بنگلادیش اور پاکستان میں تعلقات کا نیا دور شروع ہوا ہے، ہائی کمشنر محمد اقبال حسین
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
بنگلادیش کے لوگوں کی زیادہ ڈیمانڈ ہے کہ یہاں کی فیبرک برآمد کریں، محمد اقبال حسین - فوٹو: فائل
پاکستان میں تعینات بنگلادیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین نے کہا ہے کہ بنگلادیش اور پاکستان میں تعلقات کا نیا دور شروع ہوا ہے۔
پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بنگلادیشی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کاروبار اور ثقافت کے باب کھلیں گے۔
ہائی کمشنر محم اقبال حسین نے کہا کہ بنگلا دیشں کے ساتھ پاکستان حکومت نے چاول کے کاروبار کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، ہمارے لوگ چاہتے ہیں کہ پاکستان سے چینی برآمد کریں، بنگلادیش کے لوگوں کی زیادہ ڈیمانڈ ہے کہ یہاں کی فیبرک برآمد کریں۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ بنگلا دیش میں پاکستانی ہائی کمیشن کے تعاون سے وفود بھیجے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بنگلادیش کی براہ راست فلائٹ نہیں ہے، دونوں طرف سے براہ راست فلائٹ شروع کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے، فلائٹس شروع کرنے کےلیے اقدامات کریں گے۔
بنگلادیشی ہائی کمشنر نے بتایا کہ میں نے پاکستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، پاکستان میں جہاں جاتا ہوں جی ٹی روڈ کا نام سنتا ہوں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بنگلادیش کے پاکستان میں اقبال حسین ہائی کمشنر
پڑھیں:
اغوا کے ساڑھے 3 ماہ بعد اسسٹنٹ کمشنر کیچ بازیاب
بلوچستان کے ضلع کیچ سے رواں سال 4 جون کو اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف نورزئی ساڑھے 3 ماہ بعد بازیاب ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:زیارت سے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر اور بیٹے کی ویڈیو منظر عام پر، رہائی کے لیے مطالبات تسلیم کرنے کی اپیل
ضلعی انتظامیہ کے مطابق محمد حنیف نورزئی کو تحصیل تمپ میں چھوڑا گیا، جہاں سے انہیں تُربت منتقل کرنے کے بعد خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ پہنچایا گیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کی صحت تسلی بخش ہے۔
Assistant Commissioner Recovered After Abduction in Balochistan
Assistant Commissioner Muhammad Hanif Noorzai, abducted over three months ago from Kech district, Balochistan, has been safely recovered. Officials confirm he was released in Tump and transported to Turbat, then… pic.twitter.com/QFJxUCc1uw
— Farhan Khan (@TheFarhanAKhan) September 17, 2025
محمد حنیف نورزئی کو اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ اپنی اہلیہ اور ساتھیوں کے ہمراہ سفر کر رہے تھے۔ اس واقعے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی۔
تاہم یہ واضح نہیں کہ ان کی رہائی کسی تاوان یا کسی اور مطالبے کے نتیجے میں عمل میں آئی۔
یہ بھی پڑھیں:خاران میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق، 4 اغوا
واقعے کے بعد مغوی کے اہل خانہ اور حکومت کی جانب سے ان کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری تھیں، جو اب رنگ لے آئیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسسٹنٹ کمشنر کیچ اغوا بلوچستان تحصیل تمپ محمد حنیف نورزئی