وزیراعظم کا ژوب میں 6 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ژوب میں 6 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہاہے کہقوم کو سکیورٹی فورسز کے جوانوں پر فخر ہے۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہاکہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے، حکومت پاکستان اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل سد باب کے لیے متحرک ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بھارت کے ’پریلے میزائل‘ کے تجربات سے خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیابھارت کی جانب سے 28 اور 29 جولائی کو ’پریلے میزائل‘ کے تجربات کیے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق میزائل تجربے اڑیسہ کے ساحل ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے پر کیے گئے۔ ’پریلے میزائل‘ کے تجربات سے خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تجربات ہتھیاروں کی دوڑ اور جنگ کی راہ ہموار کرنے کی سازش ہیں، بھارتی دھمکیوں اور جنگی جنونیت کا جواب پاکستان کا جدید نصر حتف-9 میزائل ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ نصر میزائل بھارتی سازشوں کو ناکام بنانے کی قوت رکھتا ہے، نصر میزائل جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ نصر میزائل کی خصوصیات اسے دشمن کی پہلی ضرب کے خلاف مؤثر بناتی ہیں۔