آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں اچانک بڑی تعداد میں سور نمودار ہوگئے ہیں اور ان کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، جس کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ مظفرآباد میں سوروں کے حملے سے ایک بچی جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوچکی ہے۔ سور رات کے وقت گروہوں کی صورت میں شہر کی سڑکوں پر گھومتے ہیں۔ پیر کی رات بھی مظفرآباد کے علاقے اپر پلیٹ میں سوروں کا گروہ سڑکوں پر گھومتے ہوئے پایا گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں 19 سوروں کو دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں گدھے اور کتے کے گوشت، جعلی دودھ اور پلاسٹک کے چاول فروخت، حقیقت کیا ہے؟

قبل ازیں، مظفرآباد کی معروف مدینہ مارکیٹ میں بھی رات کے وقت سور دکھائی دیے، مظفرآباد شہر کے نواح میں واقع چہلہ میں بھی سوروں کا گروہ سڑک پر نظر آچکا ہے۔ گزشتہ سال کے اوائل میں سور مظفرآباد شہر میں  نظر آنا شروع ہوئے تھے۔ اسی دوران  ایک سور نے موٹر سائیکل سوار پر حملہ کیا جس کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا تھا۔

 سوروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے معاملے پر آزاد کشمیر کی اسمبلی میں بھی بحث ہوئی، جس کے بعد ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو سوروں کے خاتمے کی لیے سفارشات پیش کرے گی۔ اس سے پہلے آزاد کشمیر کی  قانون ساز اسمبلی میں بحث کے دوران رکن اسمبلی نے تجویز دی تھی کہ یا تو سوروں کو مارا جائے یا برآمد کرکے زر مبادلہ کمایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت میں کتوں کے بعد بلیوں کے کاٹنے کے واقعات بھی ہونے لگے، اب تک کتنی اموات ہوگئیں؟

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور اس کمیٹی کے رکن خواجہ فاروق احمد نے کہا سوروں سے کیسے چھٹکارا پانا ہے، اس حوالے سے کمیٹی ہر پہلو کا جائزہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد زر مبادلہ کمانا نہیں بلکہ ان کو ختم کرنا ہے تا کہ شہریوں کی جان و مال کو مخفوظ بنایا جاسکے۔

مظفرآباد شہر سے تعلق رکھنے والے رکن قانون ساز اسمبلی خواجہ فاروق نے کہا کہ سوروں کی وجہ سے دیہاتوں اور شہروں میں نقصان ہورہا ہے، جنگلی سور دیہاتوں میں فصلیں تباہ کرتے ہیں اور شہروں میں انسانی جانوں کے لیے خطرہ خطرہ بنتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر: کوٹلی کے جنگلات میں آتشزدگی، علاقہ جنگلی جانوروں کی چیخ و پکار سے گونجنے لگا

واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں محکمہ زراعت نے دھیر کوٹ میں جنگلی سوروں کے خاتمے کے لیے آپریشن کیا تھا جس میں 14 سور مارے گئے تھے۔ اس وقت جاری کی گئی پریس ریلیز میں یہ بتایا گیا تھا کہ محکمہ نے جنگلی سوروں کو زہر دے کر مارا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آزاد جموں و کشمیر تعداد میں اضافہ جنگلی سور خوف و ہراس شہری قانون ساز اسمبلی مظفرآباد یلغار.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: تعداد میں اضافہ جنگلی سور خوف و ہراس قانون ساز اسمبلی یلغار قانون ساز اسمبلی جنگلی سور

پڑھیں:

کراچی میں ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم، یکم اکتوبر سے ای چالان کیے جائیں گے

کراچی ٹریفک پولیس اور لوک سہائتہ کے اشتراک سے روڈ سیفٹی اور فیس لیس ای ٹکٹنگ کے حوالے سے ایک جامع آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اس مہم کا مقصد شہریوں کو ٹریفک قوانین کی اہمیت اور ایک جدید، خودکار چالان نظام سے متعلق مکمل آگاہی فراہم کرنا ہے۔یکم اکتوبر 2025 سے فیس لیس ای چالان سسٹم باضابطہ طور پر فعال کیا جا رہا ہے، جس کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان جدید کیمروں کی مدد سے کیا جائے گا اور بغیر کسی مداخلت یا سفارش، ثبوت کے ساتھ شہریوں کے گھروں پر ارسال کیا جائے گا۔اس جدید نظام کے تحت شہر بھر میں نصب جدید سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ٹریفک قوانین کی خودکار نگرانی کی جائے گی، خلاف ورزی کی صورت میں تصویری یا ویڈیو ثبوت کے ساتھ چالان جاری ہوگا۔شہریوں کو شفاف، منصفانہ اور مؤثر قانون نافذ کرنے کا ایک نیا تجربہ فراہم کیا جائے گا۔ آگاہی مہم کے دوران شہر کے مختلف اہم مقامات، بالخصوص ٹریفک سگنلز پر شہریوں میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے جا رہے ہیں۔رضاکار، لیڈی کانسٹیبلز اور تعلیمی اداروں کے طلباء ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر شہریوں کو آگاہ کر رہے ہیں۔ ٹریفک قوانین کی پابندی، روڈ سیفٹی اور نظام میں شفافیت کی اہمیت کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔ یہ اقدام کراچی شہر کو زیادہ محفوظ، منظم اور قانون پسند بنانے کی جانب ایک انقلابی قدم ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ آپ کے سفر میں ہمسفر، کراچی ٹریفک پولیس۔

متعلقہ مضامین

  • میئر نے نیشنل ہائی وے تک فلائی اوور منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
  • آزاد کشمیر پولیس کے لیے اینٹی رائیٹ کٹس اور یونیفارم الاؤنس کی منظوری، کروڑوں روپے مختص
  • سپیکرقومی اسمبلی سے مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر کی ملاقات، دوطرفہ پارلیمانی تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
  • کراچی میں ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم، یکم اکتوبر سے ای چالان کیے جائیں گے
  • گلستان جوہر میں سفید کار دہشت کی علامت بن گئی،شہریوں میں خوف و ہراس
  • فلسطینی جنگلی جانور ہیں، امریکی وزیر خارجہ کی بوکھلاہٹ
  • مظفرآباد: شہری آبادی میں گھسنے والا تیندوا 2 روز بعد قابو کر لیا گیا
  • سیلاب کی تباہ کاریاں40فٹ لمبا اژدھا بھی نکل آیا
  • نادرا کا اہم اقدام؛ شہریوں کیلئے ایک اور بڑی سہولت
  • تیندوا شہری آبادی میں داخل، مظفرآباد میں خوف و ہراس