نشے میں دھت تماشائیوں نے جوکووچ کی ناک میں دم کردیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
کراچی:
آسٹریلین اوپن کے میچ میں نشے میں دھت تماشائیوں نے سرب اسٹار نووک جوکووچ کی ناک میں بھی دم کردیا.
10 مرتبہ کے آسٹریلین اوپن فاتح جوکووچ اور ٹوماس میچاک کے درمیان تیسرے راؤنڈ میچ میں کراؤڈ کی جانب سے مسلسل ہوٹنگ کی جاتی رہی، جس پر کھلاڑیوں کی توجہ بار بار کھیل سے بھٹک رہی تھی.
جوکووچ پر خاص طور پر جملے کسے جا رہے تھے، درمیان میں کھیل روک کر انھوں نے1،2 تماشائیوں کو جواب بھی دیے.
ایک کو انھوں نے کہا کہ ہم مل کر شراب پی سکتے تھے مگر لگتا ہے کہ آپ پہلے ہی بہت پی چکے ہیں.
انھوں نے کچھ تماشائیوں کو وارننگ بھی دی کہ وہ حد سے آگے بڑھ رہے ہیں تاہم کچھ کی سیلفی کیلیے خواہش بھی جوکووچ نے پوری کردی۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان، ایران کے درمیان میڈیا کے شعبے میں تعاون کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑنے پاکستان اور ایران کے درمیان میڈیا کے شعبے میں تعاون کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کیا۔ پی ٹی وی اور ایران براڈ کاسٹنگ کے درمیان میڈیا کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی ٹی وی فاطمہ شیخ اور نائب صدر ایران براڈ کاسٹنگ احمد نوروزی نے دستخط کئے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ایران سے تشریف لانے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ پاکستان اور ایران کے درمیان میڈیا کے شعبے میں تعاون خوش آئند ہے۔ میڈیا کے شعبے میں تعاون عوامی روابط سمیت تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے بہترین نتائج حاصل ہوئے ہیں، میڈیا کے شعبے میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دے رہے ہیں۔ دورہ ایران میں قابل قدر احترام، محبت اور عزت ملی جب ایران پر حملہ ہوا تو پاکستانی عوام، حکومت اور میڈیا نے ایرانی قوم کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ پاکستان میڈیا نے نہایت فعال اور متحرک کردار ادا کیا۔ میڈیا کے شعبے میں تعاون عملی شکل اختیار کر چکا ہے، معاہدے میڈیا کے شعبے میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے، قبل ازیں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات ایک نئے اور مضبوط مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کے کردار اور مسلسل تعاون پر دلی شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستانی عوام، حکومت اور میڈیا نے مشکل وقت میں ایران کا بھرپور ساتھ دیا، صیہونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان نے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ ایران کے عوام پاکستان کی دوستی اور بھائی چارے کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ دستخط ہونے والے معاہدے تعاون کے فروغ میں سنگِ میل ثابت ہوں گے۔