اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے سب سے بڑے آئی سی ٹی سروسز فراہم کرنے والے ادارے، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے لائسنس یافتہ پیمنٹ سروس پرووائیڈر (پی ایس پی) پے فاسٹ (PayFast) کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے، تاکہ ملک میں پہلی بار واٹس ایپ کے ذریعے ایک جدید بل ادائیگی سہولت متعارف کرائی جا سکے۔ یہ جدید ترین سروس پی ٹی سی ایل صارفین کو واٹس ایپ کے ذریعے براہ راست اپنے بل دیکھنے اور ادا کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے، اور پاکستان کی ٹیلی کام شعبے میں ڈیجیٹل کسٹمر سروس کے حوالے سے ایک بڑا قدم ہے۔
اس سروس کے باضابطہ آغاز کے لیے دستخط کی تقریب اسلام آباد میں پی ٹی سی ایل کے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی، جس میں پی ٹی سی ایل، ای اوشین (eOcean) اور پے فاسٹ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس شراکت داری کے تحت صارفین ادائیگی کے مختلف طریقوں میں سے اپنی مرضی اور سہولت کے مطابق انتخاب کر سکتے ہیں، جن میں بڑے بینک اور مقبول موبائل والٹس شامل ہیں۔ اس سروس کے ہموار انضمام کو معروف کلاؤڈ کمیونی کیشن سروس کمپنی، ای اوشین نے ممکن بنایا ہے۔
ادائیگی کرنےکے لیے صارفین کو اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر اور اکاؤنٹ نمبر درج کرنا ہوگا، رجسٹرڈ موبائل نمبر پر موصول ہونے والے او ٹی پی کے ذریعے لین دین کی تصدیق کرنا ہوگی، جس کے بعد فوری طور پر چیٹ میں ادائیگی کی رسید موصول ہو جائے گی۔ یہ سروس بل ادائیگی کے علاوہ صارفین کی مزیدآسانی اور سہولت کے لیے مختلف خصوصی فیچرز بھی مہیا کرتی ہے۔ ان خصوصیات میں مسائل کا فوری حل، بل سے متعلق سوالات کے جوابات، ٹیکس سرٹیفکیٹ کا حصول، اور فلیش فائبر ’بولٹ آنز‘ جیسی اضافی سروسز کی سبسکرپشن شامل ہیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے، گروپ چیف کمرشل آفیسر، پی ٹی سی ایل و یوفون 4G، سید عاطف رضا نے کہا، ’’واٹس ایپ پر مبنی بل ادائیگی کی یہ سہولت ہماری ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن حکمت عملی کے عین مطابق ہے، جس کا مقصد صارفین کی سہولت میں اضافہ اور معیاری خدمات فراہم کرنا ہے۔ پی ٹی سی ایل کو پے فاسٹ کے تعاون سے پاکستان میں اس خدمت کے آغاز پر فخر ہے، جس سے صارفین کے تحربات میں بہتری کے حوالے سے مثال قائم ہوگی۔ ہم اپنے صارفین کے لیے رابطوں کو مزید آسان بنانے اور ڈیجیٹل لین دین کو ممکنہ حد تک سادہ بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔‘‘
پے فاسٹ کی چیف بزنس آفیسر، مہوش سعد خان کا کہنا تھا،’’پی ٹی سی ایل کے ساتھ ہماری شراکت داری پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگی کے تجربات کو نئی جہت دینے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ پے فاسٹ کی قابلِ اعتماد اور صارف دوست ادائیگی سہولت کو پی ٹی سی ایل کے واٹس ایپ بوٹ کے ساتھ ضم کرکے ہم لین دین کو پہلے سے کہیں زیادہ آسان اور محفوظ بنا رہے ہیں۔ ہم مل کر ڈیجیٹل جدت کو فروغ دے رہے ہیں تاکہ ملک بھر میں صارفین کو باسہولت ادائیگی کے آپشنز فراہم کیے جا سکیں۔‘‘
ای اوشین کے ڈائریکٹر پروڈکٹس، الطاف صدیقی نے کہا،’’واٹس ایپ چیٹ بوٹس ٹیلی کام سروس فراہم کنندگان کے لیے ایک انقلابی موقع کی حیثیت رکھتے ہیں، جو فوری ٹاپ اپس اور بڑے پیمانے پر انفرادی ترجیح کی بنیاد پر کسٹمر سپورٹ کی سہولت دیتے ہیں۔ واٹس ایپ کی بے مثال رسائی اور لچکدار سروس کی بدولت ان خدمات کو صارفین کی ترجیحات کے عین مطابق ڈھالا جا سکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ پی ٹی سی ایل کے لیے صارف سے رابطے بڑھانے اور تیز رفتارسروس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ایک مثالی پلیٹ فارم ہے۔‘‘
واٹس ایپ کے ذریعے بل ادائیگی کے آغاز سے پی ٹی سی ایل، ای اوشین اور پے فاسٹ کے مابین مشترکہ تعاون کا ایک اور اہم سنگ میل عبور ہوا ہے، جس کا مقصد ٹیلی کام سیکٹر میں صارفین کے تعاملات کو جدید بنانا اور ڈیجیٹل جدت کو فروغ دینا ہے، تاکہ پاکستان کو ڈیجیٹل طور پر مزید بااختیار بنایا جا سکے۔
مزیدپڑھیں:راولپنڈی: ہولی فیملی ہسپتال کے قریب ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر دھماکا، 9 افراد زخمی

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: واٹس ایپ کے ذریعے پی ٹی سی ایل کے بل ادائیگی ادائیگی کے کے لیے

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار