کوہاٹ، گھر کے اندر دستی بم پھٹنے سے دو خواتین جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گھر کے اندر دستی بم پھٹنے کی تحقیقات کر رہے ہیں جس کے بعد ہی حقائق کا علم ہو سکے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ کے علاقے محمد زئی میں گھر کے اندر دستی بم پھٹنے سے دو خواتین جاں بحق ہوگئیں، ریسکیو ذرائع دھماکے سے 2 بچے اور ایک عورت شدید زخمی ہوگئی۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال کوہاٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گھر کے اندر دستی بم پھٹنے کی تحقیقات کر رہے ہیں جس کے بعد ہی حقائق کا علم ہو سکے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی کے 2 اسٹریٹ کرمنلز مردان میں پولیس مقابلے میں ہلاک
— فائل فوٹومردان میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ملزمان ہلاک ہو گئے جن میں سے 2 کا تعلق کراچی سے ہے۔
پولیس کے مطابق گوجر گڑھی میں شہری سے موبائل چھین کر فرار ہونے والے اسنیچرز کا تعاقب کیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے ملزمان کو گھیرے میں لیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔
ہلاک ملزم رضوان چند ماہ قبل لانڈھی میں ڈکیتی کی مزاحمت پر 12 سال کے بچے کے قتل اور اس کی ماں کو زخمی کرنے میں ملوث تھا: ایس ایس پی کورنگی
پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں مبینہ اسنیچرز مارے گئے جن کا تعلق کراچی سے ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق خرکی میں بھی مبینہ پولیس مقابلے میں 1 اشتہاری ملزم ہلاک ہو گیا۔