علی امین گنڈاپور کی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت سے چھٹی
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے پی کی صدارت سے ہٹا دیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعلی علی امین گنڈا پور کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت سے ہٹا دیا گیا ہے ۔ رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو پی ٹی آئی کے پی کا صدر نامزد کردیا گیا ہے ۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ علی امین گنڈا پور پر بطور وزیراعلیٰ بہت سے ذمہ داریاں ہیں اور کے پی میں امن امان کی صورتحال بھی سب کے سامنے ہے ۔ علی امین گنڈاپور کو کے پی کی وزارت سے ہٹانے کا فیصلہ ان کی اپنی خواہش پر کیا گیا۔ مشال یوسفزئی بشریٰ بی بی کی ترجمان ہیں جبکہ پارٹی کی ترجمانی کے لیے پارٹی میں ہی مختلف ذمہ دار موجود ہیں۔سلمان اکرم راجا کا مزید کہنا تھا کہ یہ فیصلہ جنید اکبر کی عمران خان سے جیل میں ملاقات کے دوران کیا گیا۔ ملاقات میں ایم این اے عاطف خان، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر، ایم پی اے پنجاب میاں فرحت عباس بھی شریک تھے ۔ پی ٹی ائی کی سابق رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ کو بھی پنجاب میں اہم تنظیمی عہدہ ملنے کا امکان ہے ۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اگر حکومت مذاکراتی کمیٹی ملاقات 28 جنوری کو کراتی ہے تو پھر دیکھیں گے ۔ ہمارا موقف یہی ہے کہ پہلے کمیشن بنائیں۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 28 جنوری کو حکومت ملاقات کرائے ۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے نومنتخب صوبائی صدر جنید اکبر نے سوشل میڈیا پر پیغام دیا اور کہا ہے کہ میں اپنے قائد عمران خان کا بے حد مشکور ہوں کے مجھے صوبائی صدر نامزد کیا، مجھے علی امین، عاطف خان اور شاہ فرمان کے مشورے سے چنا گیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز گاؤں کی صدارت سے شروع کیا، مڈل کلاس کا بندہ ہوں اور یہ پوزیشن مجھے محنت کے وجہ سے ملی جس کی مثال دوسرے پارٹیوں میں نہیں ملتی، انشائاللہ میں عمران خان اور کارکنان کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا، تمام کارکنان میرے لیے ہمیشہ کی طرح دعا کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی میں کسی گروپ بندی کی گنجائش نہیں، ہم ایک تھے ، ایک ہیں اور انشاء اللہ ایک رہیں گے ۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: کی صدارت سے پی ٹی آئی علی امین
پڑھیں:
سعودی عرب کا عالمی اعزاز: 2031 سے ’انٹوسائی ‘کی صدارت سنبھالے گا
سعودی عرب نے بین الاقوامی سطح پر ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے عالمی تنظیم برائے اعلیٰ مالیاتی نگرانی و محاسبہ (انٹوسائی) کی صدارت حاصل کر لی ہے۔
یہ اعلان شرم الشیخ میں منعقدہ انٹوسائی کی 25ویں جنرل اسمبلی کے دوران کیا گیا، جس کی میزبانی مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کی سرپرستی میں کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں عمرہ ویزا کے نئے ضوابط آئندہ ہفتے نافذ ہوں گے
اعلان کے مطابق سعودی عرب سال 2031 سے 3 سالہ مدت کے لیے تنظیم کی قیادت سنبھالے گا۔ اس موقع پر دنیا کے 195 ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔
مملکت یہ منصب دیوانِ عام برائے محاسبہ (Saudi Audit Bureau) کے ذریعے سنبھالے گی۔
سعودی قیادت کو مبارکباد
دیوانِ عام برائے محاسبہ کے سربراہ ڈاکٹر حسام بن عبدالمحسن العنقری نے اس کامیابی پر خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولیِ عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارکباد دی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی مملکت کی بڑھتی ہوئی عالمی ساکھ، شفافیت کے فروغ اور مالیاتی نظم و نسق میں قائدانہ کردار کی عکاس ہے۔
شفافیت اور حکمرانی کا عالمی سفر
ڈاکٹر العنقری نے کہا کہ یہ کامیابی حکومتِ سعودی عرب کے بھرپور تعاون اور دیوانِ عام کے ادارہ جاتی و تکنیکی استحکام کا نتیجہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:علاج سے بڑھ کر احتیاط: سعودی عرب کا صحت مند معاشرہ تشکیل دینے کا نیا وژن
انہوں نے مزید کہا کہ 2031 میں ہم دنیا کو ریاض میں خوش آمدید کہیں گے، تاکہ شفافیت، احتساب اور موثر طرزِ حکمرانی کے عالمی مستقبل کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔
عالمی اداروں میں سعودی قیادت
سعودی عرب اس سے قبل بھی عرب تنظیم برائے مالیاتی نگرانی (ARABOSAI) کی 2 مسلسل مدتوں کے لیے صدارت سنبھال چکا ہے، جبکہ 2027 سے آسیائی تنظیم (ASOSAI) کی قیادت بھی مملکت کے حصے میں آئے گی۔
انٹوسائی کا تعارف
انٹوسائی دنیا کی سب سے بڑی تنظیم ہے جو 195 سے زائد ممالک کے مالیاتی نگران اداروں پر مشتمل ہے۔ اس کا مقصد عالمی سطح پر شفافیت، اچھی حکمرانی اور عوامی اعتماد کو فروغ دینا ہے۔
یہ کامیابی نہ صرف سعودی عرب کے بڑھتے ہوئے عالمی کردار کی عکاسی کرتی ہے بلکہ ویژن 2030 کے اہداف کی سمت ایک اور مضبوط قدم بھی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں