آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان ،پاکستان کے 3کھلاڑی شامل، کون کون ؟جانیں
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا، آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں پاکستان کے 3کھلاڑی شامل ہیں۔
ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں افغانستان کے تین ،ویسٹ انڈیز کا ایک جبکہ سری لنکاکے چارکرکٹرز شامل ہیں،بھارت کا کوئی بھی کھلاڑی ون ڈے ٹیم کا حصہ نہیں۔
آئی سی سی کی جانب پاکستان کے صائم ایوب ،شاہین آفریدی اور حارث رؤف ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہیں،کوشال مینڈس، چارتھ اسالنکا، شرفین ردردفورڈ ،عظمت اللہ عمرزئی، ونندوہسارنگا،اے ایم غضنصربھی ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہیں،سری لنکا کے اسالنکا کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقررکیاگیاہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ون ڈے ٹیم ا ف دی ایئر ٹیم ا ف دی ایئر میں شامل ہیں
پڑھیں:
سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائی، بھارتی ایجنسی’’را‘‘ کے 12 دہشتگرد گرفتار
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ہونیوالے دہشتگردوں سے حساس مقامات کی تصاویر، ویڈیوز اور لوکیشن بھی برآمد ہوئی ہے۔ دہشتگردوں سے دینی مدرسے، میلے کی تصاویر، ویڈیوز اور لوکیشن برآمد کی گئی ہے۔ دہشتگرد فیصل آباد میں مذہبی منافرت بھی پھیلانا چاہتے تھے۔ لاہور سے گرفتار ہونیوالے دہشتگردوں میں شامل سکھ دیپ سنگھ، عظمت، فیضان، نبیل، ابرار، عثمان اور سرفراز شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور کو بڑی تباہی سے بچا لیا ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائی میں بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ کے 12 دہشت گرد گرفتار کئے گئے ہیں۔ گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ہونیوالے دہشتگردوں سے حساس مقامات کی تصاویر، ویڈیوز اور لوکیشن بھی برآمد ہوئی ہے۔ دہشتگردوں سے دینی مدرسے، میلے کی تصاویر، ویڈیوز اور لوکیشن برآمد کی گئی ہے۔ دہشتگرد فیصل آباد میں مذہبی منافرت بھی پھیلانا چاہتے تھے۔
لاہور سے گرفتار ہونیوالے دہشتگردوں میں شامل سکھ دیپ سنگھ، عظمت، فیضان، نبیل، ابرار، عثمان اور سرفراز شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فیصل آباد سے گرفتار ہونیوالے دہشت گرد کی شناخت دانش کے نام سے ہوئی ہے جبکہ بہاولپور سے گرفتار ہونیوالے دہشتگردوں میں رجب، ہاشم، ثاقب اور عارف شامل ہیں۔ دہشت گردوں کو عادل نام کی فیس بک آئی ڈی کی مدد سے گرفتار کیا گیا جو بھارت سے آپریٹ ہو رہی تھی۔ دہشتگردوں کو بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ سے بھاری فنڈنگ بھی کی جاتی تھی۔ سی ٹی ڈی نے فتنہ الہندوستان کے گرفتار دہشت گردوں کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔