ایشوریا رائے بچن جو بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں ان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ریکھا کو ’ماں‘ کہہ کر پکار رہی ہیں۔

ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے اس پر مختلف تبصرے کیے۔ جہاں کئی صارفین نے ایشوریا کے اس انداز کو سراہا وہیں چند صارفین کا کہنا تھا کہ یہ صرف کمیرے کے سامنے اداکاری کی گئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Entertainment Hub (@im_xiddi)

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ایشوریا نے ریکھا کو  ’ماں‘ کہہ کر پکارا ہو بلکہ اس سے قبل 22ویں اسٹار اسکرین ایوارڈز پر ایشوریا کو فلم ’جذبہ‘ میں عمدہ اداکاری پر ایوارڈ دیا گیا جو ریکھا نے انہیں دیا۔ جس پر ایشوریا نے اسٹیج پر کہا، ’ماں کے ہاتھوں یہ ایوارڈ حاصل کرنا میرے لیے باعثِ فخر ہے‘۔ جس پر ریکھا نے محبت بھرا جواب دیا کہ، ’میری خواہش ہے آئندہ بھی میں تمہیں اسی طرح ایوارڈ دیتی رہوں‘۔

 ریکھا اور ایشوریا کے درمیان یہ خاص تعلق برسوں پرانا ہے۔ ریکھا نے ایک بار ایشوریا کے نام ایک نہایت جذباتی اور محبت بھرا خط بھی تحریر کیا تھا، جو 2016 میں فیمینا میگزین میں شائع ہوا، بالکل اس وقت جب ایشوریا کی فلم ’اے دل ہے‘ مشکل ریلیز ہونے والی تھی۔ یہ خط ایشوریا کے فلمی کیریئر کے 20 سال مکمل ہونے پر لکھا گیا تھا، اور اس میں ریکھا نے ایشوریا کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کی یادیں تازہ کیں۔

خط کا آغاز ریکھا نے ان الفاظ سے کیا: ’میری ایش‘، جو ان دونوں کے تعلق کی گہرائی کا واضح اظہار تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جیا بچن کی کس بات پر ایشوریا رائے سب کے سامنے آبدیدہ ہو گئیں؟

خط میں ریکھا نے لکھا کہ وہ عورت جو اپنی روح سے ہم آہنگ ہو، وہ کسی بہتے ہوئے دریا کی مانند ہوتی ہے۔ رکتی نہیں، بہاؤ سے ہٹتی نہیں، اور جہاں جانا چاہتی ہے، وہاں بغیر کسی بناوٹ کے پہنچتی ہے۔ جب وہ اپنی منزل پر پہنچتی ہے تو مکمل طور پر اپنے اصل میں ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ شاید یہ بھول جائیں کہ تم نے کیا کہا یا کیا کیا، لیکن وہ کبھی نہیں بھول پائیں گے کہ تم نے انہیں کیسا محسوس کروایا۔ تم ایک جیتی جاگتی مثال ہو کہ ہمت تمام خوبیوں کی بنیاد ہے، کیونکہ اس کے بغیر کوئی بھی خوبی دیرپا نہیں ہو سکتی۔

ریکھا نے خط میں مزید لکھا کہ تم نے زندگی کے ہر لمحے کو شعور اور شکرگزاری کے ساتھ جیا۔ تم نے وہ راستے چُنے جن سے تمہیں عشق تھا، اور پھر انہیں اتنی خوبصورتی سے نبھایا کہ دیکھنے والے تمہارے سحر میں گرفتار ہو گئے۔ تم مکمل ہو، خود میں کافی ہو۔ کسی کو کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں۔ زندگی ان لمحوں سے ناپی جاتی ہے جو ہمیں حیران کر دیتے ہیں، نہ کہ صرف سانسوں کی گنتی سے۔

یہ بھی پڑھیں: ریکھا اور امیتابھ بچن کے افیئر پر جیا بچن کیا کہتی ہیں؟

ایشوریا کے لیے لکھے گئے خط میں ریکھا نے مزید کہا کہ تم نے وقت کی سختیوں سے گزر کر خود کو نئے انداز میں جنم دیا، بالکل اس پرندے کی طرح جو خاکستر سے اٹھ کر دوبارہ بلند ہو جاتا ہے۔ وہ چاند سی معصوم چہرے والی لڑکی، جسے میں نے پہلی بار دیکھا تھا، آج بھی میرے دل کو اسی شدت سے چھو لیتی ہے۔

ریکھا نے مزید کہا کہ تم نے ہر کردار میں اپنی جان ڈال دی، لیکن تمہارا سب سے خوبصورت کردار وہ ہے جو تم نے بطور ماں ادا کیا، محبت دیتی رہو، روشنی پھیلاتی رہو، اور اپنا وہ جادو بکھیرتی رہو جو تمہاری پہچان بن چکا ہے۔

خط کے آخر میں انہوں نے ایشوریا رائے کو دعائیں دیتے ہوئے لکھا کہ میرے دل سے تمہارے لیے بہت دعائیں ہیں۔ جیتی رہو، مجھے تم سے محبت ہے۔ ’ریکھا ماں‘

واضح رہے کہ ایشوریا رائے میگا اسٹار امیتابھ بچن کے بیٹے اور مشہور اداکار ابھیشیک بچن کی شریکِ حیات ہیں۔ حالیہ دنوں میں ان کے ازدواجی رشتے کے حوالے سے مختلف چہ مگوئیاں گردش کر رہی ہیں، جن میں کہا جا رہا ہے کہ یہ رشتہ مشکلات کا شکار ہے اور ایشوریا ممکنہ طور پر طلاق لے لیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ابھیشیک بچن امیتابھ بچن ایشوریا رائے ایشوریا رائے طلاق بالی ووڈ جیا بچن ریکھا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ابھیشیک بچن امیتابھ بچن ایشوریا رائے ایشوریا رائے طلاق بالی ووڈ جیا بچن ریکھا ایشوریا رائے ایشوریا کے ریکھا نے کہ تم نے

پڑھیں:

رونالڈو کی گرل فرینڈ اور ماں کی نیشنز لیگ کا فائنل دیکھنے کی تصاویر وائرل

اسپین کیخلاف نیشنز کپ 2025 کے سنسنی خیز فائنل میں تاریخی فتح سمیٹنے والی پرتگالی ٹیم کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی فیملی سپورٹ کی تصاویر نے دل چُھو لیا۔

گزشتہ روز میونخ میں کھیلے گئے نیشنز کپ 2025 کے فائنل میں اسپین اور پرتگال کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، مقررہ وقت تک مقابلہ 2-2 گول سے برابر رہا بعدازاں اضافی وقت میں بھی میچ برابر رہا اور یوں میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔

پرتگال کی جانب سے تجربہ کار مڈفیلڈر روبن نیوس نے فیصلہ کن پنالٹی اسکور کی جبکہ اسپین کے ایلواور موراتا کی پنالٹی مِس ہوئی۔

مزید پڑھیں: رونالڈو نیشنز لیگ فائنل جیت کر بچوں کی طرح روپڑے، ویڈیو وائرل

فائنل میں پرتگال نے پنالٹی پر اسپین کو 3-5 سے شکست دیکر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔

اس میچ میں فتح کیساتھ رونالڈو نے انٹرنیشنل کیرئیر کا 138واں گول بھی اسکور کیا، اسٹار فٹبالر کے اسکور کے وقت اہلیہ، بچوں اور ماں نے انکو خوب داد دی۔

مزید پڑھیں: رونالڈو کی گرل فرینڈ کو بڑا دھچکا، کمائی کا اہم راستہ بند

تاہم رونالڈو کی گرل فرینڈ اور انکی ماں الگ الگ نظر آئے تاہم ڈگ آؤٹ میں فٹبالر کی والدہ نے بیٹے کے بچوں کو لگایا اور میچ سے لطف اندوز ہوتی دیکھائی دیں۔

مزید پڑھیں: یوئیفا نیشنز کپ؛ پرتگال نے اسپین کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا

رونالڈو نے یورو 2016 کی تاریخی جیت اور 2019 نیشنز لیگ ٹائٹل کے بعد 2025 میں کوئی بڑا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • رونالڈو کی گرل فرینڈ اور ماں کی نیشنز لیگ کا فائنل دیکھنے کی تصاویر وائرل
  • بھارت میں آزادیٔ اظہار جرم، اختلافِ رائے گناہ ؛ مودی سرکار میں سنسر شپ بڑھ گئی
  • رونالڈو نیشنز لیگ فائنل جیت کر بچوں کی طرح روپڑے، ویڈیو وائرل
  • افریقی شیر پر تشدد کی ویڈیو وائرل؛ وائلڈ لائف نے شیر کو تحویل میں لے لیا
  • کرکٹر سے ممبر پارلیمنٹ کی منگنی ہوگئی، ویڈیو وائرل
  • علی ظفر کی بے دردی سے قتل کی گئی ٹک ٹاکر ثنا کے نام جذباتی نظم وائرل
  • بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں تکنیکی خرابی کے باعث نجی ہیلی کاپٹر کی سڑک پر ہنگامی لینڈنگ، ویڈیو وائرل
  • بابر اعظم کی پی سی بی کی عید ویڈیو سے غیر موجودگی پر مداحوں کا اظہارِ حیرت
  • علی ظفر کی بیدری سے قتل کی گئی ٹک ٹاکر ثنا کے نام جذباتی نظم وائرل
  • نوجوان کی چیٹ جی پی ٹی سے دن رات پیار و محبت کی باتیں؛ ویڈیو وائرل