عمران خان کو اللہ کی ذات کے سوا کسی چیز کا خوف نہیں ، علی امین گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پورکا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اللہ کی ذات کے سوا کسی چیز کا خوف نہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان و بشریٰ بی بی غیر قانونی سزا کے باوجود قانون پر یقین رکھتے ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ہمراہ آخری سانس تک جدوجہد جاری رہے گی،اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے کہا کہ اصولوں اور نظریات پر سمجھوتہ وہ کرتے ہیں جو خوف کے سائے تلے رہتے ہیں۔ آزاد عدلیہ و میڈیا کی آزادی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جدوجہد کا مقصد جمہوریت کی سربلندی اور آئین وقانون کی حکمرانی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن نہیں بنتا تو مذاکرات کا سلسلہ نہیں چل سکتا، ہماری مذاکرات کی حتمی تاریخ 31 جنوری تک تھی۔ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامد رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مذاکرات کو منطقی انجام تک پہنچانے کی گیند حکومت کے کورٹ میں تھی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ملاقات میں کہا تھاکہ 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ غیر جانب دار کمیشن تشکیل دیا جائے جو ذمہ داران کا تعین کرے۔ اس میں ہم اپنی مرضی کا جج نہیں چاہتے۔ ہم چاہتے ہیں ظلم و ستم کا ازالہ ہو اور ذمہ داران کا تعین ہو۔ہم نے اپنے دو مطالبات تحریری شکل میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو فراہم کردئیے تھے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کنٹرولڈ ماحول میں کرائی گئی تھی۔ہماری مذاکراتی کمیٹی نے اپنا نقطہ نظر عمران خان کے سامنے رکھا اور ان کی طرف سے بھی گائیڈ لائنز جاری کی گئیں تھیں۔ اسیران کی رہائی ہمارے مطالبات کا حصہ تھے۔ حکومت کو عملی طور پر جوڈیشل کمیشن پر بات کرنا ہوگی۔ جوڈیشل کمیشن نہیں بنتا تو مذاکرات کا سلسلہ نہیں چل سکتا۔ بانی پی ٹی آئی نے اسیروں کا معاملہ ایچ آر سی پی میں اٹھانے کی ہدایت کی تھی۔ہم جتنی لچک دکھا سکتے تھے دکھا دی تھی۔اب مذاکرات آگے بڑھانا حکومت کے ہاتھ میں تھا۔ اگرمذاکرات کو منطقی انجام تک پہنچانا ہوگا تو حکومت فوری طو رپرجوڈیشل کمیشن بنائے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی عمران خان مذاکراتی کمیٹی جوڈیشل کمیشن
پڑھیں:
علی امین کی آج پھر عمران خان سے ملاقات کےلیے اڈیالہ جیل آمد متوقع، سیکیورٹی اسٹاف اڈیالہ پہنچ گیا
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی آج پھر اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے جب کہ ان کا سیکیورٹی اسٹاف اڈیالہ پہنچ گیا ہے۔
راولپنڈی پولیس نے داہگل کے مقام پر سیکیورٹی اسٹاف کو روک لیا اور کہا کہ اڈیالہ جیل جانے کی اجازت نہیں ہے۔
ذرائع نے کہا کہ علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آئینگے، وہ صوبائی و سیاسی معاملات پر بانی پی ٹی آئی کو بریف کرینگے، اس کے علاوہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں پر بھی عمران خان کو بریف کرینگے۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور پارٹی امور پر بھی بات کرینگے۔
علی امین گنڈا پور گزشتہ روز بھی اڈیالہ جیل آئے تھے، ان کی گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہوسکی تھی۔