ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کو بوسہ دیا اور انہوں نے مجھے گلے لگایا: شیخ رشید
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید—فائل فوٹو
سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کمرۂ عدالت میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران میں نے بانی پی ٹی آئی کو بوسہ دیا اور انہوں نے مجھے گلے لگایا۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا آپ سیاست کو سمجھتے ہیں، اللّٰہ بہت بڑا ہے وہی ہماری مدد کرے گا۔
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں مذاکرات کا حامی تھا اور حامی ہوں، مذاکرات سے کچھ نہ نکلا تو جوڈو کراٹے اور بنکاک کے شعلے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے کہا ہائی کورٹ سے آپ کو جلد ریلیف ملے گا، کل کے فیصلے پر بانئ پی ٹی آئی ذرا بھی پریشان نہیں ہیں۔
مذاکرات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنا تو مذاکرات ختم ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ برسٹر گوہر اور آرمی چیف کی ملاقات کے بارے میں مجھے کوئی علم نہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی انہوں نے نے کہا
پڑھیں:
بانیٔ پی ٹی آئی سے کسی پارٹی رہنما کی ملاقات نہ ہو سکی
—فائل فوٹوزراولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آج بانیٔ پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن تھا، تاہم کسی پارٹی رہنما کی ملاقات نہ ہو سکی۔
ملاقات کے لیے آنے والوں میں حمید پوٹھی، داوڑ کنڈی، شبیر قریشی اور دیگر پی ٹی آئی رہنما شامل تھے۔
ملاقات کا وقت ختم ہونے کے بعد تمام رہنما واپس روانہ ہو گئے۔