لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاکہنا ہےکہ امریکا، یورپ اور بھارت سمیت عالمی میڈیا بانی تحریک انصاف (  پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی  کو کرپٹ میاں بیوی کے القابات سے نواز رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا ( کے پی کے ) بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے  کہا کہ قوم اڈیالہ جیل کے قیدی اور اس کی اہلیہ کے کرپشن کے قصوں کی حقیقت جان چکے ہیں، عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں  دونو کو بد دیانت اور کرپٹ قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ بشری بی بی خاتون اول ہوکر پیری مریدی کی آڑ میں 28 کروڑ کے کیک بیکس اور 5 قراط ہیرے کی انگوٹھیاں وصول کیں ہیں،عمران خان ملک کے وزیر اعظم بن کر ایک ادارے کے ٹرسٹی بنے ہوئے تھے، جو قانونا جرم ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ چوری پکڑی جانے کے بعد ایک دوسرے کی بغلیں جھانک رہےہیں کہ کیسے اس داغ سے اپنا دامن پاک کیا جائے؟پی ٹی آئی کا بانی مذہب کارڈ کی آڑ میں چوریا اور کرپشن چھپانے کی ناکام کوشش کررہا تھا۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

5 اگست کا احتجاج آغاز سے قبل ہی فلاپ ہوگیا‘ عظمیٰ بخاری

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 5 اگست کا احتجاج آغاز سے قبل ہی فلاپ ہوگیا، علیمہ باجی نے بھی نام نہاد احتجاج کی ناکامی کی پیشگی اطلاع دے دی ہے۔اپنے بیان میں صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پھپھو کی خواہش پوری نہ ہوسکی بھتیجے پاکستان نہیں آ رہے، سابق بھاوج نے اپنے بچوں کو پاکستان جانے سے روک دیا ہے، جب مہاتما کے اپنے بچے ہی احتجاج میں شامل نہیں ہوں گے تو انقلاب کیسے آنا تھا انہوں نے کہا کہ 5 اگست کا احتجاج آغاز سے قبل ہی فلاپ شو ہوگیا، علیمہ باجی نے بھی 5 اگست کے نام نہاد احتجاج کی ناکامی کی پیشگی اطلاع دے دی ہے، پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بھی احتجاج کی حامی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی اداروں میں 354 ارب کی مالی بے ضابطگیاں چارج شیٹ ہے، خیبرپختونخوا کے عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ ہونے والے فنڈز کی بندربانٹ ہو رہی ہے، چور چور کا راگ الاپنے والے خود 12 سال سے کرپشن کے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ جو لوگ نااہل ہورہے وہ ناکام بغاوت کے مرتکب قرار پائے، 9 مئی کے واقعات پر ندامت اور شرمندگی کے بجائے ان کا دفاع کرنا بھی شرمناک ہے، شہدا کے مجسمے جلانے والے قوم کے لئے قابل نفرت بن چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کا گنڈاپور کے بیان کو فیٹف میں استعمال کرنا پی ٹی آئی کیلئے شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
  • آج کا فیصلہ خوش آئند، ملک کیلئے منفی سوچ رکھنے والوں کی حوصلہ شکنی ہو گی، عظمیٰ بخاری
  • کراچی: پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کئی سال بعد بچے سمیت قتل
  • مستونگ، پسند کی شادی کے سات سال بعد میاں بیوی کا قتل
  • پھپھو کی خواہش پوری نہ ہو سکی، بھتیجے پاکستان نہیں آرہے، عظمیٰ بخاری
  • کراچی: میاں بیوی قتل کیس میں نیا موڑ، مقتول کے والد کے بیان سے تفتیش کا رخ تبدیل
  • 5 اگست کا احتجاج آغاز سے قبل ہی فلاپ ہوگیا‘ عظمیٰ بخاری
  • بلوچستان: ایک اور سفاکانہ واردات، پسند کی شادی پر 7 سال بعد میاں بیوی قتل
  • مستونگ: پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی 7 سال بعد قتل
  • بلوچستان میں ایک اور سفاکانہ واردات: پسند کی شادی پر بھائیوں نے حاملہ بہن اور شوہر کو قتل کر دیا