حکومت اورپی ٹی آئی کےدرمیان مذاکرات کے معاملے پر دونوں مذاکراتی کمیٹیوں نےاگلا اجلاس 28جنوری کوبلانےکافیصلہ کیا ہے۔
اجلاس میں پی ٹی آئی کےمطالبات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے حکومتی کمیٹی کوجوڈیشل کمیشن کی تشکیل پر بریفنگ دی گئی ہے، وزیرقانون اعظم نذیرتارڑاوراٹارنی جنرل نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کوبریفنگ دی ہےجوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی اجلاس میں موجود اراکیں نے مخالفت کر دی ہے حکومتی کمیٹی پی ٹی آئی کوتحریری جواب دے گی۔
اجلاس کے بعد مذاکرات کیلئےحکومتی کمیٹی کےترجمان عرفان صدیقی نےمیڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہمارا اجلاس کل اور اگلے دن بھی جاری رہےگا،جب ہمارا کام مکمل ہوجائےگا تو اپ کو پتہ چل جائےگا،آج ساتوں جماعتیں جو تھیں ان کے نمائندے اجلاس میں موجود تھے، اجلاس میں مذاکرات پربڑی سیر حاصل بحث ہوئی ہے۔
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کےترجمان عرفان صدیقی کا کہناتھاکہ انشاءاللہ سیون ورکنگ ڈے پورے ہوں گے تو مذاکراتی کمیٹی کا چوتھا دور ہوگا،ہمارے نزدیک تو چوتھا اجلاس طے ہو گیا تھا جب تیسرا ختم ہوا تھا، لیگل کمیٹی نے کبھی کوئی رائے نہیں دی،ابھی ان کے مطالبات کو ہم نے پڑھا ہےاورکوئی رائےقائم نہیں کی۔
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کےرکن ڈاکٹرفاروق ستارنے میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجلاس میں کیا بات ہوئی اس بارے نہیں بتاسکتا،مذاکرات آگے بڑھانے کیلئےضروری ہے میڈیا پربات نہ کی جائے،مذاکرات کےچوتھے دور کی تیاری کررہے ہیں۔
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کےرکن رانا ثناءاللہ نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ ذیلی کمیٹی بنائی ہےجوپی ٹی آئی کےچارٹرڈآف ڈیمانڈکاجائزہ لےرہی ہے، یہ ذیلی کمیٹی پی ٹی آئی کےمطالبات کا جواب تیارکرے گی، اپوزیشن سےآئندہ مذاکرات میں پی ٹی ائی کےمطالبات پرموقف دیں گے۔
کمیٹی کےرکن رانا ثناءاللہ سےصحافی نےسوال کیا کہ بیرسٹرگوہرنےکہا7 کہ روز میں جوڈیشل کمیشن تشکیل نہ دیا تو مذاکرات نہیں کریں گے،جواب میں رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ ٹھیک ہے،وہ جوکہتے ہیں وہ کریں لیکن ہم جواب تحریری طور پر انہیں دیدیں گے، حکومت جوڈیشل کمیشن تشکیل دے گی یا نہیں، یہ ہمارے جواب سےمعلوم ہوگا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: حکومتی مذاکراتی کمیٹی پی ٹی ا ئی اجلاس میں

پڑھیں:

بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست کردی: الیکشن کمیشن ذرائع

بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست کر دی۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت نے بلدیاتی انتخابات روکنے کے لیے الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کردیا۔

مراسلے میں سرد موسم اور امن وامان کی خراب صورتِ حال کی بنا پر الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گرائونڈ طیاروں کی بحالی،قائمہ کمیٹی دفاع نے پی آئی اے حکام کو طلب کرلیا
  • قائمہ کمیٹی دفاع کی قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت
  • یورینیم افزودگی روکیں گےنہ میزائل پروگرام پر مذاکرات کریں گے: ایران کا دوٹوک جواب
  • ایران نے اپنے جوہری پروگرام پر امریکا کو ٹکا سا جواب دیدیا
  • خطے میں کسی نے بدمعاشی ثابت کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا: ملک احمد خان
  • بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست کردی: الیکشن کمیشن ذرائع
  • اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس، سفارتی کارکردگی کا جائزہ
  • افغانستان سے دراندازی بندہونی چاہیے،وزیردفاع۔بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، پاک فوج
  • پنجاب میں مساجد کے امام کی رجسٹریشن سے متعلق حکومتی وضاحت سامنے آگئی
  • افغان طالبان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے اگلے مرحلے کے مثبت نتائج کے بارے میں پرامید ہیں، دفتر خارجہ