نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج، شرح سود میں 2 فیصد تک کمی متوقع
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)سٹیٹ بینک آف پاکستان نئے سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا۔
گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس کے بعد 2025 کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا، مہنگائی کی رفتار میں کمی پر شرح سود میں مزید ڈیڑھ سے 2 فیصد تک کمی کا امکان ہے۔
مانیٹری پالیسی پر سروے میں ماہرین کی ڈیڑھ فیصد کمی کی رائے سامنے آئی ہے اور جنوری میں مہنگائی کی شرح 3 فیصد سے بھی نیچے آنے کی توقع ہے۔
سٹیٹ بینک مسلسل 7 مرتبہ پالیسی ریٹ میں 9 فیصد تک کی کمی کر چکا ہے جبکہ اس وقت بنیادی شرح سود 13 فیصد پر ہے اور وزیراعظم شہبازشریف شرح سود میں مزید کمی کا اشارہ دے چکے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مانیٹری پالیسی
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان آج شام ملاقات متوقع
—فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان آج شام ملاقات متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آج اسلام آباد پہنچیں گے اور وزیرِ اعظم سے ملاقات کریں گے۔
ملاقات میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی موجود ہوں گے۔
اسلام آباد جب گرین پاکستان انیشیٹو کا آغاز کیا...
ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کینال سے متعلق سندھ کے عوام کے تحفظات وزیرِ اعظم کو بتائیں گے۔
ملاقات میں کینال کے معاملے پر مثبت پیش رفت کا امکان ہے۔