7 ممالک نے مزید 52 پاکستانیوں کو مختلف الزامات پر اپنے ملک سے بے دخل کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
(ویب ڈیسک) دنیا کے 7 ممالک نے 52 پاکستانی افراد کو اپنے ملک سے بے دخل کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب ، امریکا، یو اے ای، سویڈن کی جانب سے پاکستانیوں کو اپنے ملک سے بے دخل، کیا گیا ہے ، رپورٹ میں کہا گیا کہ بیرون ملک سے بے دخل ہو کر کراچی ایئرپورٹ پہنچنے والے 3 افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ دیگر کو ان کے گھر بھیج دیا گیا۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق پاکستانی شہریوں کو مختلف خلاف ورزیوں اور الزامات پر بے دخل کیا گیا ، سعودی عرب سے بے دخل ہونے والے دو پاکستانیوں کو بلیک لسٹ، ایک کو بھیک مانگنے، 9 افراد کو کفیل کی شکایات، 11 کو زائد المعیاد قیام، 7 کو پاسپورٹ گم ہوجانے پر اور دیگر 11 کو مختلف الزامات کے تحت واپس پاکستان بھیجا گیا۔
اسرائیلی فورسز کے پناہ گزین کیمپوں، ہسپتالوں پر حملے ، مزید 28 فلسطینی شہید
وہیں سویڈن سے ایک اور امریکا سے دو پاکستانیوں کو غیر قانونی داخلے پر بے دخل کیا گیا، عمان سے ویزا معیاد ختم ہونے پر ایک پاکستانی، جبکہ متحدہ عرب امارات سے 3 افراد کو غیر قانونی قیام پر بے دخل کیا گیا۔
بیرون ملک سے 3 پاکستانی بچوں کو بھی بے دخل کیا گیا، جنہیں ایمرجنسی دستاویزات پر پاکستان واپس بھیج دیا گیا۔
دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) کے امیگریشن سیل کے عملے کی جانب سے کراچی ائیرپورٹ سے اٹلی، سعودی عرب، قطر، تنزانیہ اور دیگر ممالک جاتے ہوئے 13 افراد کو روک لیا گیا۔
190 ملین پاؤنڈ نیب ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا
امیگریشن ذرائع نے بتایا کہ عمرہ زائرین عبدالخالق، حق نواز، اکرام اللہ، سمیع اللہ، احسن اللہ کو ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کی مناسب رقم نہ ہونے پر سفر سے روکا گیا۔ قطر جاتے ہوئے وسیم عباس کو ورک ویزے سے متعلق دستاویزات، این او سی نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا ملک سے بے دخل افراد کو
پڑھیں:
کراچی: مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق
کراچی:شہر قائد میں پیش آنے والے دو الگ الگ حادثات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
لیاری کے علاقے غریب شاہ بزنجو چوک کے قریب ایک شخص رہائشی عمارت کی چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔
چھیپا ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت 40 سالہ عمران ولد نور محمد کے نام سے ہوئی ہے، جسے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
دوسری جانب سپر ہائی وے کاٹھور پل پر ایک راہگیر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ایدھی حکام کے مطابق متوفی کی شناخت آصف علی کے نام سے کی گئی ہے، اور لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے دونوں واقعات کی تفتیش شروع کر دی ہے۔