آئی ایل ٹی 20 میں محمد عامر کی شاندار نے ڈیزرٹ وائپرز کو فتح دلادی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
آئی ایل ٹی 20 میں محمد عامر کی شاندار نے ڈیزرٹ وائپرز کو فتح دلادی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز
دبئی :دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ڈیزرٹ وائپرز نے گلف جائنٹس کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر مسلسل دوسری فتح اپنے نام کرلی۔ آل راؤنڈر سیم کرن کی 42 رنز کی ناقابل شکست اننگز نے ڈیزرٹ وائپرز کے لئے تعاقب کو آسان کردیا شیرفین ردرفورڈ نے 18 گیندوں پر 40 رنز بنا کر وائپرز کو 17.
ڈیزرٹ وائپرز کو رنز کے تعاقب کے دوسرے ہی اوور میں فخر زمان اور ڈین لارنس کا نقصان اٹھانا پڑا ۔ ایلکس ہیلز اور سیم کرن کی انگلش جوڑی نے پاور پلے کے دوران وائپرز کو 2 وکٹوں پر 22 اسکور پر پہنچایا ۔اعظم خان نے 12.2 اوورز اسکور کو 4 وکٹوں کے نقصان پر 66 رنز تک پہنچایا ۔شیرفین ردرفورڈ نے 18 ویں اوور میں 2 چھکے اور ایک چوکا لگایا۔ سیم کرن 43 گیندوں پر 42 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جس میں چار چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
اس سے قبل گلف جائنٹس نے ابتدائی وکٹیں کھو دیں جب محمد عامر نے ایڈم لیتھ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ اس کے فورا بعد لوکی فرگوسن نے ریحان خان کو آؤٹ کیا جبکہ جورڈن کوکس کو سیم کرن نے آؤٹ کیا اس وقت جائنٹس کا اسکور 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 32 رنز تھا۔ اوپنر جیمز ونس نے عمدہ اننگز کھیلی تاہم دوسرے اینڈ پر وکٹیں گرتی رہیں۔50 کے اسکورز پر ونس کو یواے ای کے ایان افضل خان کی مدد ملی جنہوں نے 18 گیندوں پر 15 رنز بنائے۔ تاہم 15 ویں اوور میں لیوک ووڈ نے خان کو آوٹ کرکےجائنٹس کی کوششوں کو مزید دھچکا لگایا ۔ اس کے بعد عامر نے صغیر خان کو آؤٹ کیا جس کے بعد ونس کو تنہا جنگ لڑنے پر مجبور ہونا پڑا۔ونس نے آخری دو اوورز میں مزید 2 چوکے لگا کر اسٹرائیک برقرار رکھا اور جائنٹس کو مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز تک پہنچا دیا۔ میچ کا بہترین کھلاڑی سام کرن کو قرار دیا گیا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ڈیزرٹ وائپرز وائپرز کو
پڑھیں:
سعودی عرب میں پاکستانی وفد کا شاندار استقبال، دوطرفہ تعلقات میں نئی جہت قرار
پاکستان اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات، دوستی، محبت اور بھائی چارے کی اعلیٰ مثال ہے، سعودی عرب نے پاکستان کا ہمیشہ مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی برادرانہ لازوال تعلقات باہمی اعتماد اور اسلامی بھائی چارے پر مبنی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں پاکستانی وفد کا شاندار استقبال، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں نئی جہت قرار۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس وقت سعودی عرب میں موجود ہیں۔
دوحہ میں وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات میں طے پایا تھا کہ دونوں کی جلد دوبارہ ملاقات ہو گی۔ آج وزیراعظم کا استقبال سعودی شاہی فضائیہ کی جانب سے بے مثال انداز میں کیا گیا، پاکستان اُن چند ممالک میں شامل ہے جنہیں سعودی عرب اس قدر عزت و تکریم دیتا ہے۔
پاکستان اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات، دوستی، محبت اور بھائی چارے کی اعلیٰ مثال ہے، سعودی عرب نے پاکستان کا ہمیشہ مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی برادرانہ لازوال تعلقات باہمی اعتماد اور اسلامی بھائی چارے پر مبنی ہیں، پاکستان کے عوام سعودی عرب کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔
خانہ کعبہ اور روضہ رسولؐ کی موجودگی کے باعث پاکستانی عوام کی سعودی عرب سے گہری مذہبی وابستگی بھی ہے۔ وزیراعظم کے فقید المثال استقبال کے بعد اسلام آباد انتظامیہ کو فوری احکامات جاری کیے گئے، ان احکامات کے تحت دارالحکومت کی عمارتوں کو روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔
اس وقت پاک سعودی ٹاور سمیت اسلام آباد کو روشنیوں سے سجایا گیا ہے، یہ تمام اقدامات وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے تناظر میں کیے گئے ہیں۔