سندھ کی زمینوں پر قبضے کیخلاف جدوجہد کر رہے ہیں، عوامی تحریک
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ ساجد حسین مہیسر، مرکزی رہنما ڈاکٹر رسول بخش خاصخیلی اور ممتاز کھوسو نے اپنے مشترکہ بیان میں شہید فاضل راہو کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ رسول بخش پلیجو اور شہید فاضل راہو نے سندھ کی زمینوں پر قبضوں کے خلاف بھرپور جدوجہد کی، نیلام بند کرو تحریک کی قیادت کی اور عوامی تحریک نے ان قائدین کی رہنمائی میں جمہوریت کی بحالی اور صحافت کی آزادی سمیت کئی جدوجہد کیں، عوامی تحریک آج بھی جدوجہد کرکے اپنے عظیم رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کر رہی ہے۔ کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر سندھ کی زمینوں پر ہونے والے قبضوں کے خلاف عوامی تحریک بھرپور جدوجہد کر رہی ہے، زمینوں پر قبضوں اور سندھ کے پانی پر ڈاکوئوں کے خلاف آج بھی رسول بخش پلیجو اور شہید فاضل راہو کے نقشِ قدم پر چلنے والی عوامی تحریک جدوجہد کے میدان میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید فاضل راہو سندھ کا ہیرو ہے، انہوں نے سندھ کی بقا اور محنت کش طبقے کی آزادی کے لیے اپنی جان قربان کر دی، سندھی قوم اپنے عظیم رہنما شہید فاضل راہو کو سلام پیش کرتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عوامی تحریک سندھ کی
پڑھیں:
وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد مسلسل تاخیر کا شکار
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسلسل تاخیر کا شکار ہے۔
ذرائع کے مطابق چوہدری انوارالحق کے خلاف آج بھی تحریک عدم اعتماد پیش نہیں کی جاسکے گی، پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد پیش کرنے سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہ کر سکی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فارورڈ بلاک سے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے اراکین اسمبلی بھی پریشان ہیں، فارورڈ بلاک کے چند اراکین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کو جلد بازی کا فیصلہ قرار دیا۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اراکین قیادت سے پوچھ رہے ہیں حلقے میں کیسے جائیں؟ کارکنوں کو کیا جواب دیں؟ ووٹر سوال کریں گے کیا فیصلہ کیا۔
پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نے کشمیر ہاؤس میں ڈیرے ڈال دیے، بلاول بھٹو زرداری ہی تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے۔
ذرائع نے کہا کہ آئندہ 3 سے 4 روز تک تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔