امریکی سی آئی اے نے کورونا کی ابتداء سے متعلق اپنا مؤقف تبدیل کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) نے عالم وباء کورونا وائرس کی ابتداء سے متعلق اپنا مؤقف تبدیل کر لیا۔
امریکی سی آئی اے نے کورونا کی ابتداء سے متعلق اپنا مؤقف بدلتے ہوئے کہا ہے کہ زیادہ امکان یہ ہے کورونا چین کی لیبارٹری سے لیک ہوا۔
سی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ وائرس جانور سے منتقل ہوا یا تحقیقی مرکز سے؟ دونوں پہلوؤں پر کام جاری ہے۔
ایف بی آئی اور امریکی محکمۂ توانائی بھی کورونا وائس کے لیب سے اخراج کے نظریے کے حامی ہیں جبکہ باقی ایجنسیوں کی اکثریت جانوروں سے وائرس منتقلی کو کورونا وباء کی وجہ سمجھتی ہے۔
واضح رہے کہ سب سے پہلے کورونا کے کیسز چین کے شہر ووہان میں سامنے آئے تھے جسے کورونا تحقیق کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سی ا ئی اے
پڑھیں:
ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کی 12 رکنی سیاسی کونسل کا اعلان
سیاسی کونسل گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال، سیاسی حکمت عملی، آئندہ انتخابات سمیت تمام سیاسی امور پر جماعت کی پالیسی کے مطابق اپنا لائحہ عمل مرتب کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری سیاسیات و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کاظم میثم نے بارہ رکنی سیاسی کونسل کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری سیاسیات کاظم میثم نے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی اور صدر ایم ڈبلیو ایم جی بی آغا علی رضوی سے مشاورت کے بعد بارہ رکنی پولیٹیکل کونسل کو نامزد کر دیا۔ پولیٹیکل کونسل میں شیخ احمد علی نوری، شیخ اکبر علی رجائی، محمد الیاس صدیقی، سعید الحسنین، غلام عباس، ڈاکٹرمشتاق حکیمی، حاجی نجف شگری، کاچو اختر علی خان، مطہر عباس، حاجی رضوان، عقیل احمد ایڈوکیٹ اور ابراہیم آزاد شامل ہیں۔ سیاسی کونسل گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال، سیاسی حکمت عملی، آئندہ انتخابات سمیت تمام سیاسی امور پر جماعت کی پالیسی کے مطابق اپنا لائحہ عمل مرتب کرے گی۔ یہ کونسل صوبائی کابینہ کے سامنے جوابدہ ہو گی اور جماعت کی گائیڈ لائن، بنیادی سیاسی اصول اور چیلنجز کے مطابق اپنا فیصلہ کرے گی۔ سیاسی کونسل جماعت کی سیاسی فعالیت کی نگرانی کے ساتھ ساتھ کارکردگی کی بھی ذمہ دار ہو گی۔