جعفر آباد، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی شوریٰ کے اجلاس کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
اجلاس میں صوبائی کابینہ، ضلعی صدور اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پارٹی ذمہ داران نے کارکردگی رپورٹ بھی پیش کیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ بلوچستان کی صوبائی شوریٰ کا اہم اجلاس صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی کی زیر صدارت روجہان جمالی ضلع جعفرآباد میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئیں۔ اجلاس میں اراکین صوبائی کابینہ، اضلاع کے صدور نے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو اپنی اخلاقی تربیت پر خاص توجہ دینی چاہئے۔ عہدیداروں و کارکنوں کیلئے ہفتہ وار پروگراموں میں اخلاقی تربیت کے دروس اور دعاؤں کا اہتمام کرنا ضروری ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان الٰہی و ملت جعفریہ کی نمائندہ تنظیم ہے اور ہمیشہ ظلم و ظالم کے خلاف آواز بلند کی۔ ہماری جماعت مظلوموں کی حمایت کرتی اور ملت کے حقوق کے لیے کوشاں رہتی ہے۔
اجلاس سے مہمان خصوصی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عالمی حالات سے آگاہ رہنا چاہئے کہ دنیا میں کیا ہو رہا ہے۔ استکباری و اسلام مخالف قوتوں نے غیرت مند اور باشعور مسلمانوں کے ہاتھوں فلسطین و یمن میں بھرپور شکست کھائی ہے۔ اسرائیل اور حماس کا امن معاہدہ اصل میں ملت فلسطین، حماس اور مسلمانوں کی جیت ہے۔ ہمیں رہبر معظم انقلاب آیت اللہ خامنہ ای کے روح پرور خطابات کو ضرور سننا چاہئے۔ دنیا کے معروف شخصیات رہبر معظم کا خطاب لائیو سنتے ہیں۔ حزب اللہ کے قائد شہید حسن نصراللہ، شہید اسماعیل ہانیہ اور یحییٰ سنوار نے قبلہ اول کی آزادی کے لئے جہاد کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی عظیم قربانی سے انشاء اللّه جلد ہی فلسطین آزاد ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ہمیشہ ملک عزیز میں اتحاد بین المسلمین اور اتحاد بین المومنین کے لئے سنجیدہ کوشش کی۔ پاراچنار میں شیعہ سنی مسئلہ نہیں ہے، چند مٹھی بھر تکفیری وہاں کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں۔ وہاں کے باشعور عوام نے دہشتگردی کو مسترد کر دیا ہے۔ حکومت ابھی تک امن معاہدہ پاراچنار پر عمل درآمد کروانے میں ناکام ہو چکی ہے۔ وہاں پر خوراک و ادویات ختم ہوچکی ہے۔ اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین بلوچستان سہیل اکبر شیرازی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں تنظیمی فعالیت پر توجہ دینی چاہئے۔ مرکز کی جانب سے دیئے گئے پروگراموں پر عمل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیرمین سینٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سیکیورٹی کو ایک ایسے وقت میں جب ملک کے حالات خراب ہیں، پنجاب حکومت کی جانب سے ہٹانے کی مذمت کرتے ہیں۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جان کو خطرہ ہے۔ ان کی حفاظت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کہا کہ
پڑھیں:
مالدیپ کا پارلیمانی وفد اسپیکر عوامی مجلس کی قیادت میں پاکستان پہنچے گا
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی خصوصی دعوت پر مالدیپ کی عوامی مجلس (People’s Majlis) کا پارلیمانی وفد کل (16 ستمبر) 5 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے گا۔ وفد کی قیادت اسپیکر عوامی مجلس عبدالرحیم عبداللہ کریں گے۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور مالدیپ کے درمیان پارلیمانی و سیاسی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات مشترکہ عقائد، ثقافتی ہم آہنگی اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان اسرائیل کو ریاست نہیں، دہشتگرد تنظیم کے طور پر تسلیم کرتا ہے:سردار ایاز صادق
پاکستان میں قیام کے دوران وفد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، ملکی سیاسی قیادت، پاکستان–مالدیپ پارلیمانی فرینڈشپ گروپ اور ارکانِ پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کرے گا۔ ان ملاقاتوں میں قانون سازی، عوامی روابط اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے امور زیر بحث آئیں گے۔
وفد اسلام آباد کے تاریخی اور ثقافتی مقامات کا بھی دورہ کرے گا۔ پارلیمانی قیادت کا یہ دورہ اسپیکر ایاز صادق کی پارلیمانی سفارتکاری کے اقدامات کا حصہ ہے، جس کا مقصد دنیا بھر کی مقننہ کے ساتھ تعمیری مکالمے اور تعاون کے نئے مواقع فراہم کرنا ہے۔
مزید پڑھیں: صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے معیاری خوراک کی فراہمی ناگزیر ہے ،سردار ایاز صادق
ترجمان کے مطابق، مالدیپ کے پارلیمانی وفد کا یہ دورہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کا باعث بنے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپیکر عوامی مجلس سردار ایاز صادق مالدیپ کا پارلیمانی وفد