سنگدل باپ نے بیٹے کو بے دردی سے کیوں قتل کیا؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
کراچی کے علاقے احسن آباد نور محمد گوٹھ میں سنگدل سوتیلے باپ نے مکان کے لالچ میں مبینہ طور پر جوان بیٹے کو ہاتھ پاؤں باندھ کر تیز دھار آلے سے قتل کرنے کے بعد لاش ریت میں دفنادی اور فرار ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 4 افراد کی مبینہ خود سوزی کا واقعہ قتل ہے، تحقیقات کی جائیں، رشتہ داروں کا مطالبہ
پولیس کے مطابق احسن آباد نور محمد گوٹھ میں سنگدل سوتیلے باپ نے مکان کے تنازع پر جوان بیٹے کو قتل کردیا، ملزم نے مبینہ طور پر 28 سالہ اسد کے ہاتھ پاؤں باندھے اور تیز دھار آلے سے گلا کاٹ دیا۔
پولیس کے مطابق قتل کی واردات کے بعد ملزم نے لاش گھر میں ہی پڑی ریتی میں دفن کرکے فرار ہوگیا، پولیس کو واقعہ کی اطلاع مقتول کی ماں نے دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس کے بیٹے کو اس کے دوسرے شوہر نے قتل کیا ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی میں آن لائن آم فروخت کرنیوالا آخری پیٹی پہنچانے سے قبل قتل
پولیس کے مطابق مفرور ملزم کو تلاش کی کوششیں جاری ہیں، مقتول اسد کی ماں کا کہنا ہے کہ اسد اس کے پہلے شوہر کا بیٹا ہے اور ملزم اس کا دوسرا شوہر ہے، 6 روز قبل ہی اسد رحیم یار خان سے کراچی آیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول نے اپنے والد کا مکان اپنے نام کرنے کا کہا، جس پر ہلکی پھلکی تلخ کلامی بھی ہوئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احسن آباد سنگدل باپ قتل کراچی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سنگدل باپ قتل کراچی
پڑھیں:
ثنا یوسف قتل کیس میں اہم پیش رفت، پولیس نے چالان پروسیکیوشن برانچ میں جمع کردیا
اسلام آباد میں قتل ہونے والی سوشل میڈیا سیلیبریٹی ثنا یوسف کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
اسلام آباد پولیس نے واقعے کا چالان پروسیکیوشن برانچ میں جمع کردیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے چالان میں عمر حیات کو ثنا یوسف کا قاتل قرار دیا ہے۔
چالان میں مقتولہ ثنا یوسف کی پھوپھی اور والدہ اور دیگر اہم گواہان کے بیانات بھی شامل ہیں جبکہ ملزم کا اعترافی بیان بھی چالان کا حصہ بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ثنا یوسف کیس میں اہم پیشرفت، والد کا بیان بھی سامنے آگیا
رپورٹس کے مطابق چالان کا معائنہ پروسیکیوشن افسران کریں گے جس کے بعد اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
اس سے قبل گرفتار ملزم عمر حیات عرف ’کاکا‘ نے مجسٹریٹ کے سامنے مبینہ طور پر اعتراف جرم کرلیا تھا۔ ملزم نے بیان دیا تھا کہ اس نے ملاقات سے انکار پر ثنا یوسف کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔