اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بہتر صحت اور غذائیت کی بدولت دنیا بھر کے مرد خواتین کے نسبت دگنا لمبے اور وزنی ہوگئے، جدید ترین تحقیق نے بڑا انکشاف کردیا.

جریدے بائیولوجی لیٹرز میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق مرد خواتین کی نسبت دو گنا سے زیادہ لمبے اور بھاری ہو گئے ہیں۔

اٹلی، امریکا اور برطانیہ کے محققین نے 2003 میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے 69 ممالک میں1 لاکھ سے زائد افراد کے قد اور وزن کے حوالے سے فراہم کردہ ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے بعد اس تحقیق کو جاری کیا ہے۔ سٹڈی کے دوران ہیومن ڈویلپمنٹ انڈیکس (ایچ ڈی آئی) کے اعداد و شمار سے بھی استفادہ حاصل کیا گیا.

ایچ ڈی آئی انسانی بہبود کی قومی سطح کی پیمائش کرتا ہے۔

مرد وخواتین کا قد اوسطا کتنا بڑھا؟

ریسرچ کے مطابق ایچ ڈی آئی میں 0.2 اضافے سے خواتین کے قد میں تقریباً 1.68 سینٹی میٹر (0.66 انچ) اور مردوں کے قد میں 4.03 سنٹی میٹر (1.59 انچ) اضافہ ہوا ہے، اسی طرح خواتین کے اوسط وزن میں 2.70 کلو گرام (5.95 پاؤنڈ) اور مردوں کے اوسط وزن میں 6.48 کلوگرام (14.29 پاؤنڈز) اضافہ ہوا۔
GINI انڈیکس کے مطابق وسائل نہ رکھنے والی خواتین کے قد میں 0.31 سینٹی میٹر کی اوسط کمی جبکہ مردوں کے قد میں اوسطا 0.31 سینٹی میٹر کمی واقع ہوئی اسی طرح خواتین کے وزن میں 0.13 کلوگرام جبکہ مردوں کے وزن میں 0.39 کلو گرام کمی واقع ہوئی ہے۔

GINI انڈیکس کیا ہے؟

GINI انڈیکس ایک شماریاتی پیمائش ہے کہ کس طرح غیر مساوی آمدنی، دولت یا کھپت کو کسی گروپ یا ملک کے شہریوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

کتنے سال بعد قد میں اضافہ ہوا؟

ریسرچر ، ماحولیاتی فزیالوجسٹ اور یونیورسٹی آف روہیمپٹن کے پروفیسر لیوس ہالسی جو اس ریسرچ ٹیم کی سربراہی کررہے تھے کا کہنا تھا کہ زیادہ ترقی یافتہ ممالک میں لمبے ہونے کی وجہ جینیاتی نسلی آبادی بھی ہوسکتی ہے .

انہوں نے انکشاف کیا کہ 1905 اور 1958 کے درمیان شائع ہونے والی متعدد برطانوی اسٹڈیز میں سے 23 سے 26 سال کی عمر کے تقریبا 50 ہزار مرد اور خواتین کے قد کا تجزیہ کیا گیا جس کےبعد پتہ چلا کہ خواتین کے اوسط قد میں ہر پانچ سال میں 0.25 سینٹی میٹر اضافہ ہوا جبکہ مردوں کے قد میں 0.69 سینٹی میٹر کا اضافہ ہوا ہے۔

لمبے قد کا شریک حیات اولین ترجیح

ہالسی کے مطابق مرد ہو ں یا خواتین خود کو اچھا دکھنا چاہتے ہیں اور خواتین آج بھی شریک حیات کے طور لمبے قد کے مرد کو ترجیح دیتی ہیں جبکہ خواتین کے انتخاب کیلئے قد اہم نہیں اکثر مردوں کی ترجیح قد نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں مرد، لمبے، بھاری اور زیادہ مضبوط ہوتے تھے، جو انہیں دوسرے مردوں سے مقابلہ کرنے، شکار کرنے اور خواتین تک زیادہ قابل رسائی بناتے تھے اور نتیجتا اولاد کا قد بھی نسبتا لمبا ہوتا تھا۔

پولینڈ کی ورکلاؤ یونیورسٹی کے بایولوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسر بوگوساؤ پاولووسکی کا کہنا ہے کہ بہتر ماحولیاتی اور اقتصادی پس منظر میں مردوں کو خواتین کی نسبت وسائل تک بہتر رسائی بدولت زیادہ حیاتیاتی فوائد حاصل ہوتے ہیں اور لمبا قد ایک شریک حیات کا اضافی پرکشش اور اہم پہلو ہے۔

حالات زندگی کا قد میں اہم کردار

ریسرچ کے مطابق ایک ہی جنس کے افراد کے درمیان قد میں فرق ان ممالک میں کم تھا جہاں حالات زندگی بہتر تھے۔ جیسے کہ برطانیہ میں مردوں کے قد میں فرق خواتین کے مقابلے میں کم تھا کیونکہ حالاتِ زندگی وقت کے ساتھ ساتھ بہتر ہوتے گئے۔
مردوں کے قد لمبا ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ مردوں زیادہ لمبا اوروزنی ہونے کی وجہ سے خواتین کے مقابلے میں زیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے اور جسم میں زیادہ عضلات ہونے کی وجہ سے ان کے ٹشوز میٹابولک طور پر زیادہ فعال ہوتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:تنخواہ لینی ہے توکوٹ لکھپت آؤ،دوشیزہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

سرینگر؛سیاحتی مقام پہلگام میں فائرنگ ،28 سیاح ہلاک ، 20 زخمی ہوگئے

سری نگر(اوصاف نیوز) مقبوضہ جموں کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 28 سیاح ہلاک جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سیاحوں میں سے کئی کا تعلق بھارتی ریاست گجرات اور کرناٹکا سے ہے۔

مقبوضہ وادی کے وزیراعلی عمر عبداللہ کا واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی گئی ہے۔مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کئی برسوں بعد ہونے والا بڑا حملہ ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور ہلاک افراد کی تعداد کا تعین کیا جارہا ہے۔خیال رہے کہ یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا ہے جب نائب امریکی صدر جی ڈی وانس بھارت میں موجود ہیں، امریکی نائب صدر نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق واقعے کے بعد بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ بھی سری نگر پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات کی۔بھارتی میڈیاکے مطابق بعد پہلگام حملے کے بعد بھارتی شہر ممبئی کے اہم مقامات پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دین کی دعوت مرد و زن کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ڈاکٹر حسن قادری
  • پاکستان دنیا کا 5 واں سب سے زیادہ آب و ہوا کا شکار ملک قرار
  • خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ
  • اسپیڈو میٹر سے گاڑیوں کے بجائے نوجوان اپنی رفتار چیک کرنے لگے، ویڈیو وائرل
  • پنجاب میں  خواتین کے قتل، زیادتی، اغوا ور تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافہ
  • صیہونی فوج کے غزہ پر سفاکانہ حملے جاری، مزید 32 فلسطینی شہید
  • سرینگر؛سیاحتی مقام پہلگام میں فائرنگ ،28 سیاح ہلاک ، 20 زخمی ہوگئے
  • موسمیاتی تبدیلی بھی صنفی تشدد میں اضافہ کی وجہ، یو این رپورٹ
  • محبت میں دھوکا، اداکارہ امر خان نے مردوں کے حق میں آواز بلند کردی
  • چین کی بجلی پیدا کرنے کی نصب شدہ صلاحیت میں 14.6 فیصد اضافہ