حیدرآباد میں پساکھی آئل فیلڈ میں پہلی بار ملٹی فزیوکیمیکل اسٹیملیشن ٹیکنالوجی کااستعمال کیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
کراچی: آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے معیشت کے لیے ایک اچھی خبر کا انکشاف کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ صوبہ سندھ اور پنجاب میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے حاصل تیل وگیس ذخائرکی تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کردی ہیں۔
کمپنی کی جانب سے لکھے خط میں کہا گیاہے کہ حیدرآباد میں پساکھی آئل فیلڈ میں پہلی بار ملٹی فزیوکیمیکل اسٹیملیشن ٹیکنالوجی کااستعمال کیا گیاـ
پساکھی آئل فیلڈ میں جدید ٹیکنالوجی سے خام تیل کی پیداوار یومیہ375 بیرل سے بڑھ کر 520 بیرل ہوگئی، خام تیل کی پیداوار میں 145 یومیہ بیرل اضافہ ہوا۔
او جی ڈی سی ایل نے خط میں کہا کہ رحیم یار خان میں ماری ایسٹ فیلڈ سے پہلی بارگیس کے ذخائردریافت ہوئے،2 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس 14.
ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
حیدرآباد: 72سالہ باپ بیٹوں کے ظلم کے خلاف پریس کلب پہنچ گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ٹنڈوالہیار پولیس کے ریٹائرڈ ایس ایچ او 72سالہ ابراہیم پتافی اپنے بھائیوں اور بیٹوں کے ظلم کیخلاف پریس کلب حیدرآباد پہنچ گیاایف آئی آر درج ہونے کے باوجود ڈی ایس پی حالی روڈ مجتبیٰ شیخ کاروائی نہیں کررہا ہے، ابراہیم پتافی نے کہاکہ میرے بھائیوں عبدالرحمن، عبدالغفور اور بیٹوں شاہد اور زاہد نے میری زمین اور گھر پر قبضہ کرکے مجھے روڈ پر نکال دیا ہے،اب میں گلیوں میں دھکے کھانے پر مجبور ہیں، ایس ایچ او بکیرا علی بخش شاہ نے مجھے اغوا ء کرکے مجھے زرد کوب کیا اور رات کے اندھیرے میں موبائل میں ڈال کر میرپورخاص روڈ پر پھینک دیا، میں دل کا مریض ہوں اور میں حال ہی میں وینٹی لیٹر پر تھا، میرے بھائی اور بیٹے میری پنشن پر بھی قبضہ کرنا اہتے ہیں، پولیس میں چالیس سال اپنی زندگی گذارنے والے آج بھی سڑکوں پر پولیس سے انصاف کی بھیک مانگ رہا ہوں، انہوںنے کہاکہ اگر میرے ساتھ انصاف نہیں ہوا تو بروز پیر کی شام پابچ بجے حیدرآباد پریس کلب پر پہنچ کر خودسوزی کرلوں گا، انہوں نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سیشن جج حیدرآباد آئی جی سندھ ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی حیدرآباد فوری نوٹس لیتے ہوئے مجھے انصاف دلائے۔