ڈونلڈ ٹرمپ کا نئی ایجنسی قائم کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیرون ملک سے واجب الادا رقم وصول کرنے کے لیے ایک نئی ایجنسی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس نئی ایجنسی کا نام “ایکسٹرنل ریونیو سروس” رکھا گیا ہے، جو غیر ملکی ممالک سے امریکا کو واجب الادا محصولات جمع کرے گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ کئی سالوں تک ہم نے اپنے ملک میں انٹرنل ریونیو سروس (IRS) کے ذریعے اپنے عوام پر ٹیکس لگانے پر انحصار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی معیشت نے کمزور تجارتی معاہدوں کی بنا پر خود پر ٹیکس لگا کر دنیا کو ترقی اور خوشحالی دی ہے۔
ٹرمپ نے اعلان کیا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ اس طریقہ کار میں تبدیلی لائی جائے، اور اسی لیے وہ ایکسٹرنل ریونیو سروس قائم کرنے جا رہے ہیں تاکہ ٹیرف، ڈیوٹیز اور غیر ملکی ذرائع سے حاصل ہونے والی تمام محصولات کو جمع کیا جا سکے۔ ان کے مطابق یہ ایجنسی 20 جنوری 2025 کو فعال ہو گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اس نئے نظام کے تحت ہم ان ممالک سے پیسے وصول کرنا شروع کر دیں گے جو تجارت کے ذریعے امریکا سے منافع حاصل کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ
پڑھیں:
بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاکستانی مچھیرے کو اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا، عطا تارڑ
وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاکستانی مچھیرے کو پیسوں لا لالچ دیکر اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا۔
وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن مہم شروع کی ہے، بھارت نے اعجاز ملاح نامی مچھیرے کو گرفتار کیا۔
انہوں نے کہا کہ انڈین انٹیلیجنس ایجنسیوں نے اعجاز ملاح کو ٹاسک دے کر پاکستان بھیجا گیا، جب اعجاز ملاح نے آرمی رینجزز اور نیوی کے یونیفارم خریدنے تھے تو پاکستان نے سرویلنس کی، بھارت پاکستان کی معرکہ حق کی فتح کو ہضم نہیں کرسکتا۔
اعجاز ملاح کو گرفتار کیا تو انہوں نے ان تمام باتوں کا اعتراف کرلیا، وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے اعجاز ملاح کا اعترافی بیان چلا دیا جس میں اس نے بتایا کہ ہم مچھلی مارنے گئے تو بھارت نے ہمیں پکڑ لیا، انہوں نے کہا کہ آرمی نیوی اور رینجرز کی وردیاں لینی ہیں،
زونگ سم، پاکستانی سیگریٹ اور کرنسی لانے کا کہا، اس کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی نے مجھے رہا کردیا۔
اعجاز ملاح نے کہا کہ میں نے خفیہ ایجنسی کے افسر کی کچھ تصاویر بھیجیں، میں جب دوبارہ سمندر میں گیا تو پاکستان ایجنسی نے مجھے پکڑ لیا۔
پریس کانفرنس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ یہ بھارت کا پروپیگنڈا آپریشن ہے جو ایکسپوز ہوا ہے، پاکستان میڈیا نے جنگ میں انفارمیشن کی جنگ جیتی، اعجاز ملاح کو ستمبر کے مہینے میں بھارتی کوسٹ گارڈ نے گرفتار کیا، اعجاز ملاح کو پیسوں کا لالچ دیا گیا۔
اعجاز ملاح کو پچانوے ہزار روپے دینے کے ثبوت موجود ہیں، پہلگام میں بھی انہوں نے چائنیز سیٹلائٹ کا ذکر کیا، اب یہاں پر زونگ کی سمز مانگی جارہی تھی، ویڈیو کے ساتھ کچھ آڈیوز بھی ہیں جو میڈیا کے ساتھ شیئر کر دی جائیں گی، بھارت کو کہنا چاہتے ہیں ہمارے ادارے چوکنا ہیں۔