پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہرام خان ترکئی—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہرام خان ترکئی کا کہنا ہے کہ ملکی مفاد میں پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے تیار ہوئی ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہرام ترکئی نے کہا کہ غلط اور صحیح جاننے کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں، اب پتہ چلے گا کہ حکومت مذاکرات کے بارے میں سنجیدہ ہے کہ نہیں۔

عالمی سطح پر حکومت پر لوگ ہنس رہے ہیں: شہرام ترکئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہرام ترکئی نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کی حکومت پر لوگ ہنس رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے وفاق کو بھی کردار ادا کرنا ہو گا۔

 انہوں نے کہا کہ کُرم میں امن و امان کی صورتِ حال  کے لیے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور متحرک ہیں۔

شہرام ترکئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقات جو بھی ہوئی ہے، آگے نتائج آئیں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کے رہنما کے لیے

پڑھیں:

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسلام آباد سے گرفتار

سابق وزیر قانون پنجاب و رہنما پاکستان تحریک انصاف محمد بشارت راجہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

انہیں گرفتار کرنے کے بعد اسلام آباد کے تھانہ نیو ٹاون منتقل کردیا گیا، راجہ بشارت راولپنڈی الیکشن ٹریبیونل میں NA55 کے کیس کی تاریخ پر آئے تھے۔

راجہ بشارت نے کہا کہ تمام مقدمات میں ضمانت کنفرم ہے، ان اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں، ان کےوکیل سردار عبد الرازق نے کہا کہ راجہ بشارت تمام مقدمات میں ضمانت پر ہیں، ہم نے پولیس کو تمام ضمانت نامے دکھائے مگر پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس ٹیم نے کہا کہ ہمیں گرفتاری کا حکم ہے جو کہ کہنا ہے تھانہ نیو ٹاؤن آکر افسران سے کہیں، راجہ بشارت کی وکلا ٹیم بھی ضمانت ناموں سمیت تھانہ نیو ٹاؤن پہنچ گئی۔

متعلقہ مضامین

  • اگست میں اسلام آباد میں پاک امریکا انسدادِ دہشتگردی مذاکرات ہوں گے، امریکی محکمہ خارجہ
  • حکومت کی پی ٹی آئی تحریک میں دلچسی نہ کوئی خوف: عرفان صدیقی
  • پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے، اسحاق ڈار
  • قاسم، سلمان خوشی سے آئیں ،پی ٹی آئی کی تحریک سے کوئی خوف نہیں، عرفان صدیقی
  • ہماری تحریک کا پہلا قدم آل پارٹیز کانفرنس سے ہو گا: مصطفیٰ نواز کھوکھر
  • راولپنڈی؛ پی ٹی آئی رہنما بشارت راجہ گرفتار
  • پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسلام آباد سے گرفتار
  • پاکستان بھارت کے ساتھ بامعنی مذاکرات کے لیے تیار، شہباز شریف
  • سندھ حکومت بارشوں کے بڑے اسپیل سے نمٹنے کیلئے تیار(غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی جاری)
  • ملکی تاریخ کی مشکل ترین جیل کاٹ رہا ہوں، مجھے 5 اگست کی تحریک کا مومینٹم نظر نہیں آرہا :عمران خان