جی ہاں! شادی ہو رہی ہے، اداکار گوہر رشید نے اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
معروف اداکارہ کبریٰ خان اور مرزا گوہر رشید کی شادی کی خبریں کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس پر گوہر رشید نے بالآخر خاموشی توڑ دی ہے۔
گوہر رشید نے ایک صحافی سے گفتگو کی جس میں انہوں نے کہا کہ وہ وعدہ کرتے ہیں کہ بہت جلد بتائیں گے کہ کس کی شادی ہو رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوئی پبلسٹی سٹنٹ نہیں ہے اور نہ ہی ڈرامے کا شوٹ ہے بلکہ حقیقت میں شادی ہورہی ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)
چند روز قبل گوہر رشید کی نکاح نامے پر دستخط کرنے کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس کے بارے میں لوگوں کا خیال تھا کہ وہ واقعی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ بعدازاں پتا چلا کہ یہ ویڈیو اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور کے نکاح کی تقریب کی تھی جس میں گوہر رشید نے بطور گواہ دستخط کیے تھے۔
یاد رہے کہ گوہر رشید اور کبریٰ خان کی شادی کی خبروں پر دونوں کی جانب سے تاحال تصدیق یا تردید کا بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا کبریٰ خان اور گوہر رشید نے نکاح کرلیا؟
واضح رہے کہ چند روز قبل گوہر رشید نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں کبریٰ خان اور شوبز انڈسٹری کے دیگر اداکاروں کے ساتھ کسی شادی کی تقریب میں ڈانس پریکٹس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
گوہر رشید نے کیپشن میں بسم اللّٰہ 2025ء لکھا اور ساتھ میں بتایا ہے کہ ایونٹ کے لیے تیاریوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ جس پر قیاس آرائیاں کی جانے لگیں کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید بہترین دوست ہیں جنہیں برسوں سے ساتھ دیکھ رہے ہیں اور اب وہ جلد شادی کرنے والے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تیاریاں؟ ڈانس ویڈیو وائرل
اداکار مرزا گوہر رشید نے انسٹا گرام پر ایک اور ویڈیو شیئر کی جس میں کبریٰ خان، اشنا شاہ، مومل شیخ، اذان سمیع، شازیہ وجاہت، وجاہت رؤف، عاشر وجاہت کو دیکھا جا سکتا ہے اور ہیش ٹیگ میں انہوں نے لکھا ’میرے یار کی شادی ہے‘۔ دوسری جانب کبریٰ خان نے بھی انسٹاگرام پر گوہر رشید کی اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا بے شک میرے یار کی شادی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستانی ڈرامی انڈسٹری کبریٰ خان گوہر رشید.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستانی ڈرامی انڈسٹری گوہر رشید گوہر رشید نے گوہر رشید کی خان اور کی شادی شادی کی
پڑھیں:
بلال عباس سے خفیہ نکاح؟ درفشاں سلیم نے بڑا انکشاف کر دیا
معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے حالیہ انٹرویو میں بلال عباس کے ساتھ نکاح کی خبروں پر پہلی بار کھل کر بات کی ہے۔ انہوں نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اگر واقعی ایسا کچھ ہوا ہوتا تو تصاویر ضرور منظر عام پر آتیں، کیونکہ آج کل لوگ اپنی زندگی کے اہم لمحات فوراً سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں۔
درفشاں کا کہنا تھا کہ شادی ایک ذاتی معاملہ ضرور ہے، لیکن ایسی بڑی خبر کو لوگ چھپا نہیں سکتے، خاص طور پر جب سوشل میڈیا اتنا تیز ہو چکا ہے۔ اگر ایسا کچھ ہوتا تو تصاویر سامنے آجاتیں اب تو اگلے ہی دن لوگ تصویر پوسٹ کر دیتے ہیں۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ بلال عباس کے ساتھ نکاح کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)
اپنے اور بلال کے تعلق پر اٹھنے والے سوالات پر درفشاں نے کہا کہ وہ ان خبروں پر خاموش رہ کر ہی ردعمل دیتی ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ کوئی بھی بات تبھی عجیب لگتی ہے جب آپ اسے خود عجیب بننے دیں۔
یہ بھی پڑھیں: دُرِ فشاں کا خفیہ نکاح کس اداکار سےہوا، بھانڈا پھوٹ گیا
اداکار بلال عباس کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پر گفتگو کرتے ہوئے درفشاں نے بتایا کہ دونوں اداکار شوٹنگ کے دوران اکثر ہنس پڑتے تھے کیونکہ وہ جلدی ہنسنے لگتے ہیں، اور یہ آف کیمرہ کی کیمسٹری آن کیمرہ بھی محسوس ہوتی تھی۔
یاد رہے کہ بلال عباس اور درفشاں سلیم ڈرامہ سیریل عشق مرشد کی کامیابی کے بعد سوشل میڈیا پر چھا گئے تھے، اور یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں نے خفیہ نکاح کر لیا ہے، جس پر اب درفشاں نے وضاحت پیش کر دی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلال عباس پاکستانی ڈرامے درفشاں سلیم عشق مرشد