120 گاڑیوں کا قافلہ سخت سیکورٹی میں پاراچنار پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
پشاور:120 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ سخت سیکورٹی یں پارا چنار پہنچ گیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران قافلے پر فائرنگ سے متعلق پھیلنے والی خبریں جھوٹ پر مبنی تھیں۔
پولیس حکام کے مطابق عرفانی کلی کے قریب ایک یا دو راؤنڈ فائر ہوئے مگر یہ کسی ٹرک یا قافلے کو نشانہ بنانے کے لیے نہیں تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بعض افراد جان بوجھ کر علاقے کے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پولیس اور سیکورٹی فورسز نے قافلے کی حفاظت کے لیے تمام اہم مقامات پر سخت حفاظتی انتظامات کررکھے تھے، جن میں بگن ٹالو اور کنج کے حساس مقامات شامل تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ قافلہ بغیر کسی رکاوٹ کے پارا چنار اور دیگر دیہات تک پہنچا۔
ریجنل پولیس افسر نے پاک فوج کے افسران اور کمشنر کوہاٹ ڈویژن معتصم باللہ شاہ کے ساتھ لوئر کرم کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور نقصانات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ بگن، اوچھت، مندوری اور دیگر علاقوں میں امن و امان کی بحالی کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں اور کرم امن معاہدے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔
حکام نے عوام کو افواہوں پر کان نہ دھرنے کی اپیل کرتے ہوئے یقین دلایا کہ علاقے میں امن و سکون کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔