سعودی عرب کی حکومت نے غیر ملکیوں کو مکہ اور مدینہ میں رئیل سٹیٹ کمپنیوں کے حصص میں سرمایہ کاری کی اجازت دیدی۔

عرب میڈیا کے مطابق اس بات کا اعلان کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی نے کیا جس نے غیر ملکیوں کی سرمایہ کاری کے لیے ضوابط پر عمل درآمد کو لازمی قرار دیا ہے۔

ان ضوابط کے تحت غیر ملکی افراد اور اداروں کی ملکیت مجموعی طور پر کمپنی کے شیئرز کا 49 فیصد سے زیادہ کی سرمایہ کاری نہیں کرسکیں گے۔

علاوہ ازیں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سعودی کمپنیوں کے شیئرز میں سرمایہ کاری کرنے کی بھی اجازت ہوگی جو سعودی مالیاتی مارکیٹ میں رجسٹرڈ ہیں۔

سرمایہ کاری کی اجازت دینا سعودی عرب کی اقتصادی حکمت عملی اور ولی عہد کے وژن 2030 کا حصہ ہے۔ غیرملکی سرمایہ کاری سے رئیل سٹیٹ کے شعبے کو مزید استحکام ملے گا۔

سعودی عرب مستقبل میں قریب میں سرمایہ کاروں کو مزید پرکشش مراعات بھی دے گا جس میں سیاحت کے شعبے بھی شامل ہیں۔

 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سرمایہ کاری میں سرمایہ کی سرمایہ

پڑھیں:

پاکستان میں الیکٹرک اور ہائبریڈ گاڑیوں کی صنعت میں ترقی، بی وائی ڈی کے بڑے منصوبے کا انکشاف

ویب ڈیسک: پاکستان میں ای وی اور پلگ ان ہائبریڈ گاڑیوں کی صنعت میں ترقی  کا سفر جاری ہے جس میں چینی آٹو میکر  کمپنی بی وائی ڈی کا اہم کردار ہے۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور مقامی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے اور بین الاقوامی سطح پر اس کی پذیرائی کی جا رہی ہے۔ 

بی وائی ڈی  پاکستان میں 2026 سے الیکٹرک وہیکل اسمبلنگ کا آغاز کرنے جا رہی ہے جو سبز توانائی کو فروغ دینے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

ٹرین میں سیلفی، نوجوان کھمبے سے ٹکرا کر جاں بحق

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز نے انکشاف  کیا کہ بی وائی ڈی اگست 2025 سے 25,000 یونٹس سالانہ کی صلاحیت کے ساتھ گاڑیوں کی اسمبلنگ کا آغاز کر دے گاِ، پاکستان کی ای وی مارکیٹ میں تین گنا اضافے کی توقع  ہے جب کہ  بی وائی ڈی کا 35 فیصد تک شیئر کا ہدف ہے۔

حب پاور اور میگا موٹر کی شراکت داری پاکستان میں ای وی پیداوار میں نیا سنگ میل ہے، بی وائی ڈی کی منصوبہ بندی پاکستان میں ای وی اور پلگ ان ہائبریڈ گاڑیوں کی برآمدات بڑھانے میں معاون ہے۔

حکومت پنجاب نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کر دئیے

حکومت کی جانب سے ای وی چارجرز کے پاور ٹیرف میں 45 فیصد کمی کے باعث ای وی اور پلگ ان ہائبریڈ گاڑیوں کی اپٹیک میں مدد فراہم کی جا رہی  ہے۔

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر ہوا ہے۔

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں الیکٹرک اور ہائبریڈ گاڑیوں کی صنعت میں ترقی، بی وائی ڈی کے بڑے منصوبے کا انکشاف
  • سعودی عرب میں غیرملکیوں کو ملکیتی جائیداد کی مشروط اجازت
  • صدر کی سعودی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت
  • سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کار دوست ماحول سے فائدہ اٹھانا چاہیے؛ صدرِ مملکت
  • صدر مملکت سے سعودی سفیر کی ملاقات، تجارت، معیشت، ثقافت پر تبادلہ خیال
  • سعودی عرب اور شام کے درمیان 24 ارب ریال کے سرمایہ کاری معاہدے، اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغاز
  • عمان نے غیر ملکیوں کے لیے طویل مدتی رہائش کا پروگرام متعارف کرادیا
  • سعودی عرب کا شام میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
  • پاکستان، سعودی عرب تعلقات، سرمایہ کاری، تکنیکی تعاون بڑھانے پر متفق
  • پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق