بنگلہ دیش اور پاکستان میں فروغ پاتے تعلقات پر بھارت سیخ پا
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
شیخ حسینہ واجد کا اقتدار ختم ہونے کے بعد سے اب تک پاکستان اور بنگلہ دیش کے بہتری کی جانب گامزن باہمی تعلقات نے بھارت کی پریشانی بڑھادی۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے بہتر ہوتے ہوئے تعلقات بھارت کے لیے ناقابل برداشت ہونے لگے جس کی بنیاد پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان کے لیے براہ راست پروازوں پر غور کررہے ہیں، بنگلہ دیش
خطے میں اجارہ داری کے بھارتی منصوبے کی راہ میں پاکستان بنگلہ دیش تعلقات چیلنج بن گئے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق بھارت کا کہنا ہےکہ پاکستان بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والی پیش رفت پر گہری نظر ہے۔
ڈی ڈبلیو کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر مناسب کارروائی کی جائےگی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں بنگلہ دیش نے سرحد پر بھارت کی جانب سے باڑ لگانے پر کئی بار اعتراض کیا۔ رواں ماہ بنگلہ دیشی فوج کے سیکنڈ ان کمان لیفٹیننٹ جنرل قمر الحسن کے پاکستان کےحالیہ غیر معمولی دورے پر بھی بھارت پریشان ہے۔
سفارتی تجزیہ کاروں کے مطابق شیخ حسینہ کی حکومت ہمیشہ بھارت کے زیر سایہ رہی اور اس نے پاکستان کی جانب سے تعلقات میں بہتری کی کوشش پر مثبت جواب نہ دیا۔
تجزیہ کاروں نے کہاکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات شیخ حسینہ کے 15 سالہ دور اقتدار میں تعطل کا شکار رہے، جس میں پس پردہ بھارتی کردار نمایاں رہا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات میں بہتری کی راہ میں ہمیشہ رکاوٹیں کھڑی کیں جس میں شیخ حسینہ سہولت کار بنی رہی۔
یہ بھی پڑھیں پاکستانی تجارتی وفد کی چٹاکانگ میں بنگلہ دیشی تاجروں سے ملاقات، دو طرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق
واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں طلبا انقلاب کے نتیجے میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹ گیا تھا، جس کے بعد حسینہ واجد ملک سے فرار ہوکر بھارت پہنچ گئی تھیں اور اب تک وہیں مقیم ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بنگلہ دیش بھارت پاکستان پاکستان بنگلہ دیش تعلقات سفارتی تجزیہ کار وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش بھارت پاکستان پاکستان بنگلہ دیش تعلقات سفارتی تجزیہ کار وی نیوز پاکستان اور بنگلہ دیش کے کے مطابق
پڑھیں:
الجبیل: پی ای ایف کی جانب سےایگزیکٹوبزنس اینڈ پروفیشنل سمٹ کا انعقاد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سعودی عرب میں پاکستانی ایگزیکٹو فورم (پی ای ایف) کی جانب سے ایگزیکٹو بزنس اینڈ پروفیشنل سمٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کاروباری افراد سمیت سعودی اور دیگر غیر ملکی کاروباری افراد نے بھرپور شرکت کی اس موقعہ پر شرکاء کا کہنا تھا کہ الجبیل دنیا کا سب سے بڑا انڈسٹریل سٹی ہے جہاں پاکستانی کاروباری افراد نئے بزنس آئیڈیاز اور کاروباری مراسم کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ سعودی عرب کے صعنتی شہر الجبیل میں منعقدہ ایگزیکٹو بزنس اینڈ پروفیشنل سمٹ میں منطقہ شرقیہ کے شہروں سے تعلق رکھنے والے کاروباری پاکستانیوں سمیت ایگزیکٹو اور پروفیشنلز کی بڑی تعداد موجود تھی پروگرام کے مہمان خصوصی منصور ہاشمی تھے جبکہ سفارت خانہ پاکستان کے پریس قونصلر حسیب سلطان نے خصوصی شرکت کی، اس موقعہ پر پی ای ایف کے چیرمین منیر احمد شاد اور پروگرام کے ارگنائزر راس تنورا چیپٹر کے صدر رانا کاشف رضا سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ الجبیل دنیا کا سب سے بڑا انڈسٹریل ایریا ہے جہاں آئل اور گیس کے ذخائر سمیت دیگر تجارتی اور کاروباری سرگرمیاں فروغ پاتی ہیں جن سے پاکستانی ایگزیکٹو اور پروفیشنلز بہتر انداز سے فوائد حاصل کر سکتے ہیں سمٹ کا مقصد یہی ہے کہ پاکستانی باہمی روابط کو فروغ دیں اور تجربات کی روشنی آگے بڑھیں اور ہم وطنوں کے لیے ملازمتوں کے حصول کو ممکن بنائیں جس سے پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے سمٹ میں جہاں بچوں نے ملی نغموں پر ٹیبلو پیش کیے وہیں پی اے ایف کی جانب سے نمایاں کارکردگی دیکھانے والوں کو اعزازی شیلڈز سے بھی نوازا گیا۔