Express News:
2025-05-29@06:13:51 GMT

شدید دھند کے باعث سیالکوٹ موٹروے ایم 11 ٹریفک کے لیے بند

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT

لاہور:

سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹروے کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے بند کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے، اس لیے روڈ یوزرز سے درخواست ہے کہ وہ دھند کے دوران لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں، کیونکہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔

 ترجمان نے مزید کہا کہ ڈرائیور حضرات کو اپنی گاڑیوں میں آگے اور پیچھے دھند والی فوگ لائٹس کا استعمال کرنا چاہیے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنا چاہیے۔

موٹروے پولیس نے تیز رفتاری سے پرہیز کرنے اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ عوام کو معلومات اور مدد فراہم کرنے کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: دھند کے کے لیے

پڑھیں:

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر 10 سالہ بچی جاں بحق

کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈاکو اور شہری کے درمیان فائرنگ کے مقابلے کی زد میں چار سالہ بچی گولیوں کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر قائد کے علاقے ڈسٹرکٹ کورنگی میں ڈاکو راج کسی بھی صورت قابو میں آنے کا نام ہی نہیں لے رہا ، کورنگی کلو چوک کے قریب شہری اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کمسن بچی ڈاکوؤں کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔

واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا اور انھوں نے ٹائروں کو نذر آتش کر کے سڑک بلاک کردی اور پولیس کے خلاف نعرے لگائے اس موقع پر مشتعل افراد نے ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس کے افسران کی ناقص کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

کورنگی کے علاقے 4 نمبر کلو چوک کے قریب فائرنگ سے 11 سالہ عارفہ دختر وقار جاں بحق ہوگئی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او عوامی کالونی کا کہنا ہے کہ 2 ڈاکو شہری سے اس کی موٹر سائیکل چھین رہے تھے کہ شہری کی جانب سے مزاحمت کی گئی اور اس نے اپنے پاس موجود پستول سے ڈاکوؤں  پر فائرنگ کر دی جس کے جواب میں ڈاکوؤں کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی اور اس تبادلے میں ڈکوؤں کی فائرنگ سے کمسن عارفہ گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی جو کہ اسی علاقے کی رہائشی تھی۔

واقعے کے بعد مقتولہ کے اہلخانہ اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے بچی کی لاش کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے پولیس کی ناقص کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا جبکہ ٹائروں کو نذر آتش کر کے ٹریفک معطل کر دیا جس کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ کے آنے تک احتجاج جاری رہیگا ، پولیس جھوٹے وعدے کر کے چلی جاتی ہے ، احتجاج کے باعث کورنگی 4 نمبر سے 5 نمبر جانے والی سڑک پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہونے سے گاڑیوں قطاریں لگ گئیں جس کی وجہ عام شہریوں کو بھی شدید مشکلات اور دقت کا سامنا کرنا پڑا۔

احتجاج کی اطلاع پر پولیس افسران بھی موقع پر پہنچ گئے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا اور مقتولہ عارفہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا اور پھر قانونی کارروائی کے بعد لاش لواحقین کے سپرد کردی گئی۔

حالیہ واقعے کے بعد رواں سال ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بن کر جاں بحق والوں کی مجموعی تعداد 48 ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

  • ٹریفک پولیس کے سامنے ڈاکوؤں نے شہری کو لوٹ لیا، ’یہ محافظ نہیں سہولتکار ہیں‘
  • کراچی، عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز، بجلی اور پانی کی بندش پر احتجاج
  • کراچی، ٹریفک پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ درج
  • کراچی: ٹریفک پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ درج
  • کراچی میں ڈیوٹی کے دوران ٹریفک پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ
  • کراچی: مائی کلاچی پھاٹک کے قریب فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق
  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ 10- گنا تک بڑھانے کا اصولی فیصلہ
  • مراد علی شاہ کا حیدرآباد سکھر موٹروے کی تعمیر میں تاخیر پر مایوسی کا اظہار
  • کراچی میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر 10 سالہ بچی جاں بحق
  • مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر مواصلات علیم خان کے درمیان وفود کے ہمراہ اجلاس