شاہین آفریدی کی پہلوانوں کے شہر آمد، اکھاڑے میں شاندار استقبال
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
میاں محمد اشفاق: فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی پہلوانوں کے شہر گجرانوالہ پہنچ گئے، جہاں ستارہ پاکستان ریاض پہلوان کے اکھاڑے میں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
شاہین شاہ کو گجرانوالہ کی روائتی پگ پہنائی گئی اور پہلوانی گرز پیش کی گئی، شاہین شاہ اکھاڑے میں پہلوانوں سے مصافحہ کیا اور تصویریں بنوائیں۔ انہوں نے اکھاڑے میں پہلوانوں کا دنگل دیکھا اور داو پیچ سے خوب محظوظ ہوتے رہے، شاہین شاہ آفریدی نے زور آزمائی کرنے والے پہلوانوں کو خوب داد دی۔
سینئر صحافی جاوید شہزاد انتقال کرگئے
شاہین شاہ آفریدی نے ستارہ پاکستان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی ستارہ پاکستان ریاض پہلوان آپ سے مل کر،میں پھر دنگل دیکھنے گوجرانوالہ آؤں گا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کرکٹ انصاف اور احترام کا گیم ہے، شاہد آفریدی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی( اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ میں بھارتی ٹیم کی جانب سے اسپرٹ آف دی گیم کی دھجیاں اڑانے پر پاکستانی ردعمل پرچیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی تعریف کی ہے۔شاہد آفریدی نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ انصاف، احترام اوراسپرٹ آف دی گیم پر قائم ہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ میں چیئرمین پی سی بی کو سراہتا ہوں جنہوں نے کھیل کی عزت بچانے اور آئی سی سی سے غیر جانبداری کا مطالبہ کرنے کے لئے درست موقف اپنایا۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کو شفاف طریقے سے حل کرنا ضروری ہے تاکہ کرکٹ کی ساکھ برقرار رہے۔