کراچی: کینال منصوبے کیخلاف گلشن حدید لنک روڈ پر وکلاء کا احتجاج جاری
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
فوٹو بشکریہ پی پی آئی
کراچی میں کینال منصوبے کے خلاف گلشن حدید لنک روڈ پر وکلاء کا احتجاج جاری ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق نیشنل ہائی وے سے جانے والے لنک روڈ کے دونوں ٹریک ٹریفک کےلیے بند ہیں۔
ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ 11 روز سے سکھر احتجاج میں 40 ہزار کے قریب مال بردار گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔
ٹریفک پولیس نے بتایا کہ کراچی سے ٹھٹہ آنے اور جانے والے دونوں ٹریک بھی ٹریفک کےلیے بند ہیں اور کراچی سے ٹھٹہ جانے والے ٹریفک کو پورٹ قاسم چورنگی سے پورٹ قاسم کی جانب بھیجا جا رہا ہے۔
اس صورتحال کو سنبھالنے کے لیے گلشن حدید لنک روڈ پر ریپڈ ریسپانس فورس کی نفری پہنچی۔
اس حوالے سے ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ مذاکرات سے احتجاج کو ختم کروائیں، اگر مذاکرات کے بعد بھی روڈ نہیں کھولا گیا تو کارروائی کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: لنک روڈ
پڑھیں:
کراچی، نادرن بائی پاس پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی
کراچی:شہر قائد میں سرجانی ٹاؤن نادرن بائی پاس اٹک پمپ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
چھیپا حکام کے مطابق حادثہ ڈمپر اور کار کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں کار سوار دو افراد شدید زخمی ہوئے، دونوں زخمیوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران علاج ایک زخمی دم توڑ گیا، جاں بحق شخص کی شناخت 40 سالہ عبدالحمید ولد اسماعیل کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی شخص 30 سالہ الطاف ولد عبدالرحمان ہے، جس کا عباسی شہید اسپتال سے طبی امداد فراہم کرنے کیلئے لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کردیا گیا ۔
ابتدائی طور پر واقعہ کار سوار افراد کی تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا۔ تاہم پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ڈمپر ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔