شور اتحاد کوٹری مقامی نوجوانوں کو روزگار نہ دینے کیخلاف احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) شورا اتحاد کوٹری کی جانب سے مقامی نوجوانوں کو کمپنیوں میں روزگار نہ دیے جانے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر قادر بخش شورو، مجید احمد شورو، مظہر علی شورو، عظیم شورو اور شاہنواز برفت سمیت دیگر نے کہا کہ کوٹری سائٹ ایریا کے کارخانوں اور فیکٹریوں میں مقامی لوگوں کو نظر انداز کر کے روزگار نہیں دیا جا رہا، جبکہ جن لوگوں کو کولگیٹ کمپنی میں رکھا گیا تھا، انہیں بھی اب نوکریوں سے نکال دیا گیا ہے اور ان کی جگہ پر دیگر صوبوں سے آنے والے افراد کو رکھا جا رہا ہے جس کی وجہ سے مقامی افراد روزگار کے لیے پریشان ہیں۔ کوٹری سائٹ ایریا میں واقع کارخانوں اور فیکٹریوں میں پہلا حق مقامی لوگوں کا ہے۔ انہوں نے اربابِ اختیار سے اپیل کی کہ کوٹری سائٹ ایریا میں واقع کولگیٹ کمپنی سمیت دیگر کارخانوں اور فیکٹریوں میں مقامی بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دیا جائے، دوسری صورت میں احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ٹریفک پولیس اور آر ٹی اے کا مشترکہ کریک ڈاؤن، غیر قانونی رکشہ فیکٹریاں سیل
سٹی42: ٹریفک پولیس لاہور اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کی مشترکہ کارروائیوں میں غیر قانونی موٹرسائیکل رکشوں اور لوڈر رکشوں کی باڈی بنانے والی فیکٹریوں اور دکانوں کو سیل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور، ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا ہے کہ "ایسی ٹرانسپورٹ جو انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے، اسے سڑکوں پر آنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔" انہوں نے واضح کیا کہ غیر قانونی رکشوں کی تیاری اور فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
گلیڈئیٹرز vs کے کے؛ روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے
ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق، ٹریفک پولیس لاہور اور آر ٹی اے کی ٹیمیں شہر بھر میں متحرک ہیں اور ایسی تمام فیکٹریوں اور ورکشاپس کی نشاندہی کی جا رہی ہے جو قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ رکشے تیار کر رہی ہیں۔