آئین کے مطابق انٹراپارٹی الیکشن کرائے، بانی ہی پی ٹی آئی کا نشان ہیں: بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سب لوگ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، عمران خان ہی ہماری پارٹی کا نشان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آئین وقانون کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن کرائے، ابھی تک الیکشن کمیشن کی طرف سے ہمیں سرٹیفکیٹ نہیں ملا، ہم نے الیکشن کمیشن کے آئینی وقانونی سوالات کا جواب دے دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی سرٹیفکیٹ ہمارا آئینی وقانونی حق ہے، پارٹی دفتر پر چھاپے کے دوران ایف آئی اے دستاویزات لے گئی تھی، ہمیں امید ہے اگلی سماعت پر پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ مل جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دنیا کی بڑی سیاسی پارٹیوں میں سے ہے، پاکستان میں سب سے بڑی سیاسی جماعت پی ٹی آئی ہے، سب لوگ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، عمران خان ہی ہماری پارٹی کا نشان ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ممبران صاحبان اور چیف الیکشن کمشنر کیلئے وہی طریقہ کار ہے جو آئین میں درج ہے، پارلیمنٹری کمیٹی بننے پر ہی یہ پراسیس جلد مکمل ہوگا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر کا نشان ہیں پی ٹی ا ئی کے مطابق

پڑھیں:

جعلی مقدمات ختم کر کے عمران خان کو مشاورت میں شامل کیا جائے: بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو قومی فیصلوں میں شامل کرنا ناگزیر ہے، جعلی مقدمات ختم کر کے عمران خان کو مشاورت میں شامل کیا جائے۔

بانی پی ٹی آئی سے جیل میں بیرسٹر سیف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

بانی پی ٹی آئی سے اڈیالا جیل میں خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مقبول ترین لیڈر اور پی ٹی آئی ملک کی مقبول ترین جماعت ہے، ملک اس وقت اتحاد اور یگانگت کا متقاضی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جعلی مینڈیٹ والی حکومت قوم کو یکجا کرنے میں ناکام ہے، جعلی حکومت نے فسطائیت کے ذریعے قوم کو تقسیم کر رکھا ہے، قوم کو اکٹھا کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بانی سے جیل میں کون کون ملے گا؟ فہرست حکام کے حوالے
  • پہلگام واقعہ اور بھارتی اقدامات کے خلاف ہم متحد ہیں اور فوج کے ساتھ کھڑے ہیں: بیرسٹر گوہر
  • بھارتی اقدامات کیخلاف متحد اور پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں. بیرسٹر گوہر
  • پہلگام واقعہ اور بھارتی اقدامات کیخلاف ہم متحد، فوج کیساتھ کھڑے ہیں: بیرسٹر گوہر  
  • پی ٹی آئی نے گزشتہ روز بریفنگ میں شریک نہ ہونے کی وجہ بتا دی
  • ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کا انٹرا پارٹی الیکشن
  • الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر
  • جعلی مقدمات ختم کر کے عمران خان کو مشاورت میں شامل کیا جائے: بیرسٹر سیف
  • عطا تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی بریفنگ، بیرسٹر گوہر کو دعوت نامہ مل گیا
  • آسٹریلیا میں الیکشن، وزیر اعظم انتھونی البنیزی کامیاب