قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کے الزامات کو حقائق کے برعکس قرار دیدیا۔

قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اڈیالہ جیل کے دورے کے معاملے پر قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے حامد رضا کے الزامات پر جواب دے دیا۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اسپیکر نے انسانی حقوق کمیٹی کو اڈیالہ جیل جانے سے نہیں روکا، سردار ایاز صادق سے متعلق یہ الزام درست نہیں، حامد رضا کے الزامات قطعی بےبنیاد اور حقائق کے برعکس ہیں۔

ترجمان کے مطابق اڈیالہ جیل پنجاب حکومت کی حدود اور دائرہ اختیار میں ہے، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے کمیٹی کے اڈیالہ جیل جانے کا معاملہ پنجاب حکومت کو بھجوادیا ہے۔

ترجمان کے مطابق اڈیالہ جیل کے دورے کی اجازت دینے سے متعلق حتمی فیصلہ بھی پنجاب حکومت کرے گی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے حامد رضا کے اڈیالہ جیل

پڑھیں:

پی اے سی ذیلی کمیٹی اجلاس: قومی ورثہ و ثقافت سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ

فائل فوٹو۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں نوید قمر کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں کمیٹی نے قومی ورثہ اور ثقافت ڈویژن سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا۔ 

اس موقع پر پی این سی اے کی جانب سے کنسلٹنٹس کی بھرتیوں سے متعلق آڈٹ اعتراض کیا گیا۔ آڈٹ حکام کےمطابق 2017 سے 2019 کے دوران کنسلٹنٹس کی تعیناتیاں کی گئیں، یہ تعیناتیاں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی منظوری اور اشتہار کے بغیر کی گئیں۔

کنوینر ذیلی کمیٹی نوید قمر نے کہا ان پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہوتا؟ آپ انکوائری کرلیں۔ کنوینر کمیٹی نے معاملے کی انکوائری کی ہدایت کی۔ کمیٹی نے اس معاملے پر 15 دنوں میں رپورٹ طلب کر لی۔ 

کمیٹی کی رکن منزہ حسن نے کہا کہ اقبال اکیڈمی کس مقصد کے لیے استعمال ہو رہی ہے؟ انھوں نے کہا اقبال ڈے پر وہاں ایک ایونٹ ہو جاتا ہے۔ نوید قمر نے کہا کبھی ان کا پرفارمنس آڈٹ ہوا ہے؟ آڈٹ حکام نے کہا کہ پرفارمنس آڈٹ نہیں ہوا۔

منزہ حسن نے کہا سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی الیکشن بھی ایوان اقبال میں ہوتے ہیں، کمیٹی نے اقبال اکیڈمی اور ایوان اقبال کے پرفارمنس آڈٹ کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • پی اے سی ذیلی کمیٹی اجلاس: قومی ورثہ و ثقافت سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ
  • پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ
  • کیا قومی اسمبلی مالی سال سے ہٹ کر ٹیکس سے متعلق بل پاس کر سکتی ہے: سپریم کورٹ
  • کسانوں سے گندم 2200 روپے میں خریدی گئی جو آج 4 ہزار تک چلی گئی ہے
  • پنجاب حکومت کی گندم جمع کرنے والے کسانوں کے گھر چھاپے نہ مارنے کی یقین دہانی
  • پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ
  • پنجاب: مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کا الرٹ جاری
  • سپریم کورٹ: بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی درخواست دائر
  • پی ٹی آئی کے 3 ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت کی درخواستیں خارج
  • پیپلزپارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی روشن الدین جونیجو انتقال کرگئے