سیف علی خان ڈکیتی مزاحمت پر شدید زخمی، ڈاکوؤں کے چاقو سے کئی حملے
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
سیف علی خان ڈکیتی مزاحمت پر شدید زخمی، ڈاکوؤں کے چاقو سے کئی حملے WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز
ممبئی :بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار سیف علی خان کو ممبئی میں ان کے گھر میں ایک نامعلوم شخص نے گھس کرچھ بار چاقو سےوار کر کے زخمی کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی صبح تقریباً 2:30 بجے پیش آیا۔ سیف علی خان کو فوری طور پرممبئی کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی سرجری کی گئی ہے۔ اسپتال کے عملے نے تصدیق کی ہے کہ اداکار اب خطرے سے باہر ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسپتال کے سی او او کے مطابق سیف علی خان کی نیورو سرجری مکمل ہو چکی ہے، جبکہ پلاسٹک سرجری ابھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک گھنٹے میں مزید رپورٹ فراہم کی جائے گی۔
ممبئی پولیس اسٹیشن میں واقعہ کی ایف آئی آر درج کی گئی ہے، اور پولیس نے تصدیق کی ہے کہ سیف علی خان اور گھسنے والے کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی تھی۔ ملزم سیف علی خان پر چھ بار حملہ کرنے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔
پولیس نے سیف علی خان کے گھر پر کام کرنے والے تین ملازمین سے پوچھ گچھ شروع کر رکھی ہے، جبکہ ممبئی کرائم برانچ کو تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس سلسلے میں سات ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جن میں سے ایک ٹیم سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیتی ہوئی مختلف علاقوں میں روانہ ہوگئی ہے۔
سیف علی خان کی ٹیم نے ایک باضابطہ بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ”مسٹر سیف علی خان کی رہائش گاہ پر چوری کی کوشش کی گئی تھی۔ وہ اسپتال میں سرجری سے گزر رہے ہیں۔ ہم میڈیا اور مداحوں سے صبر کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔“
کرینہ کپور کی ٹیم نے بھی اسی طرح کا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”سیف کے بازو پر چوٹ آئی ہے، لیکن باقی خاندان ٹھیک ہے۔ ہم میڈیا سے گزارش کرتے ہیں کہ مزید قیاس آرائیاں نہ کریں۔“
اس واقعے کے بعد، سیف علی خان کی حالت کا جائزہ لینے کے لیے ڈاکٹروں کی ایک ماہر ٹیم موجود ہے۔
کام کے محاذ پر، سیف علی خان کو آخری بار ”دیورا پارٹ 1“ میں دیکھا گیا تھا، جو مختلف زبانوں میں ریلیز ہوئی۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سیف علی خان
پڑھیں:
پہلگام حملے میں بھارتی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب، مبینہ ہلاک جوڑا زندہ نکلا، ویڈیو پیغام میں شدید ردعمل
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہو گیا، جب پہلگام حملے میں مبینہ طور پر ہلاک دکھائے جانے والے “بھارتی نیوی افسر” اور اُس کی اہلیہ کی اصل حقیقت سامنے آ گئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دعویٰ کرنے والا جوڑا زندہ سلامت نکلا، جس نے بھارتی میڈیا کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ پر سخت تنقید کی ہے۔
ویڈیو پیغام میں خاتون کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے:
“ہم زندہ ہیں، اور ہمیں نہیں معلوم کہ ہماری پرانی تصاویر بھارتی میڈیا پر کیوں دکھائی جا رہی ہیں۔”
ان کا کہنا تھا کہ انہیں اور ان کے خاندان کو اس جھوٹی خبر کی وجہ سے شدید ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
جوڑے نے مزید وضاحت کی کہ نہ تو وہ کسی حملے کی جگہ پر موجود تھے اور نہ ہی ان کا بھارتی نیوی سے کوئی تعلق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی تصاویر کو نیوی افسر اور اس کی اہلیہ کے طور پر دکھایا جانا “سمجھ سے بالاتر” ہے۔
خاتون نے بھارتی نیوز چینلز سے اپیل کی کہ وہ ان کی تصاویر دکھانا بند کریں کیونکہ یہ اقدام نہ صرف جھوٹ پر مبنی ہے بلکہ ان کے اہل خانہ کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
“میڈیا پر چلنے والی جھوٹی تصاویر نے ہمارے خاندان کو کرب میں مبتلا کر دیا ہے،” خاتون نے کہا۔
سیکیورٹی ماہرین نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح یہ جوڑا زندہ نکلا ہے، بعید نہیں کہ دیگر افراد کے بارے میں بھی جھوٹی رپورٹس سامنے آئیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ “یہ سب بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایک ڈرامہ لگتا ہے، جو آہستہ آہستہ بے نقاب ہو رہا ہے۔”
بھارتی عوام میں بھی اس واقعے کے بعد بھارتی میڈیا کے خلاف غصہ پایا جا رہا ہے۔ جوڑے نے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے نیوز چینلز اور اخبارات کو رپورٹ کریں جو بغیر تصدیق کے تصاویر اور اطلاعات نشر کر رہے ہیں۔
یہ واقعہ بھارتی میڈیا کی ساکھ اور سچائی کے تقاضوں پر ایک بڑا سوالیہ نشان بن گیا ہے۔
Post Views: 1