Express News:
2025-04-26@04:49:12 GMT

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کا کیس ڈی لسٹ کردیا

اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT

اسلام آ باد:

سپریم کورٹ نے سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے کیس کو ڈی لسٹ کردیا۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف جاری مقدمے کو 20 اور 21 جنوری کیلیے ڈی لسٹ کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مابق جسٹس بلال حسن کی عدم موجودگی کی وجہ سے کیس کو ڈی لسٹ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری روسٹر کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی آئینی بنچ کل اہم مقدمات پر سماعت کرے گا۔ بنچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل،جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ ارکان اسمبلی کے ترقیاتی فنڈز ازخود نوٹس پر سماعت کل ہوگی جبکہ طلبہ یونینز پر پابندی اور مبینہ انتخابی دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کل ہوگی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سپریم کورٹ ڈی لسٹ

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کے لئے مقرر کرنے کا حکم جاری کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے کیس جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کی۔جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیئے کہ میں نے آرڈر کردیا ہے، آفس کیس سماعت کے لئے مقرر کر دے گا۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کا چیف جسٹس آف سپریم کورٹ اور قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو ’آئین کی حالت اور پاکستان میں قانون کا نفاذ‘ کے عنوان سے خط،
  • بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم
  • سپریم کورٹ نے بیوہ خواتین کے حق میں بڑا فیصلہ جاری کردیا
  • جہیز سے متعلق سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ جاری کردیا
  • سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایسٹر کی تقریب، مسیحی برادری کی خدمات کا اعتراف
  • عمر سرفراز چیمہ وہی ہیں جو گورنر تھے؟ سپریم کورٹ کا استفسار
  • ناانصافی ہو رہی ہو تو اُس پر آنکھیں بند نہیں کی جا سکتیں،سپریم کورٹ
  • یہ عمر سرفراز چیمہ  وہ ہے جو گورنر رہے ہیں؟سپریم کورٹ کا استفسار
  • سپریم کورٹ نے عمران خان کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق اپیلیں نمٹا دیں
  • سپریم کورٹ نے عمران خان جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار کر دیا