پی ٹی آئی کا ٹرمپ کی حلف برداری میں شرکت کی دعوت ملنے کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری میں شرکت کی دعوت ملنے کا دعویٰ کردیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس حوالے سے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلیے ہمارے
20 لوگوں کو دعوت نامہ آیا ہے، پارٹی قیادت نو منتخب امریکی صدر کی تقریب حلف برداری میں نہیں جا رہی تاہم ہمارے لوگ جائیں گے۔اس موقع پر حکومت سے مذاکرات سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہم نے دو کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے، ہمارے لوگوں کی ضمانت کی جائے اور یہ سب قانون کے مطابق ہو، حکومت ایک نوٹیفکیشن سے اس پر عمل درآمد کرسکتی ہے، اگرمذاکرات کامیاب نہیں ہوئے تو پھر آگے دیکھیں گے۔سلمان اکرم راجاکا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے کمیشن کے قیام کے مطالبے پر حکومت آگے بڑھنا چاہتی ہے یا نہیں چاہتی، مذاکرات کا مستقبل ان باتوں پر منحصر ہے، ہم اپنے کسی بھی اصولی مؤقف سے نہیں ہٹیں گے، 8 فروری کو عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا، ہم بالکل نہیں ہٹیں گے، کوئی کہتا ہے کہ مٹی ڈالو اور ہنسی خوشی ہمارے ساتھ بیٹھ جاؤ تو ایسا نہیں ہوگا، ہم اس مؤقف سے بھی نہیں ہٹیں گے کہ 26 نومبر کو گولیاں چلیں اور خون بہایا گیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: حلف برداری میں
پڑھیں:
ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز کیخلاف 15 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک ٹائمزکیخلاف 15 ارب ڈالر کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔ ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز پرجھوٹی رپورٹنگ کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ نیویارک ٹائمزامریکی تاریخ کا بدترین اخبار ہے،میرے اور میرے خاندان کیباریمیں جھوٹی خبریں شائع کرتا ہے،ہرجانے کا دعویٰ فلوریڈا میں فائل کیا جائے گا۔دوسری جانب اخبارکی جانب سے الزامات پر کوئی جواب نہیں آیا۔