Daily Ausaf:
2025-07-25@04:21:10 GMT

چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ، محمد عامر کا بڑا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر محمد عامر نے چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس دن جو ٹیم کم غلطیاں کرے گی اور پریشر ہینڈل کرے گی وہی جیتے گی ، شاہین آفریدی بھارت کیخلاف اچھا پرفارم کرے گا ۔

تفصیلات کے مطابق محمد عامر کا کہناتھا کہ پاکستان ابھی جو اوے سیریز کھیلا ہے اس میں پاکستان نے آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ہی ہرایا ہے جبکہ جنوبی افریقہ کو جنوبی افریقہ میں شکست دی ہے تو میرے خیال میں پاکستان کی ٹیم زیادہ مضبوط ہے ، بھارت بڑے ٹورنامنٹس میں فیورٹ رہی ہے کیونکہ وہ اچھا پرفارم کرتے ہیں لیکن حال ہی میں شکستوں اور تنقید کی وجہ سے بھارتی ٹیم کا مورال کم ہواہے ، پاکستان بھارت میچ کے بارے میں آپ کچھ نہیں کہہ سکتے کیونکہ اس دن جو کم غلطیاں کرتا ہے اور پریشر کو ہینڈل کرتا ہے وہی جیتتا ہے ۔

محمد عامر کاکہناتھا کہ اگر مجھے موقع ملا تو میں بمراہ کے ساتھ اوپننگ باولنگ کروں گا ، اگر چیمپئنز ٹرافی میں جسپریت بمراہ نہیں کھیلتے تو یہ انڈیا کا بڑا نقصان ہوگا کیونکہ وہ بھارت کے زیادہ وکٹیں لینے والے اہم باولر ہیں، اٹیک بھی وہی کرتے ہیں ، اگر بمراہ نہیں ہے تو بھارت کی آدھی ٹیم رہ جاتی ہے ۔شاہین شاہ آفریدی نے کم بیک کیاہے اور مجھے ایسا لگتاہے کہ وہ بھارت کیخلاف میچ میں اچھا پر فارم کریں گے ۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

بنوں: ایف سی نے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا، 6 اہلکار زخمی

بنوں(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے تختی خیل علاقے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) نے چیک پوسٹ پر دہشت گرددوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے انہیں فرار ہونے پر مجبور کردیا، حملے میں ایف سی کے 6 اہلکار زخمی ہو گئے۔

بنوں پولیس کے ترجمان عامر خان نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ دہشت گردوں نے تختی خیل کے سرحدی علاقے میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے میں ایف سی کے 6 اہلکار زخمی ہوئے تاہم ایف سی اہلکاروں کے بروقت اور مؤثر جوابی حملے کے باعث دہشت گرد فرار ہو گئے۔

عامر خان کے مطابق زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے بنوں میں قائم ملٹری کمبائنڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ہیں اور دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • اے بی ڈی ویلیئرز ریٹائرمنٹ کے بعد بھی باز نہیں آئے، 41 گیندوں پر سینچری بنالی
  • علی امین نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی  کی اجازت نہ دینے کا اعلان کر دیا
  • پاکستان آمد پر گرفتاری کا خدشہ، عمران خان کے بیٹوں نے واضح اعلان کردیا
  • میٹرک 2025 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان ہو گیا
  • جماعتِ اسلامی کا کل خیبر پختونخوا حکومت کی اے پی سی میں شرکت کا اعلان
  • دنیائے کرکٹ سے بڑی خبر۔۔بھارت اے سی سی اجلاس میں آنے کوتیار، ایشیا کپ شیڈول کا اعلان متوقع
  • عاشر وجاہت نے ہانیہ عامر سے دُوری کیوں اختیار کی؟
  • بنوں: ایف سی نے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا، 6 اہلکار زخمی
  • پی پی ایس سی کا مختلف محکموں کی آسامیوں کے تحریری نتائج کا اعلان
  • اگر عورتیں بھی غیرت کے نام پر قتل شروع کردیں تو ایک بھی مرد نہ بچے؛ ہانیہ عامر