکہ سوشل میڈیا پر گذشتہ روز سے وائرل نوٹیفیکیشن جعلی ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محکمہ تعلیم سوشل میڈیا
پڑھیں:
ایشون نے پاک بھارت میچز سے متعلق خود سے منسوب خبر کو جعلی قرار دے دیا
سابق بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون نے پاک بھارت میچز پر خود سے منسوب خبر کو جعلی قرار دے دیا۔
سوشل میڈیا پر سابق بھارتی اسپنر کا ایک بیان گردش کررہا ہے جس میں مبینہ طور پر وہ کہہ رہے ہیں کہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ مالی دلچسپی کے فقدان کی وجہ سے منسوخ کیا گیا۔
ایشیا کپ میں چونکہ بہت زیادہ کمائی ہوگی اس لیے پاکستان اور بھارت اس ٹورنامنٹ میں ایک دوسرے کے ساتھ کھیلیں گے، رقم کی مالیت سے ہی آپ کی حب الوطنی کے لیول کا تعین ہوگا۔
ایشون نے خود سے منسوب اس بیان کو جعلی قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ اس جعلی خبر کو مجھ سے منسوب مت کریں جنہوں نے ایسا کیا انھیں شرم آنی چاہئے۔