بالی وڈ کی مشہور اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے ماں بننے کے بعد اپنی پہلی ریمپ واک کرتے ہوئے سبیاساچی کے 25 ویں سالگرہ شو میں شرکت کی۔ 

دیپیکا، جو پچھلے چند مہینے اپنی بیٹی دعا کے ساتھ وقت گزار رہی تھیں، اس تقریب میں شاندار انداز میں جلوہ گر ہوئیں اور اپنی منفرد اسٹائل سے مداحوں کے دل جیت لیے۔

اداکارہ نے اس خاص موقع پر سفید رنگ کے مونوکرومیٹک لباس کا انتخاب کیا جس میں پینٹ، ٹاپ اور ٹرینچ کوٹ شامل تھے۔ ان کے انداز کو نکھارنے کے لیے سبیاساچی کے ڈیزائن کردہ چمکتے ہار، چمڑے کے دستانے، اور قیمتی جواہرات سے سجی بریسلیٹس کا استعمال کیا گیا۔ ان کے سر پر بندھے اسٹائلش ہیڈ بینڈ نے ان کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Bollywood Hungama???? (@realbollywoodhungama)

دیپیکا پڈوکون نے حال ہی میں فلموں فائٹر اور کالکی میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ وہ ستمبر 2024 میں شوہر رنویر سنگھ کے ساتھ اپنی بیٹی دعا کی پیدائش کے بعد سے میٹرنٹی بریک پر تھیں اور اپنے آئندہ پروجیکٹس کے حوالے سے تاحال کوئی اعلان نہیں کیا۔

معروف ڈیزائنر سبیاساچی نے اپنی برانڈ کے 25 سال مکمل ہونے پر شاندار تقریب منعقد کی، جس میں بالی وڈ کی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمانوں میں عالیہ بھٹ، سونم کپور، بپاشا باسو، آدیتی راؤ حیدری اور ان کے شوہر سدھارتھ، اور اننیا پانڈے شامل تھے۔


 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

جو پارٹی چھوڑ کر گیا، اس کی واپسی کا کوئی راستہ نہیں ہوگا، خالد مقبول

چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے جو اس بار پارٹی چھوڑ کر گیا، اس کے لیے واپسی کا کوئی راستہ نہیں ہوگا اور جو جماعت میں اپنے لیے کام کر رہا ہے، وہ اپنا قبلہ درست کرے۔

اورنگی ٹاؤن میں ایم کیو ایم پاکستان کے تحت جشنِ آزادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی چیئرمین خالد مقبول صدیقی، ایم کیو ایم رہنما امین الحق، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ 

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ماہ مئی میں پاک افواج نے بھارت کا ناقابلِ شکست ہونے کا تاثر ختم کر دیا اور دنیا اب بھارت کو مختلف نظر سے دیکھ رہی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ 2018 میں الیکشن ہم جیتے لیکن نتیجہ کسی اور کے نام آیا، سندھو دیش کے خواب کو ہم ہی خاک میں ملا سکتے ہیں، اداروں سے مطالبہ ہے کہ سندھ میں ایمانداری سے مردم شماری کرائی جائے تاکہ مزید صوبوں کی بات ہم نہیں کوئی اور کرے۔

چیئرمین متحدہ نے اپنی جماعت کے لوگوں کو آگاہ کیا کہ اس بار جو پارٹی چھوڑ کر گیا اس کے لیے واپسی کا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • کیا ’دیابین‘ کی بھارتی سیریل ’تارک مہتا کے الٹا چشمہ‘ میں واپسی ہو رہی ہے؟
  • جو پارٹی چھوڑ کر گیا، اس کی واپسی کا کوئی راستہ نہیں ہوگا، خالد مقبول صدیقی
  • پاکستان سوسائٹی ڈنمارک کا کوپن ہیگن میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب کا انعقاد
  • مداحوں نے ٹام کروز کی بیٹی کو والد کی ہمشکل قرار دے دیا
  • شاہ رُخ خان کے کالج کی وہ جونیئر کون ہے جو فلم میں انکی ماں کا کردار نبھا چکی ہے
  • جو پارٹی چھوڑ کر گیا، اس کی واپسی کا کوئی راستہ نہیں ہوگا، خالد مقبول
  • فواد خان اور وانی کپور کی بالی ووڈ فلم بالآخر ریلیز کےلیے تیار
  • کراچی ڈمپر حادثہ: دلہن بننے والی ماہ نور اور بھائی جاں بحق، باپ اسپتال میں بے ہوش
  • نائیکوپ بننے کے کتنے ٹائم بعد سفر ممکن ہوتا ہے؟
  • شاداب افتخار کی انڈر 17 فٹبال ٹیم کا اسسٹنٹ کوچ بننے میں عدم دلچسپی