کہا گیا گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کابینہ کا ہے، 190 ملین پاؤنڈ بھی کابینہ کا فیصلہ تھا جس پر سزا ہوئی: واوڈا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہےکہ گاڑیوں کی خریداری پر کہا گیا کہ کابینہ کا فیصلہ ہے، 190 ملین پاونڈ بھی کابینہ کا فیصلہ تھا جس پر سزا ہوئی۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 384 ارب روپے کا ہدف ایف بی آر نے پورا نہیں کیا، کوئی اشتہار نہیں آیا کہ گاڑیاں خریدی جائیں گی، فنانس کمیٹی پرالزام لگا دیا گیا کہ کوئی فنانس کمیٹی پراثرانداز ہوا ہے، ہم پر الزام آرہا ہے کہ ہم پاکستان کے خزانے کوکروڑوں روپے کا فائدہ پہنچا رہےہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیر دفاع گاڑیاں خریدنے کے فیصلے کا دفاع کررہے ہیں، وزیردفاع کسی فیورٹ کا دفاع کر رہے ہیں جوکسی اور کا فیورٹ ہے، چوری، بدمعاشی، غنڈا گردی اس ملک کا وطیرہ ہے۔

ان کا کہناتھاکہ کہا گیا گاڑیوں کی خریداری کا فیصلہ کابینہ کا ہے، 190 ملین پاؤنڈ بھی کابینہ کا فیصلہ تھا، اس پر پھر سزا ہوئی، وزیرخزانہ اور (ن) لیگ کہہ رہی ہے کہ یہ فیصلہ درست ہے حالانکہ آپ سستی گاڑی بھی لے سکتے تھے۔

خیال رہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ایف بی آر افسران کے لیے 6 ارب مالیت کی 1010 گاڑیاں خریدنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا جب کہ اس کے جواب میں چیئرمین ایف بی آر نے کہا تھا کہ نوجوان افسران کیلئے کاریں خریدی جائیں گی، آپریشنز کیلئے گاڑیوں کی ضرورت ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بھی کابینہ کا فیصلہ تھا گاڑیاں خریدنے سزا ہوئی کہا گیا

پڑھیں:

پنجاب کابینہ اجلاس؛ کم از کم میں اضافہ، صنعتی ورکرز کیلئے مفت فلیٹس کی منظوری

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کابینہ نے کم از کم تنخواہ میں اضافے اور صنعتی ورکرز کےلیے مفت فلیٹس کی منظوری دیدی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت پنجاب کابینہ اجلاس میں 130 نکاتی ایجنڈا کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں پنجاب میں صنعتی ورکرز کیلئے1220 فلیٹس دینے کی منظوری دیدی گئی، لیبرکمپلیکس سندر، قصور، لیبر کالونی ٹیکسلا میں ورکرز کوبذریعہ قرعہ اندازی فلیٹس ملیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ورکرز سے فلیٹس کی قیمت وصول کرنے کی تجویز مسترد کردی۔ صنعتی ورکرز کیلئے مزید3ہزار فلیٹس بنانے کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیدیا۔

مقبوضہ کشمیر کی قانونی حیثیت سلب کرنیوالےستیہ پال ملک چل بسے

اجلاس میں ہنرمند، نیم ہنرمند اور دیگر102 کیٹگری میں ورکرز کی تنخواہ 40 ہزار کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے فلڈ ڈیوٹی سرانجام دینے والے ریسکیو اہلکاروں کیلئے 50،50ہزارروپے انعام کا اعلان کردیا۔ کابینہ نےطوفانی بارشوں کےبعد سیلاب کےدوران ریلیف کارروائیوں پرریسکیو 1122کو سراہا۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کابینہ: کم از کم اجرات 40 ہزار کرنے سمیت اہم فیصلوں کی منظوری دے دی گئی
  • سیاسی رہنمائوں کی سزائوں کے خلاف ہیں،مذاکرات سے ہی مسائل کا حل نکل سکتا ہے، وزیر قانون
  • پنجاب کابینہ، ملازمین کی بیواؤں کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری
  • پنجاب کابینہ اجلاس؛ کم از کم میں اضافہ، صنعتی ورکرز کیلئے مفت فلیٹس کی منظوری
  • مرسڈیزگاڑیوں کی ورکشاپ میں آگ لگ گئی، 15 سے زائد گاڑیاں جل گئیں
  • بلوچستان صوبائی کابینہ میں رد و بدل کا فیصلہ ہو گیا
  • کراچی، 4 اگست کو بجلی کا شٹ ڈاؤن مجموعی طور پر 9 گھنٹوں تک جاری رہے گا
  • گاڑیوں میں سیفٹی اسٹینڈرڈز کی عدم موجودگی پر سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ
  • تاجروں کی کوششیں رنگ لانےلگیں، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
  • امریکی دھمکیوں کے باوجود بھارت روس سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا